تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"بوٹی" کے متعقلہ نتائج

بوٹی

پرندے کا وہ بچہ جس کے پر نہ نکلے ہوں، پرند کا چھوٹا بچہّ

بوٹی کی بوٹی

پورا یا اچھا خاصا گوشت کا ٹکڑا.

بوٹی بوٹی ہونا

بوٹی بوٹی کرنا، جس کا یہ لازم ہے، چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ہونا

بوٹی بوٹی کانپْنا

خوف یا غصے کے باعث تمام جسم کا لرزنا یا تھرانا

بوٹی سَو کُتّے

رک : ایک انار سو بیمار.

بوٹی لَرَزْنا

خوف یا غصے کے باعث تمام جسم کا لرزنا یا تھرانا

بوٹی بوٹی کَرنا

جسم کو ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالنا، چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرڈالنا

بوٹی بوٹی اُڑانا

بہت بری طرح مارنا ، اتنا مارنا کہ کھال ادھڑ جاے؛ قتل کردینا.

بوٹی بوٹی پَھڑَکنا

نہایت شوخ اور چلبلا ہونا، نچلا نہ بیٹھنا، بہت شریر اور چنچل ہونا

بوٹی چَڑْھنا

پنپنا، فربہی آنا، موٹا ہونا

بوٹی دے کر بکرا لیتے ہیں

تھوڑا فائدہ پہنچا کر بہت سا عوض لیتے ہیں

بوٹی بوٹی اُڑا دینا

بہت بری طرح مارنا ، اتنا مارنا کہ کھال ادھڑ جاے؛ قتل کردینا.

بوٹی توڑا مُونچھ مَروڑا

دوسروں کو تکلیف دے کر فخر کرنے والا

بوٹی بَھرنا

دان٘توں سے بدن کا گوشت کاٹ لینا، بکٹا بھرنا

بوٹی اُتارنا

بوٹی کاٹنا، بُکٹا بھرنا، دان٘توں سے گوشت کاٹ لینا

بوٹی اتار لینا

snap or cut off a piece of flesh

بوٹی حَرام شورْبا حَلال

یہ عجیب دو عملی منطق ہے کہ ایک ہی چیز کا ایک حصہ جائز اور دوسرا ناجائز سمجھتے ہیں (نکتہ چینی اور اعتراض کے طور پر مستعمل)

بوٹی کے بَدلے بَکْرا دینا

تھوڑے کی جگہ بہت سا دینا، کم فائدے کا زیادہ خمیازہ بھگتنا

بوٹِیاں کُتّوں سے نُچوانا

سخت عذاب میں مبتلا کرنا ، عبرتناک سزا دینا۔

بوٹِیاں چِیل کَوّوں سے نُچْوانا

سخت عذاب میں مبتلا کرنا ، ناقابل برداشت سزا دینا۔

بوٹِیاں کاٹ کاٹ کَرْ کھانا

نہایت غضبناک ہونا

بوٹِیا

کشتی والا ، سپاہی جو دشمن پر حملہ کرنے کے لیے کشتی وغیرہ سے دریا پار کرے.

بوٹِیاں چِیل کَوّوں کو دینا

سخت عذاب میں مبتلا کرنا ، ناقابل برداشت سزا دینا۔

بوٹِیاں کَرْنا

گوشت کو ٹکڑے ٹکڑے کرنا

بوٹِیاں کھانا

سخت صدہ پہن٘چانا ، بہت پریشان کرنا، طعنے سہنے دینا۔

بوٹِیاں بونا

دفن کردینا، مٹی میں دبا دینا

بوٹِیاں کاٹْنا

سخت برہم ہونا، جھلانا، رنج و غم میں سواے ضبط یا حسرت کے کچھ نہ کرسکنا (عموماً ’اپنی‘ کے ساتھ مستعمل)

بوٹِیاں چَبانا

غصے یا افسوس سے دان٘ت پیسنا ، پیچ و تاب کھانا ، اپنی بے بسی پر بری طرح کڑھنا۔

بوٹِیاں نوچْنا

(جسمانی یا روحانی) اذیت پہنچانا، دکھ دینا، ستانا

بوٹِیاں توڑْ توڑْ کَرْ کھانا

رہ رہ کر پیچ و تاب کھانا، سوچ سوچ کر افسوس کرنا (عموماً ’ اپنی ‘ کے ساتھ مستعمل)

بوٹِیاں نوچ کھانا

رک : بوٹیاں نوچنا۔

بوٹِیاں نوچ کَر کھا جانا

رک : بوٹیاں نوچنا۔

بوٹِیاں اُڑنا

ٹکڑے ٹکڑے ہونا

بوٹِیاں توڑْنا

(جسمانی یا روحانی) اذیت پہن٘چانا، دکھ دینا، ستانا

بوٹِیاں اُڑانا

cut into pieces

بوٹِیاں اُڑا دینا

پارہ پارہ یا ٹکڑے ٹکڑے کرنا، ریزہ ریزہ کرکے بکھیر دینا.

گَل بوٹی

نرخرہ نیز معدہ اور انتڑیاں .

ہَڈّی بوٹی

جسم، بدن، گوشت پوست، وجود

چِینگا بوٹی کَرْنا

کسی چیز کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر دینا.

میراں کی بوٹی ہے

بڑا حصہ تو بڑے آدمی کو ہی ملے گا

تِکّا بوٹی کرنا

ٹکڑے ٹکڑے کرنا ، دھجیاں کر ڈالنا .

تُکَّہ بوٹی کَرنا

To cut in pieces, to slice, to make a minced meat.

تِکّا بوٹی ہونا

تکا بوٹی کرنا (رک) کا لازم

آنکھ کا لہو کی بوٹی

آنکھ کا سرخ ہو جانا

بے حَیا بُوٹی

نہایت بے شرم عورت

اَدْلے کی بوٹی

عضو تناسل.

بَدَن پَر بوٹی نَہِیں

دبلا ہے، لاغر ہے

کنواری کھائے روٹی بیاہی کھائے بوٹی

کنواری سے بیاہی کی قدرومنزلت زیادہ ہوتی ہے

گِنی بوٹی مَپا شورْبا

ایسے موقع پر بولتے ہیں جب قلیل آمدنی کی وجہ سے بہت کھینچ تان کے خرچ پورا کِیا جائے یا کنجوسی کے ساتھ خرچ کیا جائے ؛ صرف گزارے کے قابل آمدنی .

گِنی بوٹی نَپا شورْبا

۔مثل اس موقع پر بولتے ہیں جہاں سب خرچ کفایت سے ہوتاہو یا جہاں ہر بات میں حساب کیا جائے۔ صرف گزارہ کے قابل آمدنی کم نہ زیادہ۔ بقدر ضرورت۔ نہایت کھینچ تان کے خِشَت کے ساتھ خرچ اُٹھانا ہر بات حساب سے کرنا۔ مراۃ العروس) مختاری کی نوکری اول تو اوپر سے کوئی آ

گَنْدی بوٹی کا بِساہِنْدا شورْبا

بدوں کی بد اولاد ، برے کا بُرا نتیجہ.

گَنْدی بوٹی کا گَنْدا شُرْوا

بدوں کی بد اولاد ، برے کا بُرا نتیجہ.

گَنْدی بوٹی کا گَنْدا شورْبا

بدوں کی بد اولاد ، برے کا بُرا نتیجہ.

گَندی بوٹی کا گَندَہ شوربا

bad meat, bad soup, bad parents, bad offspring

گَنْدی بوٹی کا گَنْدَہ شوربہ

خراب وسائل سے خراب چیزیں ہی بنیں گی

گَنْدی بوٹی کا گَنْدا شورْوا

بدوں کی بد اولاد ، برے کا بُرا نتیجہ.

نَپا شوربا اور تُلی بوٹی

غربت کی حالت ظاہر کرنے کو کہتے ہیں ، تنگ دستی ، کسمپرسی ۔

نَپا شوربا اور گِنی بوٹی

غربت کی حالت ظاہر کرنے کو کہتے ہیں ، تنگ دستی ، کسمپرسی ۔

کُواری کھائے روٹی ، بِیاہی کھائے بوٹی

کن٘واری بیٹی سے بیاہی کا خرچ زیادہ بڑھ جاتا ہے

بَدَن پَر بوٹی چَڑْھنا

موٹا تازہ اور تندرست ہونا

بوٹی سے متعلق کہاوتیں

بوٹی

'بوٹی' پر مشتمل اردو کہاوتیں

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone