تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"بِھیک" کے متعقلہ نتائج

بِھیک

گدا گری، مفلس کا گزر بسر کے لیے کسی سے کچھ طلب کرنا

بِھیک

۱. مین٘ڈک ، غوک .

بِھیک کا کاسَہ

رک : بھیک کا پیالہ .

بِھیک کا پِیالَہ

رک : بھیک کا ٹھیکرا.

بِھیکھ سے بِھیک ہے

پوشاک کی وجہ سے خیرات ملتی ہے ، پوشاک دیکھ کر لوگ اپنی رائے قائم کرتے ہیں.

بِھیک پَر اَوقات ہونا

گدائی سے گزر ہونا .

بِھیکھ

بھیک

بِھیکَر

ڈراؤنا، بھیانَک

بِھیکاری

بھکاری، فقیر، بھیک مانگنے والا

بِھیک دینا

give alms

بِھیک لینا

خیرات لینا

بِھیک لَگْنا

مفلسی آنا.

بِھیک مانگے بَغَیر نَہِیں مِلْتی

بغیر کوشش کچھ بھی حاصل نہیں ہوتا

بِھیک مَنگا

رک : بھک من٘گا.

بِھیک مانگْنا

سوال کرنا، خیرات کے طور پر کسی سے کوئی چیز طلب کرنا

بِھیک کا ٹُکْڑا

(کنایتہً) وہ شخص جس کا باپ غیر معین اور ماں زانیہ ہو ، نطفۂ حرام ، نطفۂ بے تحقیق .

بِھیک کا کاسا

رک : بھیک کا پیالہ .

بِھیک کا ٹِھیکْرا

۱. رک : بھیک کا پیالہ ؛ (مجازاً) گزر اوقات کا ذریعہ .

بِھیک مانگ کھانا

بھیک پر گزر کرنا

بِھیک میں پَچھوڑ

ذلیل حالت میں شیخی، حاجت مندی میں مزاج داری، بھیک میں ہٹ اور تکرار

بِھیک مانگے اَور آنکھ دِکھاوے

افلاس کی حالت میں نخوت اور غرور کا ہونا

بِھیک کے ٹُکْڑے بازار میں ڈَکار

مفلسی میں شیخی و ڈین٘گ

بِھیک کے نِوالوں کا مَزا پَڑْنا

مان٘گ تان٘گ کر گزر اوقات کرنے کی عادت پڑنا، مفت کے مال پر گزر کرنے کی عادت پڑنا

بِھیک مانگ کر گُڑیا سَوار دینا

مانگ کر لڑکی کے جہیز کا سامان کردینا

بِھیک کے ٹُکْڑوں پَر مُرشِد کا پِیالا

رک : حلوائی کی دوکان پر دادا جی کی فاتحہ.

کاگ کاگ نَہ بَھکارے بِھیک

بہت کنجوس ہے کسی کو کچھ نہیں دیتا ۔

کاجَن کاج، نَہ بِھکاری بِھیک

کسی کو کوئی فائدہ نہیں

ہاتھ لِیا کانْسا تو بِھیک کا کیا آسا

جب گدائی اختیار کرلی تو پھر مانگنے میں کیا شرم

دِیدار کی بِھیک

دیکھنے کی بخشش ، عنایت .

ہاتھ لِیا کانْسا تو بِھیک کا کیا سانْسا

۔مثل۔(عو)جب گدائیاختیار کرلی تو پھر مانگنے میں کیا شرم۔

تال بَجا کے مانگے بِھیک ، اُس کا جوگ رَہا کے ٹِھیک

ان من٘گتوں پر طنز ہے جو گھنٹے بجا کر بھیک مان٘گتے ہیں.

سونےکی کَٹاری ، کَٹورے میں کَون بِھیک نَہ دے گا

امیر آدمی کو قرض ، خُوصورت عورت کو خاوند فوراً مِل جاتا ہے.

سات گَھر بِھیک مانگْنا

دردر مان٘گتے پِھرنا.

ٹال بَجا کَر مانگے بِھیک، اُس کا جُوگ رَہا کَب ٹِھیک

گھنٹی بجا کر مانگنے والے سادھوؤں پر طنز ہے کہ یہ کیسی فقیری ہے، جو گھنٹی بجا کر بھیک مانگے، اس کی تربیت تو رائیگاں ہے

دیس چوری ، پَرْدیس بِھیک

وطن سے باہر پست سے پست تر پیشہ اختیار کرنے میں کوئی شرم و عار نہیں مگر وطن میں وہی کام چُھپ کر کرنا ہوتا ہے (حفظِ آبرو کے لیے وطن چھوڑنے کے موقع پر مستعمل ہے).

اَن مانْگے موتی مِلے، مانْگے مِلے نَہ بِھیک

اکثر بے محنت و تلاش بڑا کام بن جاتا ہے اور بعض اوقات معمولی سا کام بھی محنت کے باوجود نہیں بنتا

دَر دَر کی بِھیک مَنگْوانا

دروازے دروازے سوال کرانا، ہر کسی کے آگے ہاتھ پھیلوانا، تباہ و برباد کروانا، ذلیل و رُسوا کرانا

ہاتھ میں لِیا کانسا تو بِھیک کا کیا سانسا

۔دیکھو ہاتھ لیا کانسا۔

ہاتھ میں لِیا کانسا تو بِھیک کا کیا آنسا

جب بے غیرتی اختیار کی تو پھر مانگنے میں کیا شرم ۔

سَب سے بَھلے بِھیک کے روٹ

فقیروں کا قول ہے کہ جو چیز مان٘گے سے مُفت مِل جائے سب سے بہتر ہے کیونکہ محنت نہیں کرنی پڑتی.

کھیتی راج رَجائے، کھیتی بِھیک مَنگائے

جب پیداوار بہت ہو تو کسان مزے اڑاتا ہے ، جب فصل نہ ہو تو بھیک مانگتا ہے .

دانَہ کو دان نَہِیں، بِھکاری کو بِھیک نَہِیں

بخیل کی نسبت کہتے ہیں.

بِن مانگے موتی مِلیں اور مانگے مِلے نَہ بِھیک

جو کچھ تقدیر میں ہوتا ہے، بےتدبیر مل جاتا ہے

اُتَّم کھیتی مَدَّھم بیْوْپار نِکَھد چاکْری بِھیک نَدار

the best occupation is agriculture, trade is the second best, service is bad and beggary the worst

اُتَّم کھیتی مَدَّھم بان نِکَھد چاکْری بِھیک نَدان

سب سے اونچا پیشہ کاشت کاری ہے اس کے بعد بیوپار اور نوکری اور بھیک سب سے آخر میں ۔

اُتَّم کھیتی مَدَّھم بَنَج نِکَھد چاکْری بِھیک نَدان

the best occupation is agriculture, trade is the second best, service is bad and beggary the worst

اُتَّم کھیتی مَدَّھم بیْوْپار نِکَھد چاکْری بِھیک نَدان

the best occupation is agriculture, trade is the second best, service is bad and beggary the worst

اَپنا لال گَنوائے کے دَر دَر مانگے بِھیک

اپنی پونجی تلف کر کے محتاج پھرتا ہے

سونے کے کَٹورے کو بِھیک کی کیا کَمی

سونے کی کٹوری الخ.

اُتَّم کھیتی مَدَّھم بَنَج نِکَھد چاکْری بِھیک نَدار

the best occupation is agriculture, trade is the second best, service is bad and beggary the worst

اُتَّم کھیتی مَدَّھم بان نِکَھد چاکْری بِھیک نَدار

سب سے اونچا پیشہ کاشت کاری ہے اس کے بعد بیوپار اور نوکری اور بھیک سب سے آخر میں ۔

تیترا بیٹا راج رَجائے، تیتری بِیٹی بِھیک منگائے

ہندوؤں کے خیال کے مطابق تیسرا بیٹا مسعود اور تیسری بیٹی منحوس ہوتی ہے.

روٹی ہی کے کار نے دَر دَر مانگیں بِھیک ، روٹی ہی کے واسْطے کَریں کار سَب ٹِھیک

روٹی کی خاطر بِھیک مان٘گتے پھرتے ہیں اور روٹی ہی کے لیے نوکری کرتے ہیں.

بِھیک سے متعلق کہاوتیں

بِھیک

اصل: سنسکرت

'بِھیک' پر مشتمل اردو کہاوتیں

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone