تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"ذَرَّہ" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں ذَرَّہ کے معانیدیکھیے
ذَرَّہ کے اردو معانی
اسم، مذکر
- کسی چیز کا نہایت چھوٹا ٹکڑا، ریزہ، مادّے کے اُن چھوٹے چھوٹے اجزا میں سے کوئی جو آفتاب کی شعاع کے ساتھ روشندان میں دکھائی دیتے ہیں
- خاک، دُھول، یا ریت کا بہت چھوٹا جزو
- مادّے کا سب سے چھوٹا جزو، جزوِ لایتَجزّی، کسی عنصر کے سب سے چھوٹے اجزا میں کوئی جزو، ایٹم
- حقیر وجود ، ہیچ، ناچیز ہستی، ادنیٰ شخص
- ایک جو کا سواں حصّہ
- الٰہی (ایک قسم کا سکّہ) کا ۱/۳۲ حصہ، کلا (ایک قسم کا سکّہ) کا ہم نقش
فعل متعلق
- ذرا، تھوڑا سا
- مُطلقاً، ہرگز
قریب ترین ہم صوتی الفاظ
وضاحتی ویڈیو
شعر
ہر ذرہ چمکتا ہے انوار الٰہی سے
ہر سانس یہ کہتی ہے ہم ہیں تو خدا بھی ہے
چوں شمع سوزاں چوں ذرہ حیراں ز مہر آں مہ بگشتم آخر
نہ نیند نیناں نہ انگ چیناں نہ آپ آوے نہ بھیجے پتیاں
ذرہ سمجھ کے یوں نہ ملا مجھ کو خاک میں
اے آسمان میں بھی کبھی آفتاب تھا
English meaning of zarra
Noun, Masculine
- part, small portion
- atom, particle
- insignificant person
- absolutely
ज़र्रा के हिंदी अर्थ
संज्ञा, पुल्लिंग
- कण
- कण, छोटा सा अंश
क्रिया-विशेषण
- ज़रा, थोड़ा सा
- नितान्त, बिलकुल
ذَرَّہ کے قافیہ الفاظ
ذَرَّہ کے مرکب الفاظ
ذَرَّہ سے متعلق دلچسپ معلومات
ذرہ میرکا شعر ہے ؎ تھا مستعار حسن سے اس کے جو نور تھا خورشید میں بھی اس ہی کا ذرہ ظہور تھا یہاں ’’ذرّہ‘‘ بمعنی particle نہیں، بلکہ بمعنی’’ذرا سا‘‘ ہے۔ یعنی’’ذرّہ‘‘ یہاں’’ذرا‘‘ کا ایک روپ ہے۔ جنوب کی اردو میں، خاص کر اورنگ آباد اور گلبرگہ میں یہ اب بھی سنائی دیتا ہے۔
ماخذ: لغات روز مرہ
مصنف: شمس الرحمن فاروقی
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (ذَرَّہ)
ذَرَّہ
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔