تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"یِہ یا وہ" کے متعقلہ نتائج

یِہ یا وہ

کوئی سا ، ایک نہ ایک ، دونوں میں سے کوئی ایک ، کوئی نہ کوئی (انتخاب کرنے کے موقع پر کہتے ہیں) ۔

یِہ نَہ وہ

کوئی بھی نہیں ، ایک بھی نہیں مل سکتا ، اِدھر نہ اُدھر، دونوں نہیں ، دونوں میں سے کوئی بھی نہیں.

یِہ اَور وہ

اسی طرح کی اور باتیں ، یہ بھی اور وہ بھی(کسی بات کو مختصر کرتے ہوئے)۔

یِہ آ گیا وہ آ گیا

دوسرے کی ہمت بڑھانے کے واسطے کہتے ہیں کہ بہت قریب ہے

یِہ وہ نَہ ہو

۔یہ وہ بات نہیں۔ یہ ویسا معاملہ نہیں۔؎

یِہ جا وہ جا

۔ فوراً بھاگ جانے والے کے لئے مستعمل ہے۔بھیڑ بھڑکے سے میں گھبراتی نہیں آخرمحرم میں گلیوں گلیوںسیرتماشا کرتے پھرتے ہیں یا نہیں سر پر برقع ڈال لیا یہ جاوہ جا۔

یِہ آیا وہ آیا

ابھی آیا، بہت جلد آئوں گا ، ابھی ابھی آیا

یِہ گَیا وہ گَیا

رک : یہ جا وہ جا ، بھاگ گیا

یِہ تُمھاری اَور وہ ہماری

راستے الگ الگ ہیں باہم اختلاف ناگزیر ہے

یِہ بھی نَہ ہوا وہ بھی نَہ ہوا

۔دونوں میں سے کوئی کام نہ بنا۔

یِہ گَھر رَہے سَلامَت ، وہ گَھر جَلے مُبارَک

کسی کی مصیبت یا تباہی کی پروانہ ہونا.

یِہ گَئے وہ گَئے

رک : یہ جا وہ جا ، فوراً چلے گئے.

یِہ آزما کَر وہ آزما کَر

تجربہ کرکے، اچھی طرح جانچ پڑتال کرکے

یِہ بات وہ بات، ٹَکا دھر میرے ہاتھ

جو شخص اِدھر اُدھر کی باتیں بنا کر یا ہر طرح سے اپنا فائدہ چاہتا ہے تو اس کی نسبت یہ فقرہ کہتے ہیں

یِہ ٹانْگ کھولو تو لاج ہے وہ ٹانْگ کھولو تو لاج ہے

جب دونوں باتوں میں بدنامی اور رسوائی ہو اس وقت مستعمل ہے یعنی دونوں طرح بدنامی ہے ۔

یِہ گُھٹْنا کھولیں تو لاج وہ گُھٹْنا کھولیں تو لاج

جب دونوں باتوں میں رسوائی اور بدنامی ہواس وقت مستعمل ہے

یِہ میری سِکْشا مان رے چیلے، وہ سو مَت مِل جُوا جو کھیلے

جواریوں سے میل جول نہیں رکھنا چاہیے

ایک آنکھ یِہ ایک آنکھ وُہ

دونوں یکساں ہیں، برابر ہیں، دونوں ایک جیسے التفات کے مستحق ہیں

یِہ آنْکھ ساوَن، وہ آنْکھ بھادوں

کسی کے متواتر پھوٹ پھوٹ کر رونے کے وقت مستعمل

یِہ ٹانْگ کھولُوں تو لاج ہے وہ ٹانْگ کھولُوں تو لاج ہے

جب دونوں باتوں میں بدنامی اور رسوائی ہو اس وقت مستعمل ہے یعنی دونوں طرح بدنامی ہے ۔

یِہ وہ گُڑ نَہیں جو مَکِّھیاں کھائیں

ہر ایک کو یہ بات نصیب نہیں ہوسکتی

یِہ کَہیں زَمِیں وہ کَہیں آسمان ، یَہ کَہیں آم وہ کَہیں اِملی

شدید اختلاف رائے ظاہر کے لئے بولتے ہیں یعنی یہ کچھ کہتے ہیں اور وہ کچھ اور کہتے ہیں ، ایک کہے دن دوسرا کہے رات

اردو، انگلش اور ہندی میں یِہ یا وہ کے معانیدیکھیے

یِہ یا وہ

ye yaa voये या वो

عبارت

یِہ یا وہ کے اردو معانی

  • کوئی سا ، ایک نہ ایک ، دونوں میں سے کوئی ایک ، کوئی نہ کوئی (انتخاب کرنے کے موقع پر کہتے ہیں) ۔

ये या वो के हिंदी अर्थ

  • कोई सा, एक ना एक, दोनों में से कोई एक, कोई ना कोई (इंतिख़ाब करने के मौक़ा पर कहते हैं)

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (یِہ یا وہ)

نام

ای-میل

تبصرہ

یِہ یا وہ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words