تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"وُہ کیا کِسی کا خُدا ہے" کے متعقلہ نتائج

وُہ کیا کِسی کا خُدا ہے

ہم اس سے نہیں ڈرتے، ہم اس کی پروا نہیں کرتے، اس سے کوئی نہیں ڈرتا

کِسی کا کیا جاتا ہے

کسی کا کیا نقصان ہوتا ، کسی کا کچھ ضرر نہیں ہوتا ، کسی کا کچھ نہیں بگڑتا ، کسی کا کوئی زباں نہیں ہوتا.

کِسی کا کیا ہے

کسی کا کیا اجارہ ہے

وہ کیا کِسی کا خُدا بے

۔یعنی اس سے کوئی نہیں ڈرتا۔؎

کَرنا اور خُدا کا کیا ہوتا ہے

۔کیا واقعہ پیش آتا ہے۔ عجیب واقعہ پیش آتا ہے۔

وُہ کیا چِیز ہے

اس کا کیا ڈر ہے ، وہ کہاں کا بدمعاش ہے ؛ وہ کچھ نہیں ہے (کسی شخص کے بارے میں رائے دیتے ہوئے)

کَرْنا خُدا کا کِیا ہوتا ہے

کیا واقعہ پیش آتا ہے ، عجیب واقعہ پیش آتا ہے ، تسلسلِ کلام کے لیے مستعمل .

خُدا ہے تو کیا غَم ہے

خدا بھروسہ ہو تو مشکل آسان ہو جاتی ہے.

خُدا کِسی کو کِسی کا مُحتاج نَہ کَرے

اللہ کسی کو محتاج نہ کرے، کسی سے کام نہ پڑے، خدا کرے ہمیں کبھی کسی کا احسان نہ لینا پڑے، جب کوئی شخص کسی سے کوئی چیز مانگے اور وہ نہ دے تو کہتے ہیں

آپ کا کیا لیتا ہے

رک : آپ کا کیا بگڑتا ہے.

آپ کا کیا پُوچْھنا ہے

مخاطب بڑا بے وقوف ہے، احمق ہے

باوا کا کیا اِجارَہ ہے

کسی کو ہمارے افعال کی روک ٹوک کا حق نہیں ہے

خُدا کا کَرْنا کیا ہُوا

(عو) اچانک کوئی بات ہونا.

کیا دَم کا بَھروسَہ ہے

زندگی کا کوئی اعتبار نہیں.

کیا گومتی کا پانی پیا ہے

عموماً اس شخص کے متعلق کہتے ہیں جو زنانہ پن کی باتیں کرتا ہے

تیرے باپ کا کیا اِجارَہ ہے

تو کیوں دخل دیتا ہے ، تو دخل دینے والا کون؟

کیا تَمھارا خُدا ہے، ہَمارا نَہِیں

جب کوئی شخص ظلم و ستم کرے تو کہتے ہیں.

وُہ کیا کَہنے لگے

۔ وہ یہ کہنے لگے۔ اس جملہ میں لفظکیا استفہامیہ نہیں ہے۔؎

خُدا کا نام ہے

اللہ مالک ہے یعنی کچھ ڈر نہیں ہے.

اَپْنی گِرَہ کا کیا جاتا ہے

اپنا کیا نقصان ہونا ہے، اپنا کوئی نقصان نہیں ہے

کایا مایا کا کیا بَھروسَہ ہے

زندگی اور دولت کا کوئی اعتبار نہیں.

کیا صَرّافے کا ٹَکا ہے

مفت کا مال سمجھ کر بیدریغ خرچ کرنا کسی طرح مناسب نہیں ، بلامحنت حاصل کردہ سرمایہ سہی لیکن یہ فضول خرچی مناسب نہیں.

وُہ دِن ہے اَور آج کا دِن ہے

رک : وہ دن اور آج کا دن ۔

کیا سُرخاب کا پَر لَگا ہے

کیا آپ کو کوئی فضیلتِ خاص حاصل ہوئی ہے ، کیا کوئی نرالی یا نایاپ چیز ہے.

کَیا مُن٘ھ کا نِوالَہ ہے

کیا کوئی آسان کام ہے، یہ کام مشکل ہے دیر طلب ہے، یہ کام کچھ آسان نہیں ہے

دُنیا کا اَبھی کیا دیکھا ہے

کم عمر ہے ، نا تجربہ کار ہے ، بچّہ ہے.

کیا گُون٘گے کا گُڑ کھایا ہے

کیوں نہیں بولتے ؛ کیوں خاموش اختیار کی ہے ، کسی لیے گونگے سے بن گئے ہو

کیا دال بھات کا نوالہ ہے

کوئی آسان کام نہیں ہے، کوئی معمولی بات نہیں ہے

باپ کا کیا بیٹے کے آگے آتا ہے

باپ کے اعمال بد کا خمیازہ بیٹے کو بھگتنا پڑتا ہے.

آگے خُدا کا نام ہے

وہاں بولا جاتا ہے جہاں کوئی چیز اس قدر اعلٰی ہو کہ اس سے بڑھ کر خدا کے سوا کوئی نہ ہو، خدا کے نام کے سوا اور کچھ نہیں، اس سے زیادہ کچھ نہیں کہا جاسکتا، اس سے آگے کچھ نہیں، اس کے سوا کچھ نہیں، اب خاتمہ ہے، بس خاتمہ ہے، اور کچھ نہیں، کچھ نہیں، انتہا ہوگئی، مبالغہ کی حد

آپ کا کیْا جاتا ہے

آپ کا کیا بگڑتا ہے

زاہِد کا کِیا خُدا ہے ہمارا خُدا نَہیں

خدا سب پر ایک جیسا مہربان ہے

نَوکَری کیا ہَے خالَہ جی کا گَھر ہَے

رک : نوکری خالہ جی کا گھر نہیں

جِینے کا کِیا بَھروسہ ہے

زندگی کا کیا اعتبار ہے

راجا رُوٹھے گا اَپْنا سُہاگ لے گا ، کیا کِسی کا بھاگ لے گا

راجہ خفا ہو تو جو کُچھ اس نے دِیا ہے وہ واپس لے لے گا ، قِسمت پر تو اس کا اِختیار نہیں

خُدا کے گَھر میں کیا کَمِی ہے

خدا کے پاس سب کچھ ہے، خدا سب کچھ دے سکتا ہے

کیا زِنْدَگی کا بَھروسَہ ہے

زندگی کا کچھ اعتبار نہیں.

کیا تُمہارے سُرْخاب کا پَر لَگا ہے

۔کیا تمہیں سب سے بڑھ کر ہو۔

جی جان کا خُدا ہی ہے

زندگی کی کوئی امید نہیں، زندگی کا بچنا مشکل ہے ، زندگی کا خدا ہی محافظ ہے، اللہ ہی بچائے.

حَقْ کا ساتِھی خُدا ہے

حق کا خدا طرفدار ہوتا ہے

کیا بھروسا ہے زندگانی کا، آدمی بُلبُلا ہے پانی کا

انسان کی زندگی پانی کے بلبلے کی طرح ناپائیدار ہے

وُہ کَیا کَہیں گے

اُنھیں معلوم ہوگا تو برا مانیں گے ، وہ خفا ہوں گے ، وہ اچھا نہ سمجھیں گے

مَرد کا کیا ہے ایک جُوتی پَہنی ایک اُتار دی

مرد جب چاہے عورت کو طلاق دے دے ، مرد کے نزدیک عورت کی حیثیت جوتی کی سی ہے

دِل کا حال خُدا جانْتا ہے

دل پر گُزرتی ہے خدا جانتا ہے ، جو اپنے غم کا اظہار کرنا چاہتا ہے اور نہیں کر پاتا تو یہ فقرہ زبان پر لاتا ہے

خُدا کی ذات کا تکیہ ہے

اللہ کا سہارا یا آسرا ہے

حَق کا راضی خُدا ہے

حق کا بخشنے والا، استعمال کی اجازت دینے والا اللہ تعالیٰ ہے

آپ کا کیْا بِگَڑتا ہے

آپ کا کیا ہرج ہے، آپ کا کیا نقصان ہوتا ہے، آپ کو کیوں ناگوار ہے

خُدا کیا کَرتا ہَے

حالات کس طرح پیش آتے ہیں .

خُدا کی ذات کا بَھروسہ ہے

اللہ کا سہارا یا آسرا ہے

فَقِیروں کا خُدا ہے

خدا فقیروں پر مہربانی کرنے والا ہے، فقیروں کو خدا کا آسرا ہے

کیا دھان٘د ہے

کیا حرص ہے ، کیا شوق یا ہوس ہے.

کِسی کا مُن٘ہ چَلے کِسی کا ہاتھ

بد زبانی کا نتیجہ مار کھانا ہے

ڈاڑھی خُدا کا نُور ہے

ڈاڑھی کی تعریف میں کہتے ہیں ، ڈاڑھی سے چہرے پر رونق آ جاتی ہے .

روٹی اَور اَولاد سے کِسی کا پیٹ بَھرا ہے

ہر شخص روزی اور اولاد کی کثرت چاہتا ہے.

مان٘گ کیا مان٘گتا ہے

امرا و حکام وغیرہ جب کسی پر حد سے زیادہ مہربان ہوں اس وقت کہا کرتے ہیں ، افسروں اور امیروں کے مہربان ہونے کی علامت .

کیا کا کِیا ہو جانا

حالات کا اُلٹ پلٹ جانا ، کچھ نہ کچھ ہو جانا ، صورتِ حال میں انقلاب رُونما ہو جانا.

خُدا کو کیا مُن٘ہ دِکھاؤ گے

اللہ پاک کو کیا جواب دو گے.

خُدا کا دِیا سَب کُچْھ ہے

ہر طرح کی آسائش ہے، خدا نے بہت کچھ دیا ہے کسی چیز کی پرواہ نہیں، صابر اور قانع ہیں

کِسی کا مُن٘ہ تَکْنا

حالتِ مجبوری میں کسی کا منہ دیکھنا ، عاجزانہ نظر ڈالنا

پُوچْھتے پُوچْھتے خُدا کا گَھر مِل جاتا ہے

کوشش اور جستجو سے مشکل سے مشکل کام بن جاتا ہے، جویندہ یابندہ

اردو، انگلش اور ہندی میں وُہ کیا کِسی کا خُدا ہے کے معانیدیکھیے

وُہ کیا کِسی کا خُدا ہے

vo kyaa kisii kaa KHudaa haiवो क्या किसी का ख़ुदा है

عبارت

وُہ کیا کِسی کا خُدا ہے کے اردو معانی

  • ہم اس سے نہیں ڈرتے، ہم اس کی پروا نہیں کرتے، اس سے کوئی نہیں ڈرتا
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

वो क्या किसी का ख़ुदा है के हिंदी अर्थ

  • हम उस से नहीं डरते, हम उस की परवाह नहीं करते, उस से कोई नहीं डरता

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (وُہ کیا کِسی کا خُدا ہے)

نام

ای-میل

تبصرہ

وُہ کیا کِسی کا خُدا ہے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words