تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"اُٹْھتا" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں اُٹْھتا کے معانیدیکھیے
اُٹْھتا کے اردو معانی
صفت
- اٹھنا جس کا یہ حالیہ نا تمام ہے، جیسے : اٹھتا بادل، اٹھتی جوانی (ترکییات میں مستعمل)
شعر
ہوئے مر کے ہم جو رسوا ہوئے کیوں نہ غرق دریا
نہ کبھی جنازہ اٹھتا نہ کہیں مزار ہوتا
تشریح
یہ غالب کے مشہور اشعار میں سے ایک ہے۔ غرق کے معنی ڈوبنا۔ غرق دریا کے معنی ہیں دریا میں ڈوبنا رسوا ہونا کے معنی ہیں ذلیل ہونا۔
غالب نے اس شعر میں ایک خوبصورت خیال پیش کیا ہے کہ میرے مرنے کے بعد میرا جنازہ اٹھا۔ پھر میری قبر بن گئی اور اس طرح سے میں ذلیل ہو گیا۔ کتنا اچھا تھا کہ اگر میں دریا ڈوب کے مرجاتا نہ میری لاش ملتی، نہ میرا جنازہ اٹھتا اور نہ میری قبر ہی بن جاتی۔ یہ تو ہوئے قریب کے معنی اصلی مراد غالب کی یہ ہے کہ میں اپنی زندگی میں اتنا رسوا ہوا ہوں کہ مرنے کے بعد بھی میری رسوائی نے میرا پیچھا نہیں چھوڑا۔ یعنی جب میں مر گیا۔ لوگوں نے میرا جنازہ اٹھایا اور پھر ایک دوسرے سے پوچھا کہ کس کا جنازہ جا رہا ہے؟ پوچھنے پر جب معلوم ہوا تو بولے کہ ارے یہ اسی رسوائے زمانہ غالب کا جنازہ ہے؟ پھر جب میری قبر بن گئی تب لوگوں نے پوچھا کہ یہ کس کی قبر ہے ؟ معلوم ہوا کہ غالب کی ہے پھر بولے ارے یہ اسی رسوائے زمانہ غالب کی قبر ہے۔ اس طرح سے غالب تا قیامت رسوا ہوتے رہیں گے۔ اسی لئے وہ اس خواہش کا اطہار کرتے ہیں کہ کاش ہماری موت دریا میں ڈوبنے سے ہوتی اور ہماری لاش دریا سے برآمد ہی نہ ہوتی۔
شفق سوپوری
عشق اک میرؔ بھاری پتھر ہے
کب یہ تجھ ناتواں سے اٹھتا ہے
جب کہ پہلو سے یار اٹھتا ہے
درد بے اختیار اٹھتا ہے
English meaning of uThtaa
Adjective
- awake, arise, get up, uprise
- rising, ascending, blooming, budding, flourishing
اُٹْھتا کے مرکب الفاظ
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (اُٹْھتا)
اُٹْھتا
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔