تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"اُچھالْنا" کے متعقلہ نتائج

اُچھالْنا

پستی سے بلندی کی طرف پھینکنا ، فضا میں نیچے سے اوپر کی طرف دھکیلنا یا اڑانا ۔

لَہُو اُچھالْنا

خون بہانا، قتل کرنا، خون کرنا

کُلاہ اُچھالْنا

وجد کرنا، خوشی منانا، اظہار مسرت کرنا

گُوہ اُچھالْنا

تھپڑی پیٹنا ، بُری بات کی تشہیر کرنا ، بد نام کرنا ، ذلیل کرنا .

عَیب اُچھالْنا

برائی کو شہرت دینے کے لیے عیب بیان کرنا

عَمامَہ اُچھالْنا

پگڑی اچھالنا، عزت اتارنا، ذلیل کرنا

زَہْر اُچھالْنا

غلط فہمی پھیلانا، بدنام کرنا، مخالفانہ باتیں کہنا

دِل ہاتھوں اُچھالْنا

بہت خوفزدہ کرنا ، بے قرار کرنا .

گُو اُچھالْنا

بُری بات کو شہرت دینا، کیچڑ اُچھالنا، بدنام کرنا، ذلیل کرنا

نام اُچھالْنا

بدنام کرنا، تشہیر کرنا، رسوا کرنا، چاروں طرف ہجو کرنا

رَنگ اُچھالْنا

کسی خوشی کے موقع پر (عموماً) ہولی میں ایک دوسرے پر رنگین کیا ہوا پانی پھین٘کنا

جُنُوں اُچھالْنا

جنون اچلھنا (رک) کا تعدیہ .

خُون اُچھالْنا

جوش میں لانا ، اُمنگ اور ولولہ پیدا کرنا ، جوش پیدا کرنا ۔

جام اُچھالْنا

شراب کا پیالہ پھینک دینا، شراب پینے سے باز رکھنا

دَسْتار اُچھالْنا

عزت بگاڑنا، ذلیل کرنا، بدنام کرنا

پَگْڑی اُچھالْنا

عزت بگاڑنا، ذلیل کرنا، بدنام کرنا

جوبَن اُچھالْنا

جوانی یا حسن و جمال کی نمائش کرنا ؛ سینہ ابھارنا.

ٹوپی اُچھالْنا

خوشی کا اظہار کرنا، اظہار مسرّت کرنا، وجد کرنا

دُودْھ اُچھالْنا

گرم دودھ کو دھار بان٘دھ کر کڑھاؤ میں گِرانا اور ٹھنڈا کرنا ، پکائے ہوئے گرم دودھ کو اُچھال کر ٹھنڈا کرنا تاکہ پینے کے قابل ہو جائے.

دَسْتَنبُو اُچھالْنا

خوشی میں دستنبو کو ہوا میں پھینکنا اور پھر پکڑنا

گَنْدَگی اُچھالْنا

اتہام لگانا، بدنام کرنا، ناشائستہ الزام لگانا، بدگوئی کرنا

تَیل اُچھالْنا

تیل باہر پھین٘کنا.

کِیچَڑ اُچھالْنا

کسی کو عیب لگانا، بدنام کرنا، کسی پر تہمت لگانا

تُھوک اُچھالْنا

بیہودہ بکنا، کٹ حجتی کرنا، ناحق حُجّت کرنا

غَلِیظ اُچھالْنا

گندگی پھیلانا ، غلاظت بکھیرنا ، بیہودہ باتیں کرنا.

گَنْد اُچھالْنا

کسی پر شرمناک الزامات لگانا، بدنام کرنا، کیچڑ اُچھالنا

چُوتَڑ اُچھالْنا

کولھے مٹکانا .

دو لَتّی اُچھالْنا

گھوڑے کا اپنی دونوں پچھلی ٹان٘گیں مارنا ، کسی شخص کا پگڑنا .

ڈُوبا نام اُچھالْنا

گئی ہوئی آبرو کو دوبارہ حاصل کرنا

ڈُوبے نام کو اُچھالْنا

رک : ڈُوبا نام اُچھلنا.

گَھر کا نام اُچھالْنا

خاندان کی عزت برباد کرنا ، خاندان کو پٹّہ لگانا.

اردو، انگلش اور ہندی میں اُچھالْنا کے معانیدیکھیے

اُچھالْنا

uchhaalnaaउछालना

وزن : 1212

اُچھالْنا کے اردو معانی

فعل

  • پستی سے بلندی کی طرف پھینکنا ، فضا میں نیچے سے اوپر کی طرف دھکیلنا یا اڑانا ۔
  • اس طرح یا اس لیے اوپر پھینکنا کہ نیچے آرہے ، اڑاکر اوپر لپکنا ۔
  • ادھر سے اُدھر یا ایک طرف سے دوسری طرف کو اٹھا پھینکنا ، پھینکنا ۔
  • منتشر کرنا ، بکھیرنا ، اڑانا ، نچھاور کرنا ۔
  • بالا سطح لانا ، اُچھالا دینا (پانی ، دریا وغیرہ کے ساتھ مخصوص) ۔
  • (مجازاً) شہرت دینا ، نمایاں کرنا ۔ ٍ
  • بڑھانا ، سربلند کرنا ، ترقی دینا ۔
  • بار بار ایک برتن سے دوسرے برتن میں اوپر سے نیچے ڈالنا ،(دودھ وغیرہ کےلیے مختص) ۔
  • (دبی ہوئی کیفیت کو) اُبھارنا ، انگیختہ کرنا ۔

شعر

English meaning of uchhaalnaa

Verb

  • make famous, promote, scatter, stimulate or excite, throw up, toss up, send up with a jerk, to bounce/fling/toss

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (اُچھالْنا)

نام

ای-میل

تبصرہ

اُچھالْنا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words