تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"تُہْمَت کا گَھر" کے متعقلہ نتائج

تُہْمَت کا گَھر

عیب کی جگہ ، بدنامی کا گھر، جہاں بدنامی کا اندیشہ ہو؛ وہ چیز جس میں بدنامی کا ادیشہ ہو؛ وہ شخص جو ہر ایک پر الزام دھرے؛ ایسا شخص جس کی ملاقات سے الزام آجائے

تُہْمَت

اتہام، بہتان

گَھر گَھر کا ایک ہی لیکھا

سب کا ایک ہی حال ہے.

کُم٘ہاری کا گَھر

وہ مٹّی کا گَر جسے کمہاری (ایک قسم کی بِھڑ) بناتی ہے .

گَھر کا گَھرون٘دَہ بَنانا

گھر میں ابتری یا بے رونقی پیدا کرنا.

گَھر کا گَھر صاف ہو جانا

گھر کے بیشتر افراد کا مر جانا ، گھر بھر کا وفات پا جانا پورے خاندان کا تباہ ہوجانا.

گَھر کا آن٘گن ہو جانا

۱. گھر کا تباہ ہوجانا ، خانہ و یرانی ہونا ؛ کسی شخص کا بالکل برباد ہوجانا ، مفلس ہوجانا

گَھر کا نَہ گھاٹ کا

بے ٹھکانہ، بے مصرف، کسی لائق نہیں، وہ جس کا کہیں ٹھکانا نہ ہو، دھوبی کا کتا گھر کا نہ گھاٹ کا

گَھر کا رَسْتَہ لینا

۔ گھر کو سدھارنا۔ کسی جگہ سے واپس جانا۔

گَھر کا راسْتَہ لو

چلتے پھرتے نظر آؤ ، دُور ہو.

گَھر کا راسْتَہ بَتانا

ٹالنا، بے نیل مرام رخصت کرنا، چلتا کرنا

گَھر کا راسْتَہ لینا

گھر کو سِدھارنا ، گھر واپس جانا ، راہ لگنا.

گَھر کا گَھرْوا ہونا

گربستی برباد ہوجانا ، گھر کا تباہ ہوجانا ، گھر کا سامان منتشر ہوجانا.

پَرایا گَھر تُھوک کا ڈَر اَپنا گَھر ہَگ بَھر

اپنی ذاتی چیز کو انسان جس طرح چاہے استعمال کرے کوئی کچھ کہنے والا نہیں ہوتا لیکن دوسرے کی چیز کو چھونے میں بھی احتیاط کرنی پڑتی ہے، اپنے گھر میں جو چاہے کر دوسرے کے گھر میں احتیا ط لازمی ہے

خُسَر کا گَھر ہونا

اپنے گھر کی طرح ہونا؛ آسان کام ہونا، معمولی بات ہونا یا ہن٘سی کھیل ہونا؛ آرام کی جگہ ہونا یا بے تکلفی کی جگہ ہونا؛ نہایت آسان امر ہونا.

نَہ گَھر کا ، نَہ گھاٹ کا

رک : دھوبی کا کتا نہ گھر کا نہ گھاٹ کا ۔

گَھر کا راسْتَہ سَمَجْھنا

آسان کام سمجھنا.

گَھر کا ٹَہَل

۔خانہ داری کے کام۔ (ایامیٰ) ساس نندوں کے طعنے بچّوں کا جننا پالنا۔ گھر کی ٹہل خانہ داری کے بکھیڑے ایک مصیبت ہے۔

گَھر کا آنْگَن ہو جانا

۔(عو) گھر تباہ ہوجانا۔ خانہ ویرانی ہونا۔

گَھر کا راسْتَہ بُھول جانا

بدحواسی سے گھر کا راستہ یاد نہ رہنا، کہیں ایسا جی لگنا کہ گھر جانے کا خیال بھی نہ آنا

گَھر کا راہ نَہ مِلْنا

۔ایسا بدحواس ہوجانا کہ گھر کا رستہ بھی نہ ملے۔ ؎

لاکھ کا گَھر خاک ہونا

خالَہ کا گَھر

رک : خالہ جی کا گھر معنی ۱ ، ۲ .

گَھر کا راسْتَہ

۔ مذکر۔۱۔ وہ راستہ جو کسی کے یا اپنے مکا کی طرف جائے۔

گَھر کا رَسْتہ

وہ راستہ جو کسی کے گھر کو جائے ، راہ خانہ ؛ وہ زمین جو اپنی طرف سے آنے جانے کے لیے چھوڑی گئی ہو ؛ ذاتی سڑک یا راستہ ؛ آسان کام.

گَھر کا بَہادُر

وہ شخص جو گھر میں شیر ہو

گَھر کا بابا آدَم نِرالا ہَے

۔دیکھوس اِس گھر کا۔

طالِع کا گَھر

(ہیئت) طالع کے ستارے کے بارہ درجوں میں سے ہر ایک درجہ جہاں وہ ستارہ موجود ہو.

ہَمیشَگی کا گَھر

ہمیشہ رہنے کی جگہ ؛ مراد : آخرت ۔

شِیشَہ کا گَھر

ایسا گھر جس کی دیواریں شیشے کی ہوں ، جس کی دیواروں پر چاروں طرف شیشے لگے ہوں ؛ (کنایۃً) کوئی نازک ، غیر محفوظ اور کمزور چیز یا گھر وغیرہ.

تُہْمَت لَگْنا

تہمت لگانا (رک) کا لازم.

تُہْمَت لَگانا

جھوٹا الزام دینا، عیب لگانا (پر یا پہ کے ساتھ)

تُہْمَت کَرنا

جھوٹا الزام دینا، عیب لگانا، متہم کرنا (پر یا پہ کے ساتھ).

تُہْمَت اُٹھانا

الزام برداشت کرنا.

تُہْمَت رَچْنا

رک: تہمت بانْدھنا.

تُہْمَت اُٹْھنا

تہمت اُٹھانا (رک) کا لازم.

تُہْمَت ہونا

رک: تہمت معنی نمبر ۱.

تُہْمَت لینا

رک: تہمت بانْدھنا (پر یا پہ کے ساتھ).

تُہْمَت رَکْھنا

رک: تہمت بانْدھنا ( پر یا پہ کے ساتھ)

سَمَجھ کا گَھر دُور ہے

سمجھنا بڑی مشکل بات ہے عقل اور سمجھ مشکل سے آتی ہے ، جب کوئی بیوقوفی کی بات کرتا ہے تو کہتے ہیں.

دھوبی کا گَدھا گَھر کا نَہ گھاٹ کا

ہر طرف سے ٹکرایا ہوا ، ناکام و نامراد ؛ اس شخص کی بابت کہیں گے جسے ہر طرف سے دُھتکار دِیا گیا ہو.

گَھر کا ہَوا نَہ دَر کا

گھر کا نہ گھاٹ کا، وہ جس کا کہیں ٹھکانا نہ ہو

کُتّا گَھر کا رَہا نَہ گھاٹ کا

رک : دھوبی کا کتا ، گھر کا نہ گھاٹ کا.

کان٘چ کا گَھر

شیشے کا مکان، مراد : بہت نازک چیز، نا پائیدار، کمزور

چِیُوْن٘ٹی کا گَھر

چیون٘ٹی کا سوراخ اور بل

دھوبی کا کُتّا گَھر کا نَہ گھاٹ کا

ہر طرف سے ٹھکرایا ہوا، ناکام و نامراد، اس شخص کی بابت کہتے ہیں جسے ہر طرف سے دھتکار دیا گیا ہو اور جس کا کوئی ٹھکانہ نہ ہو (اس مثل میں بعض لوگ کہتے ہیں کہ کتے کی جگہ 'کتکا' ہے اور کتکا بگاڑا ہو 'خُتکا' کا ہے یعنی وہ لکڑی جس سے دھوبی کپڑا کچلتے ہیں، کیوں کہ کتکہ کے بوجھ کی وجہ سے نہ گھر لاتا ہے اور نہ گھاٹ پر گم ہونے کے ڈر سے چھوڑتا ہے بلکہ ریت میں کسی جگہ چھپا دیتا ہے

اَللہ کا گَھر

(مجازاََ) انسان کا دل .

کَن٘گال گَھر کا

بہت غریب گھر کا، غریب گھر کا، محتاج خاندان کا، مُفلس یا محتاج خاندان کا شخص

تُہْمَت دھونا

الزام دور کرنا، تہمت سے بری کرنا.

تُہْمَت دَھرْنا

جھوٹا الزام دینا، عیب لگانا (پر یا پہ کے ساتھ)

تُہْمَت دینا

رک: تہمت بانْدھنا (کو، پر یا پہ کے ساتھ).

آپ کا گَھر کَہاں ہے

جو شخص بے وقوفوں کی سی باتیں کرتا ہے اُس سے کہتے ہیں مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ بڑے نادان ہیں

گَھر کا جوگی جوگْنا باہَر کا جوگی سَدھ

انسان کی وطن میں قدر نہیں ہوتی اپنے گان٘و میں فقیر ہوتا ہے دوسرے گان٘و میں اولیا سمجھا جاتا ہے.

ٹَن٘ٹے کا گَھر

جھگڑے کی جڑ ، لڑاکا

تُہْمَت تَراشْنا

بے وجہ کسی پر الزام لگانا، خواہ مخواہ عیب لگانا، (پر یا پہ کے ساتھ)

گَھر جانے کا راسْتَہ نَہ مِلْنا

گھبرا جانا، سٹ پٹا جانا، آوارہ، سرگرداں ہونا

مَوت کا گَھر گھاٹ نَہِیں

موت ہر جگہ آتی ہے اس کا کوئی مقام نہیں ہے

گَھر کا بابا آدَم نِرالا ہے

ہر بات نئی ہے ، ہر بات نرالی ہے ، اس گھر کی ہر بات انوکھی ہے

گَھر کا گَھرْ وا ہو جانا

خاندان تباہ ہو جانا

تُہْمَت باندْھنا

جھوٹا الزام دینا، عیب لگانا (پر یا پہ کے ساتھ)

اردو، انگلش اور ہندی میں تُہْمَت کا گَھر کے معانیدیکھیے

تُہْمَت کا گَھر

tohmat kaa gharतोहमत का घर

تُہْمَت کا گَھر کے اردو معانی

  • عیب کی جگہ ، بدنامی کا گھر، جہاں بدنامی کا اندیشہ ہو؛ وہ چیز جس میں بدنامی کا ادیشہ ہو؛ وہ شخص جو ہر ایک پر الزام دھرے؛ ایسا شخص جس کی ملاقات سے الزام آجائے
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

English meaning of tohmat kaa ghar

  • house or place of ill-repute

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (تُہْمَت کا گَھر)

نام

ای-میل

تبصرہ

تُہْمَت کا گَھر

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words