تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ٹِھیکْرا" کے متعقلہ نتائج

ٹِھیکْرا

مٹی کے برتن کا ٹوٹا ہوا ٹکڑا، نیز تحقیر کے طور پر ظرف مسی اور پرانے ظروف کو بھی کہتے ہیں، (مجازاً) ادنیٰ شے

ٹِھیکْرا ہونا

خراب و شکستہ ہو جانا ، ناکارہ ہو جانا ، انجر پنجر ڈھیلے پڑ جانا .

ٹِھیکْرا ہو جانا

مٹی کے ظرف کی مانند ہو جانا ، بے وقعت ہو جانا ، کسی کام کا نہ رہنا ، ٹوٹ پھوٹ جانا .

ٹِھیکْرا اُٹھانا

آن٘ول نال اور دیگر زچگی کی آلایش کا برتن جو عموماً مٹی کا ہوتا ہے اُٹھا کرلے جانا اور کسی محفوظ جگہ گاڑ دینا یہ خدمت گھر کی مہترانی انجام دیتی ہے اور اس کے عوض اس کو حسب مقدور نقدی دی جاتی ہے جو اس برتن میں ڈال دی جاتی ہے

ٹِھیکْرا پھوڑْنا

(ہندو) تہمت لگانا، الزام دینا

ٹِھیکْرا آنکھوں پَر رَکْھ لینا

رک : آن٘کھوں پر ٹھیکری رکھ لینا .

رَہنے کا ٹِھیکْرا

(حقارۃً) مکان، رہائش گاہ

بُزُرْگوں کا ٹِھیکْرا

ٹوٹا پھوٹا موروثی مکان

گَدائی کا ٹِھیکْرا

وہ ظرف جس میں فقیر بھیک لیتے ہیں، بھیک کا پیالا، کشکول، کاسۂ گدائی، کھانے کمانے کا ذریعہ

روزی کا ٹِھیکْرا

معاش یا رزق کا ذریعہ، روزی کمانے کا وسیلہ

بِھیک کا ٹِھیکْرا

۱. رک : بھیک کا پیالہ ؛ (مجازاً) گزر اوقات کا ذریعہ .

کھانے کَمانے کا ٹِھیکْرا

(بازاری) وہ لڑکی، جسے کسب کمانے کی نیّت سے پالا ہو

تِیسْرا آنْکھوں میں ٹِھیکْرا

ایسے موقع پر بولتے ہیں جب دو کے علاوہ کسی تیسرے شخص کا موجود یا شریک ہونا ناگوار ہو، دو سے زیادہ آدمی ناگوار ہوتے ہیں

دو سے تِیسْرا آنکْھ میں ٹِھیکْرا

تیسرا آدمی محبت میں خلل کا باعث ہوتا ہے خصوصاً جب عاشق و معشوق اکٹھے ہوں .

جَیسا لیکْڑا بَھر ، وَیسا ٹِھیکْرا بَھر

رک: جیسا کن بھر الخ.

اردو، انگلش اور ہندی میں ٹِھیکْرا کے معانیدیکھیے

ٹِھیکْرا

Thiikraaठीकरा

اصل: ہندی

وزن : 212

ٹِھیکْرا کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • مٹی کے برتن کا ٹوٹا ہوا ٹکڑا، نیز تحقیر کے طور پر ظرف مسی اور پرانے ظروف کو بھی کہتے ہیں، (مجازاً) ادنیٰ شے
  • ٹوٹا پھوٹا برتن
  • شکستہ مال، زیور
  • (انکساری یا تحقیر کے لیے) مکان، جائداد، ٹوٹا پھوٹا مکان، ٹھکانا
  • فقیر کا بھیک مانگنے کا ظرف
  • (مجازاً) سہارا، آسرا، ذریعہ
  • زچگی خانہ کی آلایش ڈالنے کا مٹی کا ظرف
  • بھنگی کا گو اُٹھانے کا لوہے وغیرہ کا پترا
  • گھڑے وغیرہ کا نچلا حصہ جس میں فقیر آگ جلاتے یا دباتے ہیں ؛ پھوٹے یا معمولی زیورات، بندوق کے گھوڑے کا اوپر کا حصہ، ناریل کے سخت پوست کا ٹکڑا
  • سکہ، روپیہ

English meaning of Thiikraa

Noun, Masculine

  • broken piece of ceramic or earthen vessel, potsherd
  • an ordinary thing
  • house, property (often said to show humbleness )
  • an earthen vessel for holding filth, especially placenta, vessel for after-birth
  • mendicant's bowl or pot (used for begging)
  • support, resource

ठीकरा के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • प्राचीन काल के मिट्टी के बरतन का वह टुकड़ा जो कहीं से खुदाई में निकलता है और जो इतिहास तथा पुरातत्व की दृष्टि से महत्त्व का होता है। (पॉट-शर्ड)
  • मिट्टी के टूटे फूटे बरतन का कोई बड़ा टुकड़ा। मुहा०-(किसी के सिर) ठीकरा फूटना व्यर्थ किसी बात के लिए कलंक लगना। ठीकरा समझना तुच्छ, निरर्थक या व्यर्थ समझना।
  • मिट्टी के टूटे-फूटे बरतन का टुकड़ा
  • भिक्षापात्र
  • तुच्छ वस्तु
  • मिट्टी का वह बरतन जो खुदाई के समय निकलता है जिसका इतिहास और पुरातत्व की दृष्टि से बहुत महत्व होता है।

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ٹِھیکْرا)

نام

ای-میل

تبصرہ

ٹِھیکْرا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone