تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"تیرے باپ کا کیا اِجارَہ ہے" کے متعقلہ نتائج

تیرے باپ کا کیا اِجارَہ ہے

تو کیوں دخل دیتا ہے ، تو دخل دینے والا کون؟

باوا کا کیا اِجارَہ ہے

کسی کو ہمارے افعال کی روک ٹوک کا حق نہیں ہے

باپ کا کیا بیٹے کے آگے آتا ہے

باپ کے اعمال بد کا خمیازہ بیٹے کو بھگتنا پڑتا ہے.

کیا اِجارَہ ہے

کیا دخل ہے ، کیا دعویٰ ہے.

تیرا کیا اِجارَہ ہے

تو کیوں دخل دیتا ہے

اَپْنے باپ کا بیٹا ہے

باپ سے شکل و صورت یا سیرت و خصائل ملتے جلتے ہیں ، خلف ہے، (نا خلف نہیں)، جیسے کلو مستری کے لڑکے نے کیسا عالیشان مکان تعمیر کر دیا، واقعی اپنے باپ کا بیٹا ہے

اَیْسی کیا تیرے ہی تَلے گَنْگا بَہْتی ہے

تجھ میں کون سی ایسی خصوصیت ہے کہ جو کچھ تو چاہے وہی ہوگا، کیا تیرے سوا کوئی دوسرا نہیں کر سکتا

آپ کا کیا لیتا ہے

رک : آپ کا کیا بگڑتا ہے.

کِسی کا کیا جاتا ہے

کسی کا کیا نقصان ہوتا ، کسی کا کچھ ضرر نہیں ہوتا ، کسی کا کچھ نہیں بگڑتا ، کسی کا کوئی زباں نہیں ہوتا.

آپ کا کیا پُوچْھنا ہے

مخاطب بڑا بے وقوف ہے، احمق ہے

کیا دَم کا بَھروسَہ ہے

زندگی کا کوئی اعتبار نہیں.

کیا گومتی کا پانی پیا ہے

عموماً اس شخص کے متعلق کہتے ہیں جو زنانہ پن کی باتیں کرتا ہے

یَہی تو بَڑے باپ کا بیٹا ہے

(طنزاً) یہی تو سب میں افضل درجے کا ہے، یہ کچھ بھی نہیں

اَپْنی گِرَہ کا کیا جاتا ہے

اپنا کیا نقصان ہونا ہے، اپنا کوئی نقصان نہیں ہے

کایا مایا کا کیا بَھروسَہ ہے

زندگی اور دولت کا کوئی اعتبار نہیں.

ساسْرا تیرے سُہاگ، ماتھے تیرے بھاگ، باپ کے تیرے راج، تُو بَیٹھی بَیٹھی جھانْک

ساس اُس بہو کو کہتی ہے جو باپ کی امارت کی شیخیاں مارے کہ وہاں سے تو تجھے کچھ ملنا نہیں ، سسرال ہی میں تُجھے آرام ہے

کیا صَرّافے کا ٹَکا ہے

مفت کا مال سمجھ کر بیدریغ خرچ کرنا کسی طرح مناسب نہیں ، بلامحنت حاصل کردہ سرمایہ سہی لیکن یہ فضول خرچی مناسب نہیں.

کیا سُرخاب کا پَر لَگا ہے

کیا آپ کو کوئی فضیلتِ خاص حاصل ہوئی ہے ، کیا کوئی نرالی یا نایاپ چیز ہے.

کِسی کا کیا ہے

کسی کا کیا اجارہ ہے

کَیا مُن٘ھ کا نِوالَہ ہے

کیا کوئی آسان کام ہے، یہ کام مشکل ہے دیر طلب ہے، یہ کام کچھ آسان نہیں ہے

دُنیا کا اَبھی کیا دیکھا ہے

کم عمر ہے ، نا تجربہ کار ہے ، بچّہ ہے.

کیا گُون٘گے کا گُڑ کھایا ہے

کیوں نہیں بولتے ؛ کیوں خاموش اختیار کی ہے ، کسی لیے گونگے سے بن گئے ہو

کیا دال بھات کا نوالہ ہے

کوئی آسان کام نہیں ہے، کوئی معمولی بات نہیں ہے

آپ کا کیْا جاتا ہے

آپ کا کیا بگڑتا ہے

کَرنا اور خُدا کا کیا ہوتا ہے

۔کیا واقعہ پیش آتا ہے۔ عجیب واقعہ پیش آتا ہے۔

وُہ کیا کِسی کا خُدا ہے

ہم اس سے نہیں ڈرتے، ہم اس کی پروا نہیں کرتے، اس سے کوئی نہیں ڈرتا

نَوکَری کیا ہَے خالَہ جی کا گَھر ہَے

رک : نوکری خالہ جی کا گھر نہیں

جِینے کا کِیا بَھروسہ ہے

زندگی کا کیا اعتبار ہے

تیرے نام کا کُت٘ا بھی نَہیں پال٘نا

انتہائی تحقیر و تنفر کا اظہار ہے.

کُچْھ اِجارَہ ہے

۔قابو تمہیں ہے۔ کچھ دعویٰ نہیں ہے۔ اپنا فرق مال تھا دے دیا تمھارا کچھ اجارہ ہے۔

کیا زِنْدَگی کا بَھروسَہ ہے

زندگی کا کچھ اعتبار نہیں.

کیا تُمہارے سُرْخاب کا پَر لَگا ہے

۔کیا تمہیں سب سے بڑھ کر ہو۔

باپ کا سایَہ

باپ کی سرپرستی اور حفاظت، (مجازاً) باپ کی زندگی

کیا بھروسا ہے زندگانی کا، آدمی بُلبُلا ہے پانی کا

انسان کی زندگی پانی کے بلبلے کی طرح ناپائیدار ہے

تیرے پان٘وں تَلے گَن٘گا بَہ٘تی ہے

تمام روئے زمین تمھارے تصرف میں ہے.

چھوٹے باپ کا بیٹا ہونا

کم تر ہونا، ادنی مرتبہ کا ہو جانا، مرتبے سے گر جانا، بیٹا بن جانا.

پال پال تیرے جی کا ہوگا کال

کمینے آدمی پر مہربانی کروگے تو موقع ملنے پر وہ نقصان پہن٘چائے گا.

مَرد کا کیا ہے ایک جُوتی پَہنی ایک اُتار دی

مرد جب چاہے عورت کو طلاق دے دے ، مرد کے نزدیک عورت کی حیثیت جوتی کی سی ہے

کَرْنا خُدا کا کِیا ہوتا ہے

کیا واقعہ پیش آتا ہے ، عجیب واقعہ پیش آتا ہے ، تسلسلِ کلام کے لیے مستعمل .

آپ کا کیْا بِگَڑتا ہے

آپ کا کیا ہرج ہے، آپ کا کیا نقصان ہوتا ہے، آپ کو کیوں ناگوار ہے

ایک باپ کا ہونا

حلالی ہونا ، (مخاطب کے کسی قول یا فعل سے برہم ہو کر) ، جیسے: اگر ایک بات کے ہو تو اب کے گالی دو.

چھوٹے باپ کا بیٹا ہو جانا

کم تر ہونا، ادنی مرتبہ کا ہو جانا، مرتبے سے گر جانا، بیٹا بن جانا.

اَپْنے باپ کا نَہِیں

شرم و حیا سے عاری ، نا خلف ہے، جیسے : بڑا بیہودہ ہے، ذرا مروت نہیں کرتا، اپنے باپ کا نہیں

بیٹی باپ ہی کے گَھر ہے

ابھی عملدر آمد نہیں ہوا ہے، ابھی کچھ نہیں بگڑا ہے، (اس موقع پر بولتے ہیں جب طے شہ منصوبے میں عملدرآمد سے پہلے کوئی نقصان یا خرابی نظر آئے) .

تیرے ہی تلے گنگا بہتی ہے

تمام روئے زمین تمہارے تصرف میں ہے، تو ہی تو بڑا زور آور، حکومت والا یا مال دار ہے

باپ دادا کا ہونا

بزرگوں کا مال ہونا ، خاندانی ملکیت ہونا.

کیا دھان٘د ہے

کیا حرص ہے ، کیا شوق یا ہوس ہے.

مان٘گ کیا مان٘گتا ہے

امرا و حکام وغیرہ جب کسی پر حد سے زیادہ مہربان ہوں اس وقت کہا کرتے ہیں ، افسروں اور امیروں کے مہربان ہونے کی علامت .

کیا کا کِیا ہو جانا

حالات کا اُلٹ پلٹ جانا ، کچھ نہ کچھ ہو جانا ، صورتِ حال میں انقلاب رُونما ہو جانا.

ہوت کا باپ اَن ہوت کی ماں

باپ روپے کا ساتھی ماں مفلسی کی ؛ روپے سے تقویت ہے اور بے روپے کوئی نہیں پوچھتا.

باپ کا سایَہ سَر سے اُٹْھنا

باپ مرجانا ، یتیم ہوجانا

ماں باپ کا ہونا

ایک نطفے کا ہونا ، حلالی ہونا(غیرت دلانے کے موقع پر).

کیا بھولا ہے

کتنا کم فہم ہے (تعجّب کے واسطے بھی کہتے ہیں یعنی بھولا نہیں ہے چالاک ہے)

کیا کہتا ہے

(تردید کے موقع پر مستعمل) یہ بات درست نہیں، کیا بات کہتا ہے یا کیا الزام لگاتا ہے، اس موقع پر بھی بولتے ہیں، جب یہ کہنا ہو کہ کیسی بے موقع یا غلط بات کہتا ہے

کیا پَھبَن ہے

کیا زینب زینت ہے.

کیا ٹِھیک ہے

کوئی بھروسا نہیں.

کیا لگتا ہے

کیا خرچ ہوتا ہے، کچھ خرچ نہیں ہوتا، مفت میں ہوتا ہے، نقصان ہوتا ہے، کچھ تعجُّب نہیں

کیا جان ہے

مجال نہیں ، تاب و طاقت نہیں ، کیا مجال ہے.

کیا رکھا ہے

کچھ باقی نہیں

کیا ہونا ہے

کچھ فائدہ نہیں ہوگا، بے کار ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں تیرے باپ کا کیا اِجارَہ ہے کے معانیدیکھیے

تیرے باپ کا کیا اِجارَہ ہے

tere baap kaa kyaa ijaara haiतेरे बाप का क्या इजारा है

عبارت

تیرے باپ کا کیا اِجارَہ ہے کے اردو معانی

  • تو کیوں دخل دیتا ہے ، تو دخل دینے والا کون؟
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

तेरे बाप का क्या इजारा है के हिंदी अर्थ

  • तो क्यों दख़ल देता है, तो दख़ल देने वाला कौन

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (تیرے باپ کا کیا اِجارَہ ہے)

نام

ای-میل

تبصرہ

تیرے باپ کا کیا اِجارَہ ہے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words