تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"تَلَمُّذ" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں تَلَمُّذ کے معانیدیکھیے
- Roman
- Urdu
تَلَمُّذ کے اردو معانی
اسم، مذکر
- شا گردی، شاگرد ہونا
شعر
مکتب غم میں ہے مجنوں سے تلمذ ہم کو
اب بیاباں کا سبق جائے گلستاں ہوگا
Urdu meaning of talammuz
- Roman
- Urdu
- shaagirdii, shaagird honaa
English meaning of talammuz
Noun, Masculine
- being or becoming a pupil, studentship
तलम्मुज़ के हिंदी अर्थ
संज्ञा, पुल्लिंग
- शिष्य होना, शागिर्द होना, शिष्यता, शार्गदी, विशेषतः शाइरी की शागिर्दी
تَلَمُّذ کے مرکب الفاظ
تَلَمُّذ سے متعلق دلچسپ معلومات
تلمذ ’’شاگردی، شاگرد بنانا‘‘ کے معنی میں یہ لفظ، اورتفعیل کے وزن پر اسی قبیل کا دوسرا لفظ ’’تلمیذ‘‘ (بمعنی’’شاگرد‘‘)عربی معلوم ہوتے ہیں لیکن عربی میں نہیں ہیں۔ فارسی اردو کے کئی پرانے لغات میں یا ’’تلمذ‘‘ درج ہے یا ’’تلمیذ‘‘۔ دونوں یکجا کم نظرآتے ہیں۔ ’’منتخب‘‘ میں ’’تلمیذ‘‘ بکسر اول درج کرکے اس کی جمع ’’تلامذہ‘‘ بتائی گئی ہے۔ آگے لکھا ہے کہ عام خیالیہ ہے کہ یہ لفظ عربی فصیح نہیں ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ ’’تلمیذ‘‘ کا معرب ہے۔ ’’منتخب‘‘ میں یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ ’’تِلمیذ‘‘ کو کس زبان سے معرب کیا گیا ہے۔ لیکن جیساکہ شیکسپیئر کے بیان سے معلوم ہوتا ہے، عبرانی میں کوئی لفظ ’’تلمیذ‘‘ ہوگا (غالباً بفتح اول) جس سے عربی’’تلمیذ‘‘ بکسراول بنالیا گیا۔ ’’دہخدا‘‘ نے دونوں درج کئے ہیں لیکن یہ بھی کہا ہے کہ اصل لفظ ’’تتلمذ‘‘ ہے اور ’’تلمذ‘‘ غلط العام۔ اس نے یہ بھی لکھا ہے کہ ایک رائے یہ بھی ہے کہ دونوں صحیح ہیں۔اس میں کوئی شک نہیں کہ عربی زبان میں اگر’’تلمیذ‘‘ (بکسر اول) ہے بھی تو ’’تلمذ‘‘ نہیں ہے۔ اردو فارسی والوں نے ’’تلمیذ‘‘ کی جمع بھی عربی کے طرز پر’’تلامذہ‘‘ بنا لی ہے۔ عربی میں، ظاہر ہے کہ ’’تلامذہ‘‘ بھی نہیں ہے۔ شیکسپیئر نے ’’تلمذ‘‘ نہیں درج کیا ہے لیکن ’’تلمیذ‘‘ درج کیا ہے، بمعنی ’’شاگرد بنانا‘‘ (یعنی جن معنی میں ہم ’’تلمذ‘‘ استعمال کرتے ہیں۔ ہمارے یہاں ’’تلمیذ‘‘ بمعنی شاگرد ہے)۔شیکسپیئر کا کہنا ہے کہ یہ لفظ عبرانی ہے اوروہاں اس کا مادہ ’’لمذ‘‘ ہے۔ ’’آنند راج‘‘ میں’’تلمذ‘‘ ہے، لیکن ’’تلمیذ‘‘ نہیں ہے۔ شیکسپیئر کی بات صحیح معلوم ہوتی ہے کہ عبرانی’’لمذ‘‘ سے ’’تلمیذ‘‘ (غالباً بفتح اول) مشتق ہوا، پھر عربی میں آکر وہی لفظ بکسر اول ہوگیا۔ قیاس چاہتا ہے کہ اس کے معنی ’’شاگرد‘‘ متعین کئے گئے ہوں۔ بعد میں ’’تلمیذ‘‘ کو عربی مصدر بروزن تفعیل قیاس کرکے کسی نے اسے باب تفعل میں ڈال کر ’’تلمذ‘‘ بنالیا اور اس کے معنی ’’شاگرد ہونا، شاگرد بنانا‘‘ قرار پائے۔ اردو کی موجودہ صورت یہ ہے کہ ’’تلمذ/تلمیذ/تلامذہ‘‘ سب درست ہیں لیکن عربی الفاظ ہونے کا گمان ان پرنہ کیا جائے۔ یہ بھی خیال رہے کہ اردو میں ’’تلمیذ/تلمذ/تلامذہ‘‘ سب میں اول مفتوح ہے۔
ماخذ: لغات روز مرہ
مصنف: شمس الرحمن فاروقی
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
غَرْقاب وادی
(جغرافیہ) گلیشیئر کے عمل سے بننے والی تنگ اور گہری وادی جس میں سمندر کا پانی بھرا ہوتا ہے یا سمندر کی وہ لمبی اور پتلی شاخ جو پہاڑوں کے درمیان واقع ہو .
غَرْقی عَدَسات
(سائنس) چوبِ دیودار کے روغن میں ڈبوئے عدسے ، ان کے ذریعے چیزیں زیادہ صاف نظر آتی ہیں .
گَدیڑ
(گاڑی بانی) بیل کے گلے کا گدی کی طرح نرم بنا ہوا پٹّا جو بطور جوت اس کے گلے میں بان٘دھا جاتا ہے.
گِیدَڑ
کُتّے س مشابہ اور قدرے چھوٹا ایک درندہ جو خصوصاً جاڑے میں رات کے وقت تنہا یا گروہ کے ساتھ بولتا ہے، شغال، سیار
گیند قَلْعَہ
ایک کھیل جس میں کم سے کم چار لڑکے دن میں کسی دیوار کے نیچے یا چبوترے کے سہارے کھیلتے ہیں ، کھیل کے سامان میں ایک گیند اور چھ ٹھیکرے ہوتے ہیں ، ٹھیکرے تلے اوپر گڈی بنا کر رکھے جاتے ہیں پھر اس کو گیند کے نشانے سے گرایا جاتا ہے ، ایک لڑکا گڈی کو سنبھالتا ہے اور دوسرا گیند پکڑ کر مارنے کی کوشش کرتا ہے اگر سنبھالنے والے کو گیند لگ گئی تو وہ چور بنتا ہے.
گَدْکا
لکڑی کا سونٹا جو چمڑے سے مڑھا ہوا ہوتا ہے، یہ عموماً پھری (ایک قسم کی ڈھال کے ساتھ پٹا یا بانا کھیلنے میں استعمال ہوتا ہے)
غَیر خانْدانی
نسبی رشتوں سے غیر متعلق ، اپنے خاندان سے الگ ، باپ دادا سے غیر متعلق ، وہ فن کار خاص طور پر شاعر جس نے دو سے اکتساب فن کیا ہو اور اس کے آباؤ اجداد ایسے نہ گزرے ہوں ، غیر موروثی.
گَدْکا کھیلْنا
سیکھنے یا مشق کرنے کے خیال سے شمشیر زنی کی مشق کرنا ، لکڑی چلانا ، گدکا بھری کی مدد سے مصنوعی جنگ کرنا.
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
choGa
चोग़ा
.چوغَہ
a type of over coat, cloak
[ Qadir, siyah choghe mein malboos girje ke markazi phaatak ko khol ke andar chala gaya ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
dareG
दरेग़
.دَریغ
regret, sorrow, grief, vexation
[ Haqiqat ka izhar karne mein daregh nahin karna chahiye ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
baaG
बाग़
.باغ
garden, cluster of trees, plantation
[ Zaaer ne phulon ka ek bagh banaya hai jahan wo subah-sham ja kar aaram karta hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
teG
तेग़
.تیغ
sword
[ Sohrab ne rustam par tegh ka zabardast vaar kiya ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
daroG
दरोग़
.دَرُوغ
a lie, falsehood
[ Muqadme mein kuchh aise pech padte gaye ki darogh ko farogh (progress) ho gaya ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
suraaG
सुराग़
.سُراغ
race, track, clue
[ Jo koi suragh malika ka lavega hazar ashrafi aur khilat (robe of honour) inam pavega ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
qaasid
क़ासिद
.قاصِد
messenger, courier
[ Qasid ne Imran ko khat hawale kiya۔۔۔۔۔ Imran apni qismat par hairat-zada bhi tha aur khush bhi ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
charaaG
चराग़
.چَراغ
oil lamp
[ Diwali ke tehvar mein ghar-ghar charagh jalaye jate hain ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
daGaa
दग़ा
.دَغا
cheat, fraud
[ Sachcha dost kabhi dagha nahin de sakta ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
qaabiz
क़ाबिज़
.قابِض
a possessor, occupant
[ Bad-qismati se qaideen (Ruler) ke rukhsat hote hi mulk par naukar-shaahi qabiz ho gayi ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
"10 words down, endless possibilities ahead! 🚀📖"
Tune in tomorrow for the next 'Word of the Day' and elevate your language game!
"Unlock a world of Urdu words at your fingertips!"
رائے زنی کیجیے (تَلَمُّذ)
تَلَمُّذ
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔