تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"تَعْقِیدِ لَفْظی" کے متعقلہ نتائج

وَحْشَت

رمیدگی، بھاگنا

وَحْشَت اَثَر

ایسی بات یا مقام وغیرہ جس سے وحشت پیدا ہو، وحشت ناک، مہیب، ہیبت ناک، وحشت سے بھری ہوئی، خوف سے پر، ہراساں کرنے والا

وَحْشَت خیز

وحشت بڑھانے والا، وحشت پیدا کرنے والا، گھبراہٹ طاری کردینے والا نیزخوفناک

وَحْشَت اَنْگیز

خوف بڑھانے والا ، وحشت افزا ، ڈراؤنا ، بھیانک ۔

وَحْشَت گَہ

رک : وحشت کدہ ۔

وَحْشَتِ مَنزل

جو وحشت میں مبتلا ہو ، جس پر خوف طاری ہو

وَحْشَت کَدَہ

ایسا گھر یا مقام جہاں وحشت ہو، وحشت سرا، وحشت خانہ

وَحْشَت زَدَہ

وحشت کا مارا ہوا، وحشت میں مبتلا، ہیبت زدہ، خوف زدہ، رم خوردہ، حواس باختہ، گھبرایا ہوا، خبطی، سودائی، پاگل، مجنوں، (کنایتہ)عاشق

وَحْشَت زا

رک : وحشت افزا ، خوف پیدا کرنے والا ، نہایت ہیبت ناک ۔

وَحْشَت سَرا

وحشت خانہ، وحشت کی جگہ، تنہائی کا گھر، مجازاً: ویران جگہ، ڈراؤنی جگہ

وَحْشَت آگِیں

خوف ناک ، پُرہول ، وحشت بھرا ، خوف سے پُر ۔

وَحْشَت آثَار

وحشت پیدا کرنے والا، خوفناک، ڈراونا، ہولناک، بھیانک

وَحْشَت نَصِیب

جس کے نصیب میں وحشت ہی وحشت ہو

وحشت طراز

ڈراونا، بھیانک، خوفناک جس سے وحشت اور ڈر پیدا ہو، مہیب

وَحْشَت ناک

بہت ڈراؤنا، خوف سے پر، ڈر اور خوف پیدا کرنے والی، خوفناک، بھیانک، گھبرا دینے والی، دہشت ناک

وَحْشَت اَنگیزی

وحشت انگیز (رک) کا اسم کیفیت ، ڈراؤنا پن ، دہشت انگیزی ۔

وَحْشَت آوَر

(لفظا ً) وحشت لانے والا ؛ (مجازاً) وحشت ناک ، پُرہول ۔

وَحْشَت آفْرِیں

وحشت پیدا کرنے والا ، گھبراہٹ میں مبتلا کرنے والا ، خوف پیدا کرنے والا ۔

وَحْشَت پَنا

گھبراہٹ کی کیفیت یا حالت، گھبراہٹ، خوف

وَحْشَت گاہ

وَحْشَت خانَہ

وحشت کی جگہ

وَحْشَت آمیز

وحشت پر مبنی ، جس میں خوف یا گھبراہٹ کے آثار ہوں ؛ خوف ناک ، پُرہول ۔

وَحْشَت بَھرا

جس میں وحشت ہو، مجازاً: گھبرایا ہوا، خوف زدہ، ڈرنے والا

وَحْشَت بَھری

وحشت بھرا (رک) کی تانیث ، ڈری ہوئی ، گھبرائی ہوئی ۔

وَحْشَت ناکی

وحشت ناک (رک) کا اسم کیفیت ، خوف ناکی ، خوف کا عالم ۔

وَحْشَت زَدی

رک : وحشت زدہ ۔

وَحْشَت آشنا

وحشت پسند کرنے والا، تنہائی پسند

وَحْشَت فَزا

وحشت بڑھانے والا، خوف بڑھانے والا

وَحْشَت پَناہ

مراد : وحشی ؛ خوفزدہ ۔

وَحْشَت آباد

جہاں آبادی کے بجائے ویرانی کی وجہ سے خوف کا عالم ہو، ویران، سنسان

وَحْشَت آلُود

وَحْشَت اَفزا

(لفظاً) وحشت بڑھانے والا (کوئی خبر، واقعہ، حالت وغیرہ)، خوف بڑھانے والا

وَحْشَت زَدْگی

وَحْشَت خِرامی

وحشت کے سے انداز میں چلنا ، گھبرا کر بھاگنے کا عمل ، رمیدگی ۔

وَحْشَت سَمانا

ڈر سمانا، خوف چھانا، خوف کا اثر ہونا

وَحْشَت بَرَسْنا

بہت وحشت کے آثار ہونا، نہایت خوف ظاہر ہونا، گھبراہٹ نمایاں ہونا (عموماً چہرے پر)

وَحْشَت میں کام آنا

وحشت کے سبب ہلاک ہو جانا

وَحْشَت کا عَہْد

(عمرانیات) تاریخ انسانی کا دور قدیم جس میں انسان ابتدائی تہذیبی مدارج طے کر رہا تھا

وَحْشَت سَوار ہونا

وحشت طاری ہونا، جنون ہونا

وَحْشَت آنا

گھبراہٹ طاری ہونا، طبیعت گھبرانا

وَحشت ہونا

گھبرانا، پریشان ہونا، خفقان ہونا، سودا ہونا، جنون ہونا

وَحْشَت کَرنا

جانوروں کی طرح بھڑکنا اور بھاگنا، بدکنا، ڈرنا

وَحْشَت کھانا

گھبرا کر دور بھاگنا، نفرت کرنا نیز خوف زدہ ہونا، گھبرانا

وَحْشَت ٹَپَکنا

وحشت ظاہر ہونا، ویرانی اور اکتاہٹ یا بیزاری کا اظہار ہونا

وَحْشَت ناچْنا

وحشت طاری ہونا، خوف چھانا

وَحْشَت اُچَھلنا

سودا ہونا، خفقان ہونا، جنون کا زور ہونا

وَحْشَت ہو جانا

گھبراہٹ ہونا ، خوف آنا ۔

وَحْشَت کی لینا

وحشت ظاہر کرنا، وحشت کی باتیں کرنا، ایسی باتیں کرنا گویا حالت وحشت میں ہو، بکنا، بڑبڑانا

وَحْشَت کا مارا

وحشت زدہ، حواس باختہ، وحشت کا مارا ہوا، وحشت میں مبتلا، ہیبت زدہ، خوف زدہ، گھبرایا ہوا

وحشتؔ شوریدہ سر

دَسْتِ وَحْشَت

دِیواَنگی، پاگل پن

جوشِ وَحْشَت

سخت گھبراہٹ، سخت جنون

وَجَہِ وَحْشَت

باعِثِ وَحْشَت

عالَمَ وَحْشَت

افراتفری کا عالم، انتشار کی کیفیت

نَمازِ وَحشَت

رک : نمازِوحشت قبر جو زیادہ رائج ہے ۔

سِیاہ خانۂ وَحْشَت

دنیا

سایے سے وَحْشَت ہونا

بہت وحشت ہونا ، اُلجھن ہونا.

سائے سے وَحْشَت ہونا

رک : سائے سے بھڑکنا.

باعِثِ‌ وَحْشَتِ دِل

اردو، انگلش اور ہندی میں تَعْقِیدِ لَفْظی کے معانیدیکھیے

تَعْقِیدِ لَفْظی

taa'qiid-e-lafziiता'क़ीद-ए-लफ़्ज़ी

اصل: عربی

وزن : 22222

دیکھیے: تَعْقِید

تَعْقِیدِ لَفْظی کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • کسی جملے یا شعر میں الفاظ کا الٹ جانا جو معنی بدل دیتا ہے

English meaning of taa'qiid-e-lafzii

Noun, Feminine

  • reversal of words in a sentence or verse that changes the meaning

ता'क़ीद-ए-लफ़्ज़ी के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • किसी वाक्य या शेर में शब्दों का ऐसा उलट-फेर जिससे अर्थ बदल जाय

تَعْقِیدِ لَفْظی سے متعلق دلچسپ معلومات

تعقید لفظی ظفراحمد صدیقی نے اپنے ایک مفصل مضمون میں دکھایا ہے کہ کتب لغت و فن کے مطابق ’’تعقید‘‘ کی اصطلاح اسی صورت میں صادق آتی ہے جب الفاظ کی نحوی ترتیب بدل دینے کے باعث معنی سمجھنے میں مشکل ہو۔ ان کی بات بالکل صحیح ہے۔ لیکن اردو میں حسرت موہانی اور شوق نیموی نے اس اصطلاح سے یہ معنی نکالے ہیں کہ کہیں بھی اورکبھی بھی جب الفاظ اپنی نحوی ترتیب سے نہ آئیں تو اسے تعقید کہا جائے گا، خواہ معنی میں خلل واقع ہو یا نہ ہو۔ یہاں ہم’’تعقید‘‘ پر گفتگو انھیں معنی کے لحاظ سے کریں گے جو حسرت اور شوق نے بیان کئے ہیں۔ اردومیں تعقید لفظی کی خاص اہمیت ہے اور کلام میں اثر اور زور لانے کے لئے اچھے انشا پرداز اسے بڑی خوبی سے استعمال کرتے ہیں۔ اردو میں کوئی قاعدے نہیں ہیں کہ تعقید لفظی کہاں مناسب ہے اور کہاں نہیں۔ لیکن اچھا انشا پرداز خود پہچان لیتا ہے کہ تعقید لفظی کب غلط یا نامناسب لگتی ہے۔ مثلاً یہ عبارتیں دیکھئے: (۱) کھڑی کھڑی وہ عورت توڑتی تھی پتھر۔ (۲) میں وہاں رہا تھا جا، لیکن پھر نہ جانے کیوں گیا رک۔ (۳) آسٹریلیا کو ہرادیا جاپان نے سیمی فائنل میں۔ (۴) پہنچ گئیں امریکہ کی فوجیں چین کے ساحل پر۔ (۵) بولی بڑے زور سے وہ، نہ وہاں جاؤں گی میں۔ (۶) گیا تھک تو میں ضرورتھا لیکن خوش بھی ہوا میراجی۔ مندرجہ بالا جملوں میں سے نمبر ایک اوردو اردو کی حد سے باہر ہیں۔ نمبر تین بھی باہر ہے لیکن یہ اس وقت اردو میں ممکن ہے جب اس کے سیاق و سباق میں کچھ ہو: (۳)آسٹریلیا کے بارے میں امید تھی کہ ورلڈ کپ جیتے گا، لیکن آسٹریلیا کو ہرادیا جاپان نے سیمی فائنل میں۔ اب یہ جملہ قابل قبول ہے، لیکن بہت اچھا پھر بھی نہیں ہے۔اچھا جملہ یوں ہوگا: (۳)آسٹریلیا کے بارے میں امید تھی کہ ورلڈ کپ جیتے گا، لیکن آسٹریلیا کو تو جاپان نے سیمی فائنل ہی میں ہرا دیا۔ جملہ نمبر چار بھی اردو کی حد سے باہر ہے لیکن یہ اس وقت اردو میں ممکن ہے جب اس کے سیاق و سباق میں کچھ ہو: (۴) پھر کیا تھا، پہنچ گئیں امریکہ کی فوجیں چین کے ساحل پر۔ جملہ نمبر پانچ اور چھہ کسی بھی طرح اردو نہیں ہیں۔ لیکن افسوس کہ آج اردو کے اخبارات اس طرح کی عبارت لکھ رہے ہیں: (۱)سہارا انڈیا پریوار نے کیا ’’سہارا یوا شکتی‘‘ کا آغاز۔ (۲) ونود اور مینو بنے سب سے تیز ایتھلیٹ۔ (۳) فن کاروں کے شہر میں امنڈ پڑا انسانی سیلاب۔ یہ سب استعمالات اردو کے لحاظ سے بالکل غلط ہیں۔ تعقید لفظی کے غلط اور بھونڈے استعمال کا چلن ہمارے یہاں ہندی اور ٹی وی کی دیکھا دیکھی شروع ہوا ہے اور اب اردو اخبارات بھی اس کو پھیلا رہے ہیں۔ ہندی میں اس کی وجہ یہ ہے کہ کھڑی بولی ہندی میں ابھی وہ پختگی نہیں آئی ہے کہ زبان کی ان باریکیوں کو ملحوظ رکھ سکے جن کو سمجھنے کے لئے قواعد کی نہیں، معیاری زبان کے عینی تصور اور اس سے مزاولت کی ضرورت ہوتی ہے۔ علاوہ بریں، ہندی والے سمجھتے ہیں کہ تعقید اگر محاورے کے خلاف ہو تب بھی اچھی ہے ۔اردو میں ایسا نہیں۔اردو والے بے وجہ ہندی کے دباؤ میں آکر اپنی زبان خراب کر رہے ہیں۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (تَعْقِیدِ لَفْظی)

نام

ای-میل

تبصرہ

تَعْقِیدِ لَفْظی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone