تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"صُورَت" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں صُورَت کے معانیدیکھیے
صُورَت کے اردو معانی
عربی - اسم، مؤنث
- شکل ، چہرہ ، منْھ.
- (خد و خال وغیرہ میں) ملتا جلتا ، مشابہ.
- مثل ، مانند.
- (خال خد کی مجموعی) ہیئت ، جسم.
- شخص ، نفر ، فرد.
- موقلم یا عکس وغیرہ سے بنایا ہوا خاکہ ، تصویر ، نقش.
- بنیادی ڈھانْچہ ، ڈول ، ڈھچر ، خاکہ ، بنیاد.
- حالت ، کیفیت ، گت.
- تدبیر ، تجویز ، سبیل.
- ظاہر ، باطن کا نقیض.
- (بناوٹ یا وضع قطع کے لحاظ سے) شکل ، بھیس ، روپ.
- . آثار ، علامت ، نشان.
- ڈھنْگ ، طریقہ.
- موقع ، محل ، پہلو ، گوشہ ، زاویہ.
- مورت ، بت.
- (معاملے کی) نوعیت ، سرگزشت.
- طور ، حال ، اعتبار ، لحاظ ، حیثیت ، طرح.
- قِسم ، نوع.
- (کسی شے کا) تصوّر ، خیال.
- (مبیّنہ خصوصیت یا حالت کے مطابق) عمل ، فن.
صفت
- جس کی شکل و صورت پاکیزہ ہو.
شعر
اچھی صورت بھی کیا بری شے ہے
جس نے ڈالی بری نظر ڈالی
اے صنم جس نے تجھے چاند سی صورت دی ہے
اسی اللہ نے مجھ کو بھی محبت دی ہے
تیری صورت سے کسی کی نہیں ملتی صورت
ہم جہاں میں تری تصویر لیے پھرتے ہیں
الٰہی کیسی کیسی صورتیں تو نے بنائی ہیں
کہ ہر صورت کلیجے سے لگا لینے کے قابل ہے
اتنی ملتی ہے مری غزلوں سے صورت تیری
لوگ تجھ کو مرا محبوب سمجھتے ہوں گے
English meaning of suurat
Arabic - Noun, Feminine
- shape, face, countenance, form, figure, appearance, manner, mode, likeness, resemblance, device, design, case, condition, means, sign, indication, vision, conception, idea
सूरत के हिंदी अर्थ
अरबी - संज्ञा, स्त्रीलिंग
- रूप; आकृति; शक्ल
- जीव-जंतु, पदार्थ, व्यक्ति आदि की आकृति या रूप जिससे उसकी पहचान होती है। शकल (विशेषतः व्यक्तियों के लिए प्रयुक्त)
- शक्ल, मामला, रास्ता, क़ुरआन का कोई अध्याय
- रूप, आकृति, शक्ल, मुखाकृति, चेहरा, दशा, हालत, चित्र, तस्वीर, उपाय, तदबीर, समान, मिस्ल, खाकः, रूपरेखा।
- रूप, आकृति, शक्ल, मुखाकृति, चेहरा, दशा, हालत, चित्र, तस्वीर, उपाय, तदबीर, समान, मिस्ल, खाकः, रूपरेखा।
- हालत; स्थिति
- भेष
- किसी वस्तु का बाह्य रूप
- उपाय
- चित्र
- कुरान का एक अध्याय।
संस्कृत - संज्ञा, पुल्लिंग
- सूरत1 (सं.)
صُورَت کے قافیہ الفاظ
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (صُورَت)
صُورَت
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔