تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"صُبْح ہی صُبْح خُدا کا نام لو" کے متعقلہ نتائج

صُبْح ہی صُبْح خُدا کا نام لو

صبح کو کوئی جھوٹ بولے تو کہتے ہیں.

صُبْح کا نام نَہِیں لیتے

کنجوس کے متعلق کہتے ہیں کہ نام لینے سے کھانا نہیں ملتا

صُبْح کو نام نَہِیں لیتے

صبح کو نہار منھ کسی کنجوس کا نام لینا برا سمجھا جاتا ہے.

صُبْح کا سِتارَہ

زہرہ ستارہ جو اکثر صبح کے وقت (اور گاہے شام کو بھی) سب سے بڑا اور قریب نظر آتا ہے.

نام ہی نام کا

صرف دِکھاوے کا ، بے حقیقت ، بے اصل ، جعلی ۔

صُبْح کا سَفَیدَہ

صبحِ صادق کی روشنی ، پو پھٹنے کے وقت ظاہر ہونے والی سفیدی یا روشنی.

نام ہی کا ہونا

صرف کہنے کے واسطے ہونا، برائے نام ہونا

اَللہ کا نام لو

توبہ کرو، جھوٹ نہ بولو، ایسا نہیں ہو سکتا

صُبْح ہوتے

آغازِ صحر میں ، نور کے تڑکے ، صبح طالع ہوتے وقت.

سُپیدَۂ صُبْح

رک : سپیدۂ سحر

صُبْح کا پِیالَہ اِکْسِیر کا نِوالَہ

صبح کو تھوڑا سا کھا لینا بہت مفید ہوتا ہے.

قَہْقَہَۂ صُبْح

ابر کے بغیر صبح کا ہونا

سَفَیدَۂ صُبْح

صُبحِ صادق .

صُبْح کِس کا مُن٘ہ دیکھا تھا

جب کوئی کام بگڑ جائے یا خلافِ مرضی ہو یا کوئی ناگہانی صدمہ پہنچے تو یہ فقرہ کہتے ہیں ، مطلب یہ ہوتا ہے کہ صبح جاگنے کے بعد سب سے پہلے کس منحوس کے چہرے پر نظر پڑی تھی جس کی نحوست کا یہ اثر ہوا ہے.

صُبْح ہونا

رات ختم ہونا ، تڑکا نمودار ہونا ، دن نکل آنا.

صُبْح چِہرَہ

روشن چہرے والا

صُبْح گاہی

صبح کے وقت کا، صبح کو واقع ہونے والا

صُبْح کا نِکلا شام کو آتا ہے

بہت آوارہ ہے

خُدا کا نام ہے

اللہ مالک ہے یعنی کچھ ڈر نہیں ہے.

صُبْح گاہ

صبح کا وقت

نام نَہ لو

ذکرنہ کرو، کمال بیزاری یا نفرت کے موقع پر کہتے ہیں، کمال بیزاری سے کہتے ہیں

ژولِیدَہ صُبْح

ناگوار صبح ، خراب و بدتر آغاز.

صُبْح و شام کا مِہْمان

دنیا سے جلد رخصت ہونے والا ، جو آخر عمر میں پہنچ گیا ہو ، جس کے جلد مرنے کے آثار ہوں.

صُبْح و شام کا ہونا

مرنے کے قریب ہونا.

صُبْح ہو جانا

خوب گت بننا ، ساری حرمزدگی یا شیطنت نکل جانا.

آگے خُدا کا نام ہے

وہاں بولا جاتا ہے جہاں کوئی چیز اس قدر اعلٰی ہو کہ اس سے بڑھ کر خدا کے سوا کوئی نہ ہو، خدا کے نام کے سوا اور کچھ نہیں، اس سے زیادہ کچھ نہیں کہا جاسکتا، اس سے آگے کچھ نہیں، اس کے سوا کچھ نہیں، اب خاتمہ ہے، بس خاتمہ ہے، اور کچھ نہیں، کچھ نہیں، انتہا ہوگئی، مبالغہ کی حد

صُبْح رَوشَن ہونا

صبح کی روشنی اچھی طرح پھیلنا.

صُبْح گاہاں

رک : صبح گاہ.

نام ہی نام ہے

صرف نام ہے، صرف تذکرہ ہے، محض ذکر ہے، حقیقت میں کچھ نہیں ہے

نام ہی نام ہونا

صرف کہنے کو ہونا، فی الحقیقت کچھ نہ ہونا، جیسی شہرت ہو ویسا نہ ہونا، شہرت کچھ اور ہونا حقیقت کچھ اور ہونا

خَنْدَۂ صُبْح

الصبح کی سفیدی

نام ہی نام رَہ جانا

صرف نام باقی رہ جانا، صرف تذکرہ رہ جانا، سب کچھ ختم ہو جانا، کچھ نہ ہونا

سَپِیدیٔ صُبْح

وہ سفیدی جو طلوع آفتاب سے پہلے نمودار ہوتی ہے

آگے خُدا کا نام مُحمَّد کا کَلْمَہ

بس خاتمہ ہے

میرے آگے نام نَہ لو

میرے سامنے ذکر مت کرو ، مجھے بے حد نفرت ہے ، میں ایسا متنفر ہوں کہ نام بھی نہیں سننا چاہتا ۔

میرے آگے نام نَہ لو

۔ میں ایسا مُتنَفِّر ہوں کہ نام بھی نہیں سُننا چاہتا۔ ؎

صُبْح شام ہونا

دن گنے جانا، موت کی گھڑیاں گنے جانا، مرنے کا انتظار ہونا

عَلَمِ صُبْح

صبح کاذب یا صادق

جی جان کا خُدا ہی ہے

زندگی کی کوئی امید نہیں، زندگی کا بچنا مشکل ہے ، زندگی کا خدا ہی محافظ ہے، اللہ ہی بچائے.

لَعْنَت بھیجو نام نَہ لو

۔ ذکر نہکرو۔ جانے دو۔ ؎

خُدا ہی خُدا ہے

اللہ ہی اللہ ہے.

مَطْلَع صُبْح

افق کا وہ مقام جہاں صبح کی روشنی پہلے پہل ظاہر ہوتی ہے

صُبْح اُٹھ کَر ہاتھ دیکھنا

بعض وہم پرست لوگ صبح کو جہاں آنکھ کُھلی پہلے اپنے دونوں ہاتھوں کی لکیریں دیکھ لیتے ہیں پھر اور کچھ دیکھتے ہیں ، اس عمل کے بعد ان لوگوں کے عقیدے کے موافق نا مبارک آدمی کا منھ دیکھنا چنداں مضر نہیں ہوتا.

نَسِیمِ صُبْح گاہی

رک : نسیم سحر، صبح کے وقت کی ٹھنڈی ہوا ۔

صُبْح و شام ہونا

ٹال مٹول ہونا.

سَفیدَۂ صُبْح نُمُودار ہونا

صبح صادق ہونا

عَمُودِ صُبْح

صبح کی روشن لکیر یا کرنیں

صُبْح ہوئی چُولھے پَر نِگاہ

صبح ہوتے ہی کھانے کی طلب ہوتی ہے ؛ حریص کی یہی حالت ہوتی ہے.

دِل کا خُدا ہی حافِظ ہے

دل میں خوف سمایا ہوا ہے

چَراغِ صُبْح گاہی

رک : چراغ سحر.

غُنْچَۂ صُبْح کِھلکِھلانا

صبح ہونا

دِن دوپَہَر کو صُبْح ہو جانا

گھبراہٹ اور پریشانی سے عقل ضائع ہو جانا .

صُبْح اُٹھ کَر مُن٘ھ دیکھنا

بعض وہم پرست لوگ صبح اُٹھ کر یا تو اپنا منھ آئینے میں دیکھ لیتے ہیں تا کہ کسی منحوس آدمی کا منھ دیکھ کر بدشگونی نہ ہو یا کسی ایسے قریب تر آدمی کا منھ دیکھتے ہیں جس کے منھ کے سعید اور مبارک ہونے کی آزمائش ہو چکی ہو.

خُدا سے لَو لَگی ہونا

اللہ کا آسرا ہونا، اس کی مدد کا امیدوار ہونا

خُدا سے لَو لَگی ہے

۔دیکھو اللہ۔

صُبْح دیکْھنا نَہ شام دیکْھنا

وقت کی پابندیوں سے بے نیاز رہنا ، ہر وقت کوئی کام کیے جانا ، وقت بے وقت کام کرتے رہنا.

صُبْح کی پُوچھو شام کی کَہے

بد حواس ہے، گھبرایا ہوا ہے

گَھر کا راسْتَہ لو

چلتے پھرتے نظر آؤ ، دُور ہو.

گھر کا رَستہ لو

۔چلتے پھرتے نظر آؤ۔ دوٗر ہو۔ ؎

نام کا طالِب ہونا

نام و نمود اور شہرت کا خواہش مند ہونا ۔

اردو، انگلش اور ہندی میں صُبْح ہی صُبْح خُدا کا نام لو کے معانیدیکھیے

صُبْح ہی صُبْح خُدا کا نام لو

sub.h hii sub.h KHudaa kaa naam loसुब्ह ही सुब्ह ख़ुदा का नाम लो

عبارت

صُبْح ہی صُبْح خُدا کا نام لو کے اردو معانی

  • صبح کو کوئی جھوٹ بولے تو کہتے ہیں.
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

सुब्ह ही सुब्ह ख़ुदा का नाम लो के हिंदी अर्थ

  • सुबह को कोई झूट बोले तो कहते हैं

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (صُبْح ہی صُبْح خُدا کا نام لو)

نام

ای-میل

تبصرہ

صُبْح ہی صُبْح خُدا کا نام لو

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words