تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"شادِیٔ مَرْگ" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں شادِیٔ مَرْگ کے معانیدیکھیے
- Roman
- Urdu
شادِیٔ مَرْگ کے اردو معانی
صفت
- فرطِ خوشی سے مرجانے والا، وہ شخص جو غیرمتوقع اور غیرمعمولی خوشی حاصل ہونے کی وجہ سے مرجائے، آسان موت
شعر
کم کو پڑھ کر ہوئی ہے شادیٔ مرگ
مختصر تیرے تار نے مارا
خوشی سے ہو گئے بد خواہ میرے شادیٔ مرگ
کفن پہن کے جو میں گھر سے ناگہاں نکلا
Urdu meaning of shaadii-e-marg
- Roman
- Urdu
- phurat-e-Khushii se marjaane vaala, vo shaKhs jo Gair mutvaqqe aur Gairmaamuulii Khushii haasil hone kii vajah se mar jaaye, aasaan maut
English meaning of shaadii-e-marg
Adjective
- death caused by sudden happy news, death from joy, an easy death
शादी-ए-मर्ग के हिंदी अर्थ
विशेषण
- वह व्यक्ति जो हर्षाधिक्य के कारण मर जाय, आसान मृत्यु, ख़ुशी में मर जाना
شادِیٔ مَرْگ سے متعلق دلچسپ معلومات
شادی مرگ اس لفظ کے دو معنی اور دو تلفظ ہیں (بہت سے لوگوں نے ایک ہی معنی بتائے ہیں)۔ ایک تلفظ تو بے اضافت بروزن مفعولات یا فاعلات ہے، اور دوسرا باضافت بروزن فاعلاتان یا مفتعلان یا مستفعلان یا مفعولن فعل۔ ملاحظہ ہو: سودا : (بروزن فاعلات) چمن میں دہر کے خوش ہو کے جو ہنساووہیں برنگ گل اسے گردوں نے شادی مرگ کیا مومن: (بروزن فاعلات) ایسی ادا سے بوسہ دو لب کا کہ شادی مرگ ہوں جور و ستم کا میری جان لطف و کرم سے کام لو آتش: (بروزن مستفعلان) دم میں شادی مرگ ہوجانا تیرے خط کے جواب میں دیکھا آتش: (بروزن فاعلاتان) شادی مرگ سے پھولا میں سمانے کا نہیں گور کہتے ہیں کسے نام کفن ہے کس کا اب معنی سنئے: (۱)وہ شخص جو فرط مسرت سے مرجائے، فرط مسرت سے مرا ہوا، فرط مسرت سے مرجانے والا۔ اس مفہوم کی رو سے یہ ترکیب فاعلی ہے۔ ان معنی کی اسناد کے لئے سودا اور مومن کے اشعاراوپر ملاحظہ ہوں۔ ایک شعر نسیم دہلوی کا بھی دیکھئے ؎ زخم پڑ کر کھل گئے سینوں پہ اہل بزم کے تھا جو شادی مرگ ہنس ہنس کر مرا ماتم ہوا (۲) وہ موت جو فرط مسرت کے باعث واقع ہو۔ اس مفہوم کے حساب سے یہ ترکیب مفعولی ہے۔ ان معنی کی سند کے لئے اوپر نقل کردہ آتش کا دوسرا شعر دیکھیں۔ یہاں’’شادی مرگ‘‘ کے دو معنی ہیں: (۱) افراط خوشی کے باعث موت، اور (۲) موت کی خوشی۔ مزیدملاحظہ ہو، بہادر شاہ ظفر ؎ ہےیہ کھٹکا دیکھ کر گل کو نہ شادی مرگ ہو جب قفس سے چھوٹ کر گلشن کو بلبل جائے گی اس شعر میں ’’شادی مرگ ہو‘‘ کے دونوں معنی ہیں: (۱)بلبل کو شادی مرگ ہوجائے یعنی وہ فرط خوشی سے مرجائے، ایسا شخص بن جائے جو فرط خوشی سے مرجاتا ہے اور (۲) بلبل شادی مرگ ہو جائے، یعنی فرط خوشی سے بلبل کو موت آجائے، یعنی اسے وہ موت آجائے جو افراط خوشی کے باعث آتی ہے ۔ آتش کے پہلے شعر میں بھی دو معنی ہیں: (۱)انسان ایک دم میں شادی مرگ ہوجائے یعنی ایسا شخص بن جائے جو فرط خوشی سے مرجاتا ہے، اور(۲) انسان کو ایک دم میں شادی مرگ ہوجائے، یعنی اسے وہ موت آجائے جو افراط خوشی کے باعث آتی ہے۔ یہ خیال رہے کہ اس لفظ کی حد تک تلفظ کی کوئی قید معنی پر نہیں ہے۔ یعنی ایسا نہیں ہے کہ ایک معنی ’’شادی مرگ‘‘ بے اضافت سے مخصوص ہوں اور ایک معنی ’’شادی مرگ‘‘ باضافت سے۔ یہ بھی خیال رہے کہ فارسی میں ’’شادی مرگ‘‘ کے ایک ہی معنی ہیں: ’’وہ جو فرط مسرت سے مرجائیــ۔‘‘ میر طاہر وحید ؎ مگو از زخم شمشیرت زجاں بے برگ گردیدم مرا تیغت نہ کشت از شوق شاد ی مرگ گردیدم صائب کے حسب ذیل شعر میں ’’شادی مرگ‘‘ کو باضافت بھی پڑھ سکتے ہیں ؎ من کہ از تلخی دشنام شدم شادی مرگ چہ توقع کنم از لعل شکر خائے کسے لیکن بظاہر یہی معلوم ہوتا ہے کہ’’شادی مرگ‘‘ باضافت، اور اس کے مفعولی معنی دونوں اردو والوں کی ایجاد ہیں۔
ماخذ: لغات روز مرہ
مصنف: شمس الرحمن فاروقی
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
طَلاق نامَہ
وہ تحریر جس میں طلاق دیے جانے کا مضمون درج ہو، وہ دستاویز جس میں طلاق کی شرائط اور اسباب درج ہوں
طَلاق لینا
کسی عورت کا اپنے خاوند سے نکاح کے بندھن سے آزادی حاصل کرنا ؛ شریعت کی رو سے زوجہ کا شوہر سے چھٹکارا حاصل کرنا.
طَلاق نَصِیب
جنس کی قسمت ہی میں طلاق ہو ، وہ عورت جس کا شوہر اس کو طلاق دیے بغیر نہ رہ سکے ؛ (مجازاً) آزاد ، علیحدہ.
طَلاقِ خُلْع
(فقہ) طلاق جس میں عورت اپنے شوہر سے بوجوہ راضی نہ ہو اور مہر معاف کر کے یا کچھ اور مال دے کر طلاق لے لے
طَلاقِ رَجْعی
(فقہ) ایسی طلاق، جس کی مدت عدت میں خاوند اپنی عورت کو بلا تجدید نکاح کے بیوی بنا سکتا ہے، یہ ایک یا دو بار طلاق کا لفظ کہنے سے ہوجاتی ہے
طَلاقِ بِدْعَت
(فقہ) اس طلاق کی تین صورتیں ہیں : (۱) حالت حیض میں طلاق دی ہو (۲) ایسے طہر میں طلاق دی ہو جس میں مباشرت ہو چکی تھی (۳) تین طلاقیں بیک وقت دے دی ہوں.
طَلاقِ بَتَّہ
(فقہ) بقول ترمذی اختلاف کیا ہے اہلِ علم نے طلاق بتّہ میں کہ حضرت علی سے مروی ہے کہ وہ تین طلاق ہیں اور حضرت عمرؓ سے کہ وہ ایک طلاق ہے جبکہ حضرت رکانہ کی حدیث سے یہ بات باتفاق ثابت ہے کہ حضرت رکانہ کی طلاق کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک اُس وقت قرار دیا جب کہ انہوں نے حلف کے ساتھ بیان دیا کہ میری نیت تین طلاق کی نہیں تھی.
طَلاقِ مُغَلَّظ
(فقہ) وہ طلاق جس کے بعد مطلقہ سے دوبارہ نکاح صرف اس صورت میں ہو سکتا ہے کہ پہلے وہ عورت کسی اور مرد سے نکاح کرے اور وہ مرد اس سے خلوت صحیحہ کے بعد اپنی مرضی سے اس کو طلاق دے دے یا اس مرد کا انتقال ہو جائے ، اس عمل کو عموماً حلالہ کہتے ہیں ، یہ طلاق تین طلاقیں دینے سے واقع ہوتی ہے.
طَلاقِ اَحْسَن
(فقہ) وہ طلاق جس میں مرد اپنی عورت کو ایک طلاق حالتِ طہر میں دے دے جس میں اُس سے جماع نہ کیا ہو اور یہ ایک طلاق دے کر چھوڑ دے تو عدت ختم ہونے کے ساتھ نکاح ٹوٹ جاتا ہے.
طَلاق بِالْکِنایات
(فقہ) یہ طلاق ایسے لفظ سے ہوتی ہے کہ موضوع طلاق کے لیے نہ ہو مگر طلاق کا احتمال رکھتا ہو ، وہ طلاق جو صاف لفظوں میں نہ ہو.
طَلاقِ قَبْلَ الدُّخُول
(فقہ) وہ طلاق جو صرف نکاح کے بعد عمل میں آ جائے اور زوجہ سے ہمبستری نہ کی ہو.
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
tashaddud
तशद्दुद
.تَشَدُّد
violence, oppression
[ Tashaddud se koi masla hal nahin hota lekin har taraf tashaddud ka hi raaj hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
rishvat
रिश्वत
.رِشْوَت
gift for corrupting a judge, a bribe
[ Har mahine tankhvah ke alawa taqriban bees hazar rupaye rishvat mein mil jate hain ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
shar
शर
.شَر
evil, wrongdoing, badness
[ Zamin par hone vale sab jhagde aur dange aadmi ke shar-pasand hone ke suboot hain ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
shoKH
शोख़
.شوخ
playful, naughty, sprightly, cheerful
[ Bachche ki adaten thodi shokh hon to achchhi lagti hain ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
shajar
शजर
.شَجَر
tree, plant, shrub
[ Barfbari ho rahi thi aur shajar jaise thithure huye khade nazar aa rahe the ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
mu'aahada
मु'आहदा
.مُعاہَدَہ
contract, covenant, agreement, confederacy, alliance
[ Donon fariq ke darimyan ye muahada hua ki vo ek dusre ke muamale mein dakhl na den ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
shiir-KHvaar
शीर-ख़्वार
.شِیر خوار
a suckling, infant, babe
[ Bahut chhota bachcha jis ki khurak dudh hi ho use shir-khwar kaha jata hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
shutar
शुतर
.شُتَر
camel
[ Shuturmurgh aisa parinda hai jiski gardan aur tangen oont ke mushabeh hoti hain isi liye use shuturmurgh kaha jata hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
dasht
दश्त
.دَشْت
desert, a steppe, an arid plain, a forest
[ Ye ek aisa ilaqa hai jahan hare-bhare jangalat, dasht-o-bayaban sab kuchh hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
jaaduu-nigaah
जादू-निगाह
.جادُو نِگاہ
glance which casts a charm, spell
[ Rahim ek jadu-nigah hasina ke aankhon ke tir se ghayal ho gaya ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
"10 words down, endless possibilities ahead! 🚀📖"
Tune in tomorrow for the next 'Word of the Day' and elevate your language game!
"Unlock a world of Urdu words at your fingertips!"
رائے زنی کیجیے (شادِیٔ مَرْگ)
شادِیٔ مَرْگ
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔