تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"سانس" کے متعقلہ نتائج

دانِش مَنْد

عقل مند، ہوشیار، صاحب تدبیر, تعلیم یافتہ

دانِش مَنْدی

عقلمندی، سمجھ بوجھ، تدبیر

دانِش مَنْدانَہ

عقل مندی سے، ہوشیاری کے ساتھ.

اردو، انگلش اور ہندی میں سانس کے معانیدیکھیے

سانس

saa.nsसाँस

اصل: سنسکرت

وزن : 21

Roman

سانس کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • ۱. ہوا جو جاندار کے ناک یا مُنھ کی راہ سے پھیپھڑے کے اندر جاتی اور باہر آتی ہے.
  • ۲. بھاپ ، پُھون٘ک ، معمولی حرارت.
  • ۳. (مجازاً) لمحہ ، مُختصر وقفہ (چھ سان٘س کے برابر).
  • ۴. شِفاف ، جہاں سے ہوا کا گُزر ہو.
  • ۵. روح ، آتما.
  • ۶. (آتش بازی) آتش بازی کا زور یا عملی قوّت ، دم.

شعر

Urdu meaning of saa.ns

Roman

  • ۱. hu.a jo jaanadaar ke naak ya munah kii raah se pheph.De ke andar jaatii aur baahar aatii hai
  • ۲. bhaap, phuu.onk, maamuulii haraarat
  • ۳. (majaazan) lamha, muKhatsar vaqfaa (chhः saans ke baraabar)
  • ۴. shaffaaf, jahaa.n se hu.a ka guzar ho
  • ۵. ruuh, aatma
  • ۶. (aatashbaazii) aatashbaazii ka zor ya amlii qoXvat, dam

English meaning of saa.ns

Noun, Masculine

  • breath, sigh, fissure, crack which lets the air in, a brief span of time, a moment, a few seconds

साँस के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • प्राणियों का जीवन धारण के लिए नाक या मुंह से हवा अंदर खींचकर फेफड़ों तक पहुँचाने और उसे फिर बाहर निकालने की क्रिया, श्वास, दम, फूंक, दरार, भांप, फूँक, रूह, आत्मा, क्षण, पल

سانس کے مرکب الفاظ

سانس سے متعلق دلچسپ معلومات

سانس اس لفظ کو مؤنث اور مذکر دونوں طرح سنا گیا ہے۔ یہ خیال غلط ہے کہ دہلی والے اسے مذکر بولتے ہیں اور لکھنؤ والے مونث۔ حقیقت یہ ہے کہ دونوں جگہ یہ لفظ زبانوں پر دونوں طرح رواں ہے ؎ آہ جاتی تھی آسماں پہ کبھی سانس بھی اب تو لی نہیں جاتی (جلال) ٹھنڈی ٹھنڈی جو کوئی سانس ہے آتی جاتی دل میں ہے آگ مرے اور لگاتی جاتی (بہادر شاہ ظفر) بادشاہ میں کچھ سانس باقی تھے۔ (فقرہ، مولوی ذکاء اللہ دہلوی) دم چڑھ گیا ہے سانس اکھڑتی ہے دم بدم صدمے سے بیٹھا جاتا ہے دل کیا اٹھیں قدم (میر انیس) صاحب ’’آصفیہ‘‘ نے دلچسپ بات لکھی ہے کہ اگرچہ شعرا نے اس لفظ کو مؤنث باندھا ہے لیکن یہ زبانوں پرمذکر ہے۔ انھیں سوچنا چاہئے تھا کہ اگر تمام زبانوں پر مذکر ہوتا تو پھر شعرا اسے مؤنث کیوں باندھتے؟ اصل صورت یہ ہے کہ کچھ لوگ ’’سانس‘‘ کو مذکر بولتے ہیں، لیکن زیادہ تر لوگ مؤنث بولتے ہیں۔ لیکن ایسے لوگ بھی ہیں جو مجرد ’’سانس‘‘ کو مؤنث کہیں گے، لیکن ’’سانس اکھڑ گیا، سانس پھول گیا‘‘ وغیرہ بھی بول دیں گے۔ بہرحال، چونکہ بولنے والوں کی اکثریت ’’سانس‘‘ کی تانیث کے حق میں ہے۔ لہٰذا اسے مؤنث کہنا بہتر ہوگا۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق

دانِش مَنْد

عقل مند، ہوشیار، صاحب تدبیر, تعلیم یافتہ

دانِش مَنْدی

عقلمندی، سمجھ بوجھ، تدبیر

دانِش مَنْدانَہ

عقل مندی سے، ہوشیاری کے ساتھ.

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (سانس)

نام

ای-میل

تبصرہ

سانس

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)

اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں

رکن بنئے
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone