تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"صاحِبِ کَمال" کے متعقلہ نتائج

صاحِب

القاب جو اسماء کے بعد عزت واحترام کے لیے مستعمل ہے

صاحِب زادی

صاحب زادہ کی تانیث، معزز شخص کی بیٹی، بیٹی، لڑکی

صاحِب دِلی

صاحب دل ہونا ، ہمّت ، جرأت.

صاحِب زَدَگی

مغربی ممالک خصوصاً انگریزوں کی تہذیب وتمدن کی تقلید (لباس وضع قطع اور بول چال وغیرہ میں) انگریز حکام کی نقالی

صَاحِب قِرَاں

وہ شخص جس کے نطفہ ٹھہرنے یا پیدا ہونے کے وقت زہرہ اور مشتری ایک گھر میں ہوں، یعنی دونوں ستارے ایک برج میں ہوں ایسا شخص بہت نصیب ور سمجھا جاتا ہے، اقبال مند، خوش قسمت، قرآن السعدین

صاحِب خِرَد

دانا ، عقل مند ، دانش مند.

صاحِب کَلاں

بڑے صاحب.

صاحِبُ الْجُود

بخشش کرنے والا ، بخشنے والا ، سخی ؛ سخاوت کرنے والا ؛ مراد : آن٘حضرت صلی اللہ علیہ وسلم.

صاحِب بَہادُر

وہ شخص جو یورپین تہذیب و تمدن اختیار کرے، یورپین، انگریز، افسر

صاحِبِ سُخَن

نظم لکھنے والا ، شاعر ، سُخنور، سُخن داں.

صاحِب زادَہ پَن

نادانی ، بے وقوفی

صاحِب دِل

۳. عارف ، بزرگ ، متقی.

صاحِب زَر

دولت مند ، پیسے والا

صاحِبُ الْوَحی

وہ جس پر وحی نازل ہوئی، رسول یا نبی جس پر خدا کا کلام نازل ہو

صاحِبِ حَق

حقدار

صاحِبِ ذَوق

طبع سلیم رکھنے والا، خوش مذاق، با مذاق

صاحِبِ وَزْن

رک : صاحب وقار.

صاحِبُ الْعَصْر

رک : صاحب الزمان.

صاحِبُ الْبَرِید

ڈاک خانہ کا افسر، پوسٹ ماسٹر

صاحِبُ الْغَرَض مَجْنُوں

غرض والا اپنے مطلب کے لئے دیوانا ہوتا ہے ، موقع محل نہیں دیکھتا.

صاحِبُ الاَمْر

امام مہدی آخر الزمان جو اثنأ عشری عقیدے کے مطابق بچپن میں حکم خدا سے سامرا کے ایک غار میں داخل ہوئے اور پھر نہ نکلے اب کہیں حکم خدا سے پوشیدہ ہیں اور ان پر امر الہی نازل ہوتا ہے

صاحِبُ الجَرِیدَہ

صاحِبُ الْقِیامَہ

(مراد) حضرت علی کرم اللہ وجہہ

صاحِبِ وَضْع

وضعدار ، باوضع

صاحِبِ لَفْظ

رک : صاحبِ کلام ؛ مراد : ادیب ، شاعر.

صاحِبِ ظَرف

عالی ظرف، با حوصلہ

صاحِبِ فَرْض

(فقہ) ترکے کے وہ وارث جس کے حصّے کی حد مقرر ہو جیسے : بیوی شوہر یا ماں باپ.

صاحِبِ فَضْل

فضیلت رکھنے والا ، اہلِ علم وفضل ، بزرگ.

صاحب دیواں

صاحِبِ جُود

رک : صاحب الجود.

صاحِبِ راز

راز داں، راز دار، واقف اسرار

صاحِبِ ساز

باجے والا ، ساز بجانے والا.

صاحِبِ قال

وہ صوفی جو ذکر و اذکار اور اوراد و ظائف میں مشغول رہتا ہے لیکن اس پر معرفت الہٰی میں کیفیات قلب وارد نہیں ہوتیں

صاحِبِ فَن

کسی فن کا ماہر ، ہنر مند ، ماہر فن

صاحِبِ عَہْد

اپنے عہد میں سب سے اہم اور بڑے مرتبے کا عموماً وہ ادیب جس نے اپنی تحریروں سے اپنے عہد کو متاثر کیا ہو

صاحِبِ غار

مراد : حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ.

صاحِبو

(تعظیماً) حضرات، حاضرین، لوگو

صاحِبُ الْوَقْت وَالْحال

(تصوّف) رک : صاحب الزمان

صاحِبِ غَرَض

غرض مند، حاجت مند شخص

صاحِب وَفا

باوفا، وفا دار، وعدہ پورا کرنے والا

صاحِبِ قُوّت

قوت والا ، طاقتور ، قوی

صاحِبِ دَرْد

وہ شخص جو کسی کی تکلیف کو بہت محسوس کرے ، درد مند ،

صاحِبِ دَسْت

دولتمند، مالدار ، استطاعت رکھنے والا.

صاحِبَہ

صاحب کی تانیث، (تعظیماً) خواتین کے نام کے ساتھ مستعمل، بیوی، مالکہ وغیرہ

صاحِبِ عَدْل

منصف مزاج، عادل، انصاف کرنے والا

صاحِبِ عَقْل

عقلمند، ذی ہوش، فہیم

صاحِبِ عَزْم

مضبوط ارادے والا شخص ، ہمت والا.

صاحِبِ طَرْز

وہ ادیب جس کا اپنا اسلوب ہو، وہ شاعر یا نثرنگار جو اپنے منفرد اور ناقابلِ تقلید اسلوب کے باعث اپنی مثال آپ ہو

صاحِبِ طَبْع

وہ شخص جو بہت ذہین اور قابل ہو، تیز فہم، نابغہ

صاحِبِ مَن

خطاب یا القاب کے لیے مستعمل (مراد : جناب من) نیز بعض کا تکیہ کلام

صاحِبُ الْجُود وَالْکَرَم

بخشش اور کرم کرنے والا

صاحِبِ مَذاق

رک : صاحب ذوق .

صاحِبِ دِماغ

ذہین، سمجھدار، عاقل

صاحِب فَروغ

ترقی پذیر

صاحِبِ رائے

مدبر ، عقیل ، فہیم .

صاحِبِ ضِلَع

ضلع کا حاکم، مراد : ڈپٹی کمشنر، مجسٹریٹ، کلکٹر، تعلقدار

صاحِبِ عَزا

عزادار ، ماتم پرسی کرنے والا.

صاحِبِ لِوا

علم بردار، سردار، سپہ سالار

صاحِبِ ذَکا

صاحِبِ شَوق

شوق رکھنے والا، خواہش مند، شوقین

اردو، انگلش اور ہندی میں صاحِبِ کَمال کے معانیدیکھیے

صاحِبِ کَمال

saahib-e-kamaalसाहिब-ए-कमाल

اصل: عربی

صاحِبِ کَمال کے اردو معانی

صفت

  • (کسی عالم یا فن میں) ماہر، استاد، کامل
  • درویش کامل، صاحب کرامت، روشن ضمیر، ولی

شعر

English meaning of saahib-e-kamaal

Adjective

साहिब-ए-कमाल के हिंदी अर्थ

विशेषण

صاحِبِ کَمال سے متعلق دلچسپ معلومات

صاحب کمال عام طور پر بے اضافت بولتے ہیں لیکن با ضافت بھی غلط نہیں۔ سند کے لئے اصغر علی خاں نسیم کا شعر دیکھئے، ’’فک اضافت‘‘۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (صاحِبِ کَمال)

نام

ای-میل

تبصرہ

صاحِبِ کَمال

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone