تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"رُوبَرُو" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں رُوبَرُو کے معانیدیکھیے
رُوبَرُو کے اردو معانی
صفت
-
سامنے، آمنے سامنے، آگے، بالمقابل
مثال - بحری شیشن کے دوران ملاحوں کو نئی نئی باتوں سے روبرو کرایا گیا
- نزدیک
- موجود، قائم
شعر
یہ آرزو تھی تجھے گل کے روبرو کرتے
ہم اور بلبل بے تاب گفتگو کرتے
تشریح
یہ آتش کے مشہور اشعار میں سے ایک ہے۔ آرزو کے معنی تمنا، روبرو کے معنی آمنے سامنے، بے تاب کے معنی بے قرار ہے۔ بلبل بے تاب یعنی وہ بلبل جو بے قرار ہو جسے چین نہ ہو۔
اس شعر کا قریب کا مفہوم تو یہ ہے کہ ہمیں یہ تمنا تھی کہ ہم اے محبوب تجھے گل کے سامنے بٹھاتے اور پھر بلبل جو بے چین ہے اس سے بات چیت کرتے۔
لیکن اس میں در اصل شاعر یہ کہتا ہے کہ ہم نے ایک تمنا کی تھی کہ ہم اپنے محبوب کو پھول کے سامنے بٹھاتے اور پھر بلبل جو گل کے عشق میں بے تاب ہے اس سے گفتگو کرتے۔ مطلب یہ کہ ہماری خواہش تھی کہ ہم اپنے گل جیسے چہرے والے محبوب کو گل کے سامنے بٹھاتے اور پھر اس بلبل سے جو گل کے حسن کی وجہ سے اس کا دیوانہ بن گیا ہے اس سے گفتگو کرتے یعنی بحث کرتے اور پوچھتے کہ اے بلبل اب بتا کون خوبصورت ہے، تمہارا گل یا میرا محبوب۔ ظاہر ہے اس بات پر بحث ہوتی اور آخر پر بلبل جو گل کے حسن میں دیوانہ ہوگیا اگر میرے محبوب کے جمال کو دیکھے گا تو گل کی تعریف میں چہچہانا بھول جائے گا۔
شفق سوپوری
تمہیں جب روبرو دیکھا کریں گے
یہ سوچا ہے بہت سوچا کریں گے
English meaning of ruu-ba-ruu
Adjective, Inexhaustible
-
face to face, in front of
Example - bahri session ke dauran mallahon ko nayi-nayi baton se ru-ba-ru karaya gaya
- near by
- in the presence of
रू-ब-रू के हिंदी अर्थ
विशेषण, अव्यय
-
आमने-सामने, सम्मुख, प्रत्यक्ष, मुक़ाबिल
उदाहरण - बहरी शेशन के दौरान मल्लाहों को नई-नई बातों से रुबरू कराया गया
- निकट
- स्थिर, उपस्थित
رُوبَرُو کے مترادفات
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (رُوبَرُو)
رُوبَرُو
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔