تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"رَقَم" کے متعقلہ نتائج

دِیوانَہ

دماغی مریض کی ایک کیفیت جس سے حواس میں خلل واقع ہو جاتا ہے

دِیوانَہ پَن

دیوانگی، جنون

دِیوانَہ خُو

پاگل ، مجنوں صفت.

دِیوانَہ وار

دیوانے کی طرح

دِیوانَہ ہونا

(مجازاً) عاشق ہونا، شیدا ہونا.

دِیوانَہ ساں

دِیوانَہ گاہ

پاگلوں کا شفا خانہ، پاگل خانہ.

دِیوانَہ کَرْنا

متوجہ کرنا.

دِیوانَہ سَری

جنوں کی حالت ، پاگل پن.

دِیوانَہ صفَت

پاگل کی طرح

دِیوانَہ بَنانا

دِیوانَہ بَنْنا

جان بُوجھ کر اپنے آپ کو پاگل ظاہر کرنا ، عاشق ہو جانا

دِیوانَہ نَواز

دِیوانَہ ہَوا ہے

پاگل ہوا ہے، عقل ماری گئی ہے، کوئی بیوقوفی کی بات یا برا فعل کرے تو کہتے ہیں.

دِیوانَہ تو دِیوانَہ

دیوانے کی بات کا کیا اعتبار.

دِیوانَہ بَن جانا

جان بُوجھ کر اپنے آپ کو پاگل ظاہر کرنا ، عاشق ہو جانا

دِیوانَہ کو ہُو بَہُت

بدحواس کو جنگل یا ویرانہ کافی ہے، پاگل جنگل کی راہ لیتا ہے.

دِیوانَہ بَنا دینا

پاگل کر دینا ، پریشان کرنا ، عاشق بنا لینا.

دِیوانَہ کی سی لَٹَک

پاگل جیسی عادت، دیوانگی کے آثار، عاشقانہ طبیعیت.

دِیوانَہ کی بَڑ

فضول بات.

دِیوانَۂ مَسِیح

(مسیحی) مسیح کا جنونی، پیغمبر عیسیٰ کا عاشق، پیغمبر عیسیٰ کا دیوانہ

دِیوانَۂ شَوق

شوق کا دیوانہ، (مراد) عاشق، صاحب عشق، سیلانی، اپنے آپ میں گم

دِیوانَہ ہے لیکِن بات کَہْتا ہے ٹِھکانے کی

ہے تو بیوقوف مگر بات مطلب یا پتے کی کہتا ہے

دِیوانَہ را ہوے بَس اَسْت

فارسی کہاوت اردو میں مستعمل ، جسے کسی بات کی دُھن یا شوق ہو وہ ذرا سی شہ پر کر پھر ہمہ تن اسی میں لگ جاتا ہے اور من مانی کرنے لگتا ہے کسی بات کے شوقین کو ذرا سی شہ کافی ہے.

دِیوانَہ ہاتھی اَپنْی فَوج کو مارے

نادان اپنے ہی کو نقصان پہنچاتا ہے

نِیم دِیوانَہ

رک : نیم پاگل ، قدرے پاگل ؛ (تصوف) خودی سے بیگانہ اور طلب حق میں حیراں و مست ۔

شِکْمی دِیوانَہ

جنم پاگل، پیدائشی پاگل، مادری پاگل

سَگِ دِیوانَہ

باولا کتّا، پاگل کتّا

کِسی پَر دِیوانَہ ہونا

کسی پر فریفتہ ہونا ، کسی کے عشق میں مجنوں و سودائی ہونا

جِتنا سِیانا اُتنا دِیوانَہ

ہوشیار آدمی بعض اوقات بہت بیوقوفی کی بات کر جاتا ہے

مَوسَمِ دِیوانَہ گر

مجنوں یا دیوانہ بنا دینے والا موسم ؛ موسم بہار

دِل کو دِیوانَہ کَرْنا

دل کو عشق میں مبتلا کرنا

خُوشی سے دِیوانَہ ہونا

رک : خُوشی میں پُھولنا ۔

بَنِیے سے سِیانا سو دِیوانَہ

بنیے سے بڑھ کر سیانا کون ہوگا

عِشْق میں دِیوانَہ ہونا

اس قدر محبت ہونا کہ پاس ننگ و ناموس نہ رہے

دِیوانی دِیوانَہ بَنا دیتی ہے

رک: دیوانی آدمی کو دیوانہ کر دیتی ہے.

تو تھا ہی دِیوانَہ اُس پَر آئی بَہار

آوارہ کے لیے آوارگی کے مزید سامان بھی مہیا ہو گئے ، شوقین کے لیے حسب مرضی معرکات و اسباب فراہم ہوگئے ، خرابی میں اور خرابی پڑی.

تانا شاہ دِیوانَہ جِس کی چِٹّھی نَہ پَروانَہ

اس کی نسبت کہتے ہیں جو فضول جھگڑوں میں پڑا رہے.

حَلْوائی دِیوانَہ ہوگا تو ہِر پِھر کَر لَڈُّو اَپْنوں ہی کو مارے گا

ہر صورت میں اپنوں کو فائدہ پہنچانے والے کے متعلق کہتے ہیں

حَلْوائی دِیوانَہ ہوگا تو ہِر پِھر کَر لَڈُّو اَپْنوں ہی کو دے گا

ہر صورت میں اپنوں کو فائدہ پہنچانے والے کے متعلق کہتے ہیں

اردو، انگلش اور ہندی میں رَقَم کے معانیدیکھیے

رَقَم

raqamरक़म

اصل: عربی

وزن : 12

موضوعات: زیورات قمار بازی

اشتقاق: رَقَمَ

رَقَم کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • تحریر، نوشتہ، خط، لکھا ہوا (جملہ یا عبارت)، مکتوب
  • طرز تحریر
  • انشا، مضمون نگاری نیز خطاطی
  • نثر یا نظم میں کچھ تخلیق کرنا
  • نشان، نقش، خط، علامت
  • روپیے کی تعداد ظاہر کرنے کے وہ نشان یا ہندسے جو الفاظ کا اختصار کر کے مقرر کیے گئے ہیں، ثلاثہ خمسہ وغیرہ
  • ہندسہ، عدد
  • زر نقد، روپیہ پیسہ، دولت، نا جائز طور پر دیا جانے والا روپیہ
  • جنس، قسم، نوع
  • قیمتی چیز، گراں قدر شے، بڑی دولت
  • زیور‏، گہنا‏، پاتا، ٹوم چھلا (سونے چاندی کی)
  • جواہر، (جواہرات کا) دانہ یا ٹکڑا (تعداد ظاہر کرنے کے لیے)
  • عجیب و غریب شخص، چلتا پرزہ، تیز، چلاک، ہوشیار
  • دولت مند آدمی
  • (مجازاً) سونے کی چڑیا
  • پٹی، تشخیص کی شرح، شرح لگان
  • کم سن کسبی، نوچی
  • قبول صورت عورت جس میں کشش ہو اور دیکھ کے جی بھربھرائے
  • عمدہ کھانا، مرغن غذا
  • (بیوپار) زر اصل، پونجی، راس المال، نقد سرمایہ (جس سے تجارتی کاروبار چلے)
  • مشترکہ جائداد کا ایک حصہ
  • چھٹی جو شہزادہ لکھے
  • کشیدہ کاری یا دھاری دار کپڑا
  • نشان، قیمت کا نشان، ناٹک کا ایک ایکٹ

شعر

English meaning of raqam

Noun, Feminine

  • writing, hand-writing, character
  • mark, sign, price-mark
  • amount, sum, total
  • notation of numerals (chiefly taken from the initials of the terms for the Arabic numbers)
  • one character in the notation above described
  • arithmetic
  • figure, number
  • entry, item
  • rate of assessment
  • manner, kind, method, sort
  • article (of goods)
  • a royal edict
  • an embroidered ornamented garment
  • a fractional share of an undivided estate

रक़म के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • धन, रुपया पैसा, लिखित, लिखा हुआ, कुल योग्य, तहरीर
  • लेखन शैली
  • लेख लिखना, निबंध-लेखन अथवा सुलेखकला
  • गद्य या पद्य में कोई रचना करना
  • निशान, नक़्श, चिह्न
  • रुपए की संख्या ज़ाहिर करने के वे निशान या अंक जो शब्दों की कमी करके निश्चित किए गए हैं, सलासा-ख़मसा इत्यादि
  • अंक, गिनती
  • नक़द रुपया-पैसा, रुपया-पैसा, धन, अवैध रूप से दिया जाने वाला रुपया
  • प्रकृति, क़िस्म, प्रकार
  • क़ीमती चीज़, बहुमूल्य वस्तु, बड़ी दौलत
  • ज़ेवर, गहना, गहने के अंतर्गत, छोटा-मोटा गहना (सोने-चाँदी का)
  • रत्न, (रत्नों का) दाना या टुकड़ा (संख्या ज़ाहिर करने के लिए)
  • विचित्र एवं अनोखा व्यक्ति, चतुर व्यक्ति, तेज़, चालाक, होशियार
  • धनवान आदमी
  • (लाक्षणिक) सोने की चिड़िया
  • पट्टी, तश्ख़ीस की दर, लगान की दर

    विशेष - तश्ख़ीस= मालगुज़ारी या जमा या लगान इत्यादि निश्चित करना

  • कम-उम्र कस्बी, नौची

    विशेष - कस्बी= कस्ब अर्थात व्यभिचार करके जीविका निर्वाह करने वाली स्त्री, वेश्या, गणिका - नौची= नवयुवती, पैसा कमाने के उद्देश्य से कुटनी या वेश्या द्वारा पाली हुई लड़की या युवती

  • सुंदर स्त्री जिसमें आकर्षण हो और देख के जी भरभराए
  • बहुत अच्छा खाना, तेल या घी में तरतराता हुआ खाना
  • (व्यापार) मूलधन, पूँजी, मूल राशि, नक़द धन (जिससे व्यापारिक सौदेबाज़ी चले)
  • साझी संपत्ति का एक हिस्सा
  • छुट्टी जो शहज़ादा लिखे
  • कपड़े पर कढ़ाई करने की क्रिया या धारीदार कपड़ा
  • क़ीमत का निशान, नाटक का एक ऐक्ट

رَقَم کے مترادفات

رَقَم سے متعلق دلچسپ معلومات

رقم اس لفظ کے ایک معنی’’عدد‘‘ کے بھی ہیں، یعنی کسی چیز، خاص کر سامان کی گنتی کرتے ہیں تو کہتے ہیں، ( مثلاً) ’’سب ملا کر پانچ رقم ہیں‘‘۔ یا، ’’دیکھو گن لینا کے رقم ہیں‘‘۔ اسی مفہوم میں’’عدد‘‘ اور’’نگ‘‘ بھی بولے جاتے ہیں۔ پہلے زمانے میں ’’عدد‘‘ کے معنی میں ’’رقم‘‘ کی جمع ’’رقوم‘‘ بھی مستعمل تھی، اور اسے خاص کر’’جواہر‘‘ کے ساتھ بولتے تھے، مثلاً ’’سات پارچے کا خلعت مع چھ رقوم جواہر‘‘۔ یہاں’’رقوم‘‘ اور’’جواہر‘‘ کے مابین اضافت نہیں ہے، ’’رقوم‘‘ کے معنی یہاں’’عدد‘‘ ہیں۔ غالب نے اپنے ایک خط مورخہ ۳۶۸۱ میں قدر بلگرامی کو لکھا ہے کہ خلعت میں انھیں ’’تین رقم‘‘ جواہر ملتے تھے۔ نواب کلب علی خان کو ۶۶۸۱ کے ایک خط میں اسی سیاق و سبا ق میں غالب نے’’تین رقمیں جواہر‘‘ لکھا ہے۔ دیکھئے، ’’عدد‘‘، ’’نگ‘‘۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (رَقَم)

نام

ای-میل

تبصرہ

رَقَم

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone