تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"رَہائِش" کے متعقلہ نتائج

تاراج

لوٹ مار، غارت، دست برد، برباد

تاراج گاہ

لوٹ کی جگہ، غارت گری کی جگہ

تاراج گَر

برباد کرنے والا، لوٹنے والا، غارت گر

تاراج ہونا

تاراج کرنا

تاراجی

بربادی، لوٹ مار

طَرْز

طریقہ، روش، قاعدہ، دستور

تَرْجِیح

برتری، بہتری، فوقیت، فضیلت

تَراجُع

پھر جانا، آپس یں رجوع کرنا، منقلب ہونا؛ ستاروں کا مغرب سے مشرق کی طرف لوٹنا

تَرْجِیع

(لفظاََ) لوٹانا

تِیرَج

کنارے پر کا درخت

تَرْج

خوف، ڈر

تیرِیج

رقم یا رقومات جو درج یا جمع کی جائیں ؛ رجسٹر یا کاغذ جس پر رقومات درج ہوں ، بہی کھانہ ، رجسٹر ؛ (رقومات کا) میزان کرنا ، میران ؛ میزان کل.

تارِیج

تاریج تختۂ حساب کو کہتے ہیں کہ جس میں اکثر کئی شیئوں کے رقوم ہر ہر شے کے ماتحت ایک کے نیچے ایک واسطے جمع کرنے کے لکھتے ہیں، بہی کھاتہ درست کرنا، حساب کتاب کا گوشوارہ بنانا

تَرَجُّع

اِدھر اُدھر حرکت کرنا

تَراز

۔(ف) مذکر۔ ۱۔کپڑے کے نقش۔ ۲۔(مجازاً) زینت وآرائش۔ اِس کا مُعَرَّب طراز ہے۔

طَراز

نقش و نگار، زیب و زینت، سجاوٹ، امتیازی لباس یا نشان

تارا جِھلْمِلانا

ستارے کا کبھی زیادہ کبھی کم کم چمکنا (برسات کے موسم میں ستاروں میں جو حرکت قبض و بسط کی نظر آتی ہے اس کو تارے جھلملانا کہتے ہیں) (عموماً) جمع کے طور پر) .

تَرِیز

پان٘چ چھ انچ چوڑی دو تین فٹ لمبی انچ ڈیڑھ انچ موٹی پتھر کی بے مصرف پٹی

تَرَعْزُع

ہلنا ، جنبش ، ہلچل

تَعْرِیج

کجی، ٹیڑھا پن

طَے اَرْض

تَعارُض

۱. مخالفت ، ایک دوسرے کے خلاف کام یا بات کرنا، اختلاف.

تَعْرِیض

(لفظاً) توسیع، پھیلاؤ، وسیع کرنا

تَعَرُّج

جانور کو اصطبل میں بند کرنا. (عمارت وغیرہ کا) ٹیڑھا ہونا

تَعَرُّض

مزاحمت، روک ٹوک، رکاوٹ ڈالنا

تاخت و تاراج

برباد کرنا، تباہ کرنا، لوٹ لینا، ستیاناس کرنا تہس نہس کرنا، لوٹ کھسوٹ کرنا

تاخْت اور تاراج

لوٹ مار، تباہی وبربادی

تَختہ تاراج ہونا

رک : تختہ الٹنا

تاخْت و تاراج کَرنا

برباد کرنا، لوٹ کھسوٹ کرنا

طَرْز اُڑانا

دوسرے شخص کی روش اختیار کرنا، نقل کرنا، ڈھن٘گ سیکھ لینا

تَرجِیح دینا

فضیلت دینا، بہتر سمجھنا

تَرجِیح بِلا مُرَجِّح

بغیرکسی سبب ترجیح کے فوقیت و أفضیلت دینا

طَرْزِ اَدائی

کسی بات کو کہنے کا طریقہ یا انداز

طَرْز لے اُڑْنا

طرز اُڑانا، ہو بہو نقل کرنا، ڈھن٘گ سیکھ لینا

طَرْزِ قَدِیم

پرانا فیشن یا طریقہ

طَرْزِ دِل رُبائی

تَرازُوئے ہَوائی

ہوائی ترازو کے دوپلے ہووتے ہیں جوہوا میں آویزاں رہتے ہیں

تَراجُعِ اِعتِدالَین

(ہیئت) تفاطع معدل النہار کی منطق البروج کے ساتھ ایک حرکت رجعی

تَرْجِیعی

ترجیع (رک) سے منسوب ، (عموماً) تراکیب میں مستعمل.

تَرجِیح مِلنا

کسی پر فوقیت حاصل ہونا

تَرازُو کَش

ترازو میں تولنے والا، تلیا، تولیا.

تَرْجِیح ہونا

فوقیت ہونا، برتری ہونا

تَرجِیح رَکھنا

اچھا یا بہتر ہونا، فوقیت رکھنا، سبقت لے جانا

تَراضی طَرْفَین

ہردو جانب سے رضا مندی

طَرْزِ اَدا

شاعری کا اسلوب، کسی بات کو کہنے کا طریقہ یا انداز

تَرازُوئے عَدَل

(ف) مونث۔ وہ ترازو، جس کے دونوں پلّے برابر ہوں، کوئی اونچا نیچا نہ ہو

طرز تقریر

تقریر کرنے کا طریقہ، انداز تقریر

طَرْزِ جَفا بُھولنا

ظلم کرنے کا طریقہ چھوٹ جانا

طرز رفتار

چلنے کا انداز

تَرازُوئے قِیامَت

وہ ترازوجس میں قیامت کے دن نیک و بد اعمال تولے جائیں گے

تَرْجِیع بَنْد

(شعر و ادب) شاعر کا چند ایسے بند تحریر کرنا جو بحر میں موافق لیکن قافیے میں مختلف ہوں اور ہر بند کے بعد اسی وزن اور مختلف قافیے کی معّین بیت اس طرح بار بار لانا کہ یہ بیت ہر بند کی بیت آخر کے مضمون سے ربط رکھتی ہو

طَرْزِ گُفْتار

طرز گفتگو

بات چیت کرنے کا طریقہ

تَرْجِیعی گِیت

گانے جو ایک دوسرے کے جواب میں ہوں، ترانہ، گیت، رک: ترجیعی گانا، انگ: Antiphon (English Urdu Dictionary of Christian Terminology, 7).

تَرْجِیعی راگ

گانے جو ایک دوسرے کے جواب میں ہوں، ترانہ، گیت، رک: ترجیعی گانا، انگ: Antiphon (English Urdu Dictionary of Christian Terminology, 7).

طَراز بَنْدی

نقش نگاری ، زینت ، سجاوٹ .

تَرْجِیعی گانا

جوابی راگ، نغموں کا وہ مجموعہ جسے باری باری سے گایا جاتا ہے، بالخصوص وہ گانے جو عیسائی اپنی عبادت میں گاتے ہیں، انگ: Antiphinal.(English Urdu Dictionary of Christian Terminology, 7)

تَرْجِیعات

رجعت، واپسی

طَرْز کَرنا

بیل بُوٹے یا نقوش بنانا، مرصَع کرنا

اردو، انگلش اور ہندی میں رَہائِش کے معانیدیکھیے

رَہائِش

rahaa.ishरहाइश

اصل: فارسی

رَہائِش کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • رہن سہن، بود و باش، قیام، سکونت

    مثال - اون کا طرز خیال اور طریقہ رہائش ... ویسا ہی ہے جیسا کہ یورپ کے دوسرے شہنشاہوں کا ہوا کرتا ہے

  • ضبط و برداشت

شعر

English meaning of rahaa.ish

Noun, Feminine

रहाइश के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • किसी स्थान पर रहने की क्रिया या भाव, आवास, निवास, घर, मकान, रहने का स्थान, निवास स्थान, रहने अर्थात जीवन-निर्वाह करने का ढंग, रहन-सहन

    उदाहरण - उनका तर्ज़-ए-ख़याल और तरीक़ा-ए-रिहाइश... वैसा ही है जैसा कि युरोप के दूसरे शहंशाहों का हुआ करता है

  • सहनशीलता, धैर्य

رَہائِش کے مترادفات

رَہائِش کے مرکب الفاظ

رَہائِش سے متعلق دلچسپ معلومات

رہائش ’’رہائش‘‘ اور’’رہائش گاہ‘‘ غلط تو ہیں ہی، بھونڈے بھی ہیں، اور ان سے کوئی مقصد ایسا نہیں حاصل ہوتا جو مکان، گھر، قیام گاہ، قیام، مستقر، جائے قیام، دولت کدہ، وغیرہ (ان معنی کو ادا کرنے کے لئے الفاظ ہمارے یہاں کثرت سے ہیں) سے نہ حاصل ہو سکتا ہو۔ لیکن جس کثرت سے یہ رواج پا رہا ہے اسے دیکھتے ہوئے شایدکچھ مدت کے بعد اسے صحیح ماننا پڑجائے گا۔ کسی ثقہ بزرگ، مثلاً مسعود حسن رضوی ادیب،آل احمد سرور، سید احتشام حسین، کو’’رہائش‘‘ بولتے نہیں سنا گیا، لکھنا تو بڑی بات ہے۔ فارسی کا قاعدہ ہے کہ مصدر سے مضارع بناتے ہیں اور پھر مضارع کے آخری حرف یعنی دال، کو حذف کرکے اس پر’شین‘ مع کسرہ بڑھا دیتے ہیں۔ اس طرح جو اسم حاصل ہوتا ہے اسے حاصل مصدر کہتے ہیں۔ مثلاً: مصدر، آراستن، مضارع، آرائش، حاصل مصدر(’دال‘ کو حذف کرکے اوراس پر’شین‘ بڑھا کر)آرایش/آرائش مصدر، خواستن، مضارع، خواہد، حاصل مصدر، خواہش مصدر، رفتن، مضارع، رود، حاصل مصدر، روش اردو میں حاصل مصدر بنانے کا کوئی قاعدہ نہیں ہے لیکن ہم لوگوں نے بعض فارسی اردو مصدروں کے حاصل مصدر فارسی کے طرز پرخود بنا لئے ہیں۔ ان میں سے کچھ رائج بھی ہوگئے ہیں۔ مثلاً: اردومصدر، دبانا، حاصل مصدر(اردو)، دبش[ عامیانہ لفظ ہے، پڑھے لکھوں میں رائج نہیں ہوا۔] یہ بھی ممکن ہے کہ یہ فارسی لفظ ’’دَوِش‘‘ کی اردو شکل ہو۔ فارسی مصدر، زیبیدن، مضارع، زیبد، حاصل مصدر(اردو)، زیبائش [اردو میں رائج ہے۔ فارسی میں نہیں ہے۔ فارسی میں ہوتا توزیبش ہوتا۔] فارسی مصدر، فہمیدن، مضارع، فہمد، حاصل مصدر(اردو)، فہمائش [اردو میں رائج ہے۔ فارسی میں نہیں ہے۔ اوراردو میں بھی اس کے معنی وہ نہیں ہیں جو فہمیدن سے برآمد ہوتے۔] اردو مصدر، گرمانا، حاصل مصدر(اردو)، گرمائش [عامیانہ لفظ ہے۔ پڑھے لکھوں میں رائج نہیں ہوا۔] اسی طرح، کسی نے ’رہنا‘ سے ’رہائش‘ بنا لیا ہے۔ یہ لفظ بھونڈا تو ہے ہی، غلط اس لئے بھی ہے کہ اگر’رہنا‘ سے حاصل مصدر بقاعدۂ فارسی بنے گا تو ’رہش‘ ہوگا نہ کہ ’رہائش‘۔ اور’’رہش/ رہائش‘‘ میں جگہ کے معنی شامل ہیں، اس لئے ’’رہائش گاہ‘‘ تو بالکل ہی فضول ہے۔ غلط اور قبیح: آج کل آپ نے رہائش کہاں رکھی ہے؟ صحیح و فصیح: آج کل آپ کہاں قیام فرماتے ہیں/گھر کس جگہ رکھا ہے/کا دولت کدہ کس جگہ ہے/کس جگہ رہ رہے ہیں؟ وغیرہ۔ غلط اور قبیح: یہاں مدتوں میری رہائش رہی ہے۔ صحیح و فصیح: میں یہاں مدتوں رہا ہوں۔ غلط اور قبیح درقبیح: مکاناتِ رہائش۔ صحیح و فصیح: رہنے کے مکام/قیام کی جگہیں، وغیرہ۔ جناب عبد الرشید نے لکھا ہے کہ’’رہائش‘‘ کا اندراج ڈنکن فوربس، پلیٹس، ’’آصفیہ‘‘، اور’’نور‘‘ میں ہے، تو پھر اس لفظ کو فضول کیوں قراردیا جائے؟ یہاں پہلی بات تو یہ ہے کہ’’صفیہ‘‘ اور’’نور‘‘ دونوں نے اس لفظ کو ’’عوامی‘‘ کہا ہے، یعنی کسی ثقہ بولنے والے سے انھیں اس کی سند نہیں مل سکی۔ رہے انگریز لغت نگار، تویہاں انھیں کچھ ٹھیک سے معلوم نہیں کہ وہ کیا کہنا چاہتے ہیں۔ پلیٹس کا قول ہے کہ’’ رہائش‘‘ کے معنی ہیں: Stay, delay, & c. پھر وہ درج کرتے ہیں، ’’رہائش اختیار کرنا‘‘، اور معنی لکھتے ہیں: To take in (one's) abode, to stay, tarry, delay ظاہر ہے کہ ان معنی سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ’’رہائش‘‘ کے معنی’’قیام گاہ، قیام‘‘، وغیرہ ہیں۔ ڈنکن فوربس لکھتا ہے کہ’’رہائس/رہائش‘‘ کے معنی ہیں: Stay; delay; halt; abode; residence اتنے مشکوک حالات میں لفظ ’’رہائش‘‘ کو قبول کرنا غیر مناسب ہے۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (رَہائِش)

نام

ای-میل

تبصرہ

رَہائِش

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone