تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"رَہائِش" کے متعقلہ نتائج

دُھوم

(لکھنو) ایک قسم کا چکن کا کام ؛ ایک خاص وضع کی کڑھت.

دُھوم کی

زور دار ، شان دار ، ممتاز و مشہور.

دُھوم کا

زور دار ، شان دار ، ممتاز و مشہور.

دُھوم کے

زور دار ، شان دار ، ممتاز و مشہور.

دُھوم سے

شان و شوکت سے .

دُھوم روگ

(طب) طلا بنانے کا ایک طریقہ جس میں ادویات کو بُخارات کے ذریعہ بنایا جاتا ہے .

دُھوم اُڑنا

شہرت ہونا، مشہور ہونا

دُھوم اُڑانا

شہرہ ہونا ، خبر پھیلانا .

دُھوم دھام

شان وشوکت، طمطراق

دُھوم اُوڑْنا

شہرہ ہونا ، خبر پھیلانا .

دُھوم پَڑْنا

شہرت ہونا ، چرچا ہونا.

دُھوم پَتْھ

دُھواں نکلنے کا راستہ، چمنی

دُھوم ہونا

شہرت ہونا ، چرچا ہونا.

دُھوم گَجَر

شور غل .

دُھوم اُوڑانا

خبر پھیلنا.

دُھوما دُھوم

رک : دُھوم دھام .

دُھوم دَھڑَکّا

غل غپاڑہ، شور

دُھوم دَھڑَکّے

دُھوم دَھڑَکّا (رک) مُغیّرہ حالت و جمع ، جوش ، زور و شور ، شہرت.

دُھوم کَرنا

ہنگامہ بپا کرنا ، شور مچانا ، اودھم مچانا.

دُھوم دَھڑاکا

ہنگامہ، غل غپاڑہ، شور

دُھوم دَھامی

شاندار، پرزور، خُوبصورت

دُھوم رَہْنا

چہل پہل ہونا ، رونق ہونا .

دُھوم اُٹْھنا

چرچا ہونا ، شہرت ہونا .

دُھوم مَچْنا

شہرت ہونا ، مقبول ہونا.

دُھوم ڈالْنا

ہنگامہ برپا کرنا ، شور مچانا.

دُھوم ڈارْنا

مشہور کرنا.

دُھوم اُوٹْھنا

چرچا ہونا ، شہرت ہونا .

دُھوم رَکْھنا

جمگھٹا کرنا ، مجمع لگانا.

دُھوم دَھمَکا

دُھوم دَھڑَکّا ، شور و غل ، ہنگامہ.

دُھوم مَچْوانا

شہرت کروانا ، ڈنکا پٹوانا.

دُھوم دھام کے

زور دار ، پُر اثر ؛ (مجازاً) عُمدہ ، بہترین ، خُوبصورت.

دُھوم دھام کی

زور دار ، پُر اثر ؛ (مجازاً) عُمدہ ، بہترین ، خُوبصورت.

دُھوم دھام کا

زور دار ، پُر اثر ؛ (مجازاً) عُمدہ ، بہترین ، خُوبصورت.

دُھوم اُٹھانا

فساد شور وشرارت کرنا ؛ غُل غباڑا ، ہنگامہ کرنا ، شور مچانا.

دُھوم دَھام سے

دُھوم مَچانا

شور مچانا، غل کرنا، ہنگامہ برپا کرنا

دُھوم پَہُنچنا

شہرت ہونا.

دُھوما

(دھوئیں کی طرح) سیاہ رن٘گ کا کبوتر ، سرخ اور سیاہ رن٘گ کا کبوتر.

دُھومی

شور پکار، جھگڑالو، ہلچل والا

دُھوم اُوٹھانا

فساد شور وشرارت کرنا ؛ غُل غباڑا ، ہنگامہ کرنا ، شور مچانا.

دُھوم دھام دِکھانا

اثرو رسوخ ظاہر کرنا ، رعب قائم کرنا ؛ شان و شوکت ظاہر کرنا.

دُھوم دھام کَرنا

شہرت ہونا ، ہنگامہ کرنا ، غلغلہ کرنا.

دُھوم دھام کَر دینا

شہرت ہونا ، ہنگامہ کرنا ، غلغلہ کرنا.

دُھوم دھام کَھڑے رَہْنا

فِتنہ کھڑا ہونا.

ڈھومْرا

آبی پرندہ جو تلور کی شکل کا ہوتا ہے ، بندرگاہوں اور آباد ساحلوں کے نزدیک رہتا ہے.

دُھومَری

(کنایتاً) دھوئیں کے رن٘گ کی گائے .

دُھومِکا

دُھومَش

رک : دُھوم (۱) .

دُھومار

(مجازاً) بُرے لوگ ؛ پڑھنے پُھون٘کنے ، جنتر منتر کرنے والا .

دُھومَک

دُھوم دھام

دُھومیں مَچانا

جلدی کرنا .

دُھومَک دَھیّا

ہنگامہ، شور و غل، واویلا

دُھم پَہ دُھم چَلْنا

زور و شور سے آگے بڑھنا .

ڈھوم ڈھوم

شور و غل ، سامان ادھر ادھر پھینکنے کی آواز.

دُھم کَرنا

حملہ کرنا ، دھاوا کرنا .

دُھمْلائی

دھن٘دلا پن، تیرگی، ان٘دھیرا، غبار آلود، کم نظر، تاریک، تیرہ، چندھا

ڈھام

ڈھائی کا پہاڑا ، ڈھائی.

ڈھَم

ڈھول کی آواز، ڈھول کے بجانے سے جو آواز نکلتی ہےڈھم ڈھم

ڈِھم

تودہ، ڈھیر، ٹِیلا، ڈھمّا

ڈھیم

تودہ، مٹی کا بڑا ڈھیلا

اردو، انگلش اور ہندی میں رَہائِش کے معانیدیکھیے

رَہائِش

rahaa.ishरहाइश

اصل: فارسی

رَہائِش کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • رہن سہن، بود و باش، قیام، سکونت

    مثال - اون کا طرز خیال اور طریقہ رہائش ... ویسا ہی ہے جیسا کہ یورپ کے دوسرے شہنشاہوں کا ہوا کرتا ہے

  • ضبط و برداشت

شعر

English meaning of rahaa.ish

Noun, Feminine

रहाइश के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • किसी स्थान पर रहने की क्रिया या भाव, आवास, निवास, घर, मकान, रहने का स्थान, निवास स्थान, रहने अर्थात जीवन-निर्वाह करने का ढंग, रहन-सहन

    उदाहरण - उनका तर्ज़-ए-ख़याल और तरीक़ा-ए-रिहाइश... वैसा ही है जैसा कि युरोप के दूसरे शहंशाहों का हुआ करता है

  • सहनशीलता, धैर्य

رَہائِش کے مترادفات

رَہائِش کے مرکب الفاظ

رَہائِش سے متعلق دلچسپ معلومات

رہائش ’’رہائش‘‘ اور’’رہائش گاہ‘‘ غلط تو ہیں ہی، بھونڈے بھی ہیں، اور ان سے کوئی مقصد ایسا نہیں حاصل ہوتا جو مکان، گھر، قیام گاہ، قیام، مستقر، جائے قیام، دولت کدہ، وغیرہ (ان معنی کو ادا کرنے کے لئے الفاظ ہمارے یہاں کثرت سے ہیں) سے نہ حاصل ہو سکتا ہو۔ لیکن جس کثرت سے یہ رواج پا رہا ہے اسے دیکھتے ہوئے شایدکچھ مدت کے بعد اسے صحیح ماننا پڑجائے گا۔ کسی ثقہ بزرگ، مثلاً مسعود حسن رضوی ادیب،آل احمد سرور، سید احتشام حسین، کو’’رہائش‘‘ بولتے نہیں سنا گیا، لکھنا تو بڑی بات ہے۔ فارسی کا قاعدہ ہے کہ مصدر سے مضارع بناتے ہیں اور پھر مضارع کے آخری حرف یعنی دال، کو حذف کرکے اس پر’شین‘ مع کسرہ بڑھا دیتے ہیں۔ اس طرح جو اسم حاصل ہوتا ہے اسے حاصل مصدر کہتے ہیں۔ مثلاً: مصدر، آراستن، مضارع، آرائش، حاصل مصدر(’دال‘ کو حذف کرکے اوراس پر’شین‘ بڑھا کر)آرایش/آرائش مصدر، خواستن، مضارع، خواہد، حاصل مصدر، خواہش مصدر، رفتن، مضارع، رود، حاصل مصدر، روش اردو میں حاصل مصدر بنانے کا کوئی قاعدہ نہیں ہے لیکن ہم لوگوں نے بعض فارسی اردو مصدروں کے حاصل مصدر فارسی کے طرز پرخود بنا لئے ہیں۔ ان میں سے کچھ رائج بھی ہوگئے ہیں۔ مثلاً: اردومصدر، دبانا، حاصل مصدر(اردو)، دبش[ عامیانہ لفظ ہے، پڑھے لکھوں میں رائج نہیں ہوا۔] یہ بھی ممکن ہے کہ یہ فارسی لفظ ’’دَوِش‘‘ کی اردو شکل ہو۔ فارسی مصدر، زیبیدن، مضارع، زیبد، حاصل مصدر(اردو)، زیبائش [اردو میں رائج ہے۔ فارسی میں نہیں ہے۔ فارسی میں ہوتا توزیبش ہوتا۔] فارسی مصدر، فہمیدن، مضارع، فہمد، حاصل مصدر(اردو)، فہمائش [اردو میں رائج ہے۔ فارسی میں نہیں ہے۔ اوراردو میں بھی اس کے معنی وہ نہیں ہیں جو فہمیدن سے برآمد ہوتے۔] اردو مصدر، گرمانا، حاصل مصدر(اردو)، گرمائش [عامیانہ لفظ ہے۔ پڑھے لکھوں میں رائج نہیں ہوا۔] اسی طرح، کسی نے ’رہنا‘ سے ’رہائش‘ بنا لیا ہے۔ یہ لفظ بھونڈا تو ہے ہی، غلط اس لئے بھی ہے کہ اگر’رہنا‘ سے حاصل مصدر بقاعدۂ فارسی بنے گا تو ’رہش‘ ہوگا نہ کہ ’رہائش‘۔ اور’’رہش/ رہائش‘‘ میں جگہ کے معنی شامل ہیں، اس لئے ’’رہائش گاہ‘‘ تو بالکل ہی فضول ہے۔ غلط اور قبیح: آج کل آپ نے رہائش کہاں رکھی ہے؟ صحیح و فصیح: آج کل آپ کہاں قیام فرماتے ہیں/گھر کس جگہ رکھا ہے/کا دولت کدہ کس جگہ ہے/کس جگہ رہ رہے ہیں؟ وغیرہ۔ غلط اور قبیح: یہاں مدتوں میری رہائش رہی ہے۔ صحیح و فصیح: میں یہاں مدتوں رہا ہوں۔ غلط اور قبیح درقبیح: مکاناتِ رہائش۔ صحیح و فصیح: رہنے کے مکام/قیام کی جگہیں، وغیرہ۔ جناب عبد الرشید نے لکھا ہے کہ’’رہائش‘‘ کا اندراج ڈنکن فوربس، پلیٹس، ’’آصفیہ‘‘، اور’’نور‘‘ میں ہے، تو پھر اس لفظ کو فضول کیوں قراردیا جائے؟ یہاں پہلی بات تو یہ ہے کہ’’صفیہ‘‘ اور’’نور‘‘ دونوں نے اس لفظ کو ’’عوامی‘‘ کہا ہے، یعنی کسی ثقہ بولنے والے سے انھیں اس کی سند نہیں مل سکی۔ رہے انگریز لغت نگار، تویہاں انھیں کچھ ٹھیک سے معلوم نہیں کہ وہ کیا کہنا چاہتے ہیں۔ پلیٹس کا قول ہے کہ’’ رہائش‘‘ کے معنی ہیں: Stay, delay, & c. پھر وہ درج کرتے ہیں، ’’رہائش اختیار کرنا‘‘، اور معنی لکھتے ہیں: To take in (one's) abode, to stay, tarry, delay ظاہر ہے کہ ان معنی سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ’’رہائش‘‘ کے معنی’’قیام گاہ، قیام‘‘، وغیرہ ہیں۔ ڈنکن فوربس لکھتا ہے کہ’’رہائس/رہائش‘‘ کے معنی ہیں: Stay; delay; halt; abode; residence اتنے مشکوک حالات میں لفظ ’’رہائش‘‘ کو قبول کرنا غیر مناسب ہے۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (رَہائِش)

نام

ای-میل

تبصرہ

رَہائِش

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone