تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"راضی" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں راضی کے معانیدیکھیے
راضی کے اردو معانی
صفت
-
کسی امر کو قبول کرنے یا کسی بات پر تیار ہو جانے والا، متفق، رضامند
مثال - فضا خراب ہونے کی وجہ سے شہر کے حکام جلوس نکالنے کی اجازت دینے کو راضی نہیں ہوئے
- کسی شے یا شخص یا بات یا امر کو پسند کرنے والا یا اس سے خوش ہونے ولا، خوشنود
- خوشگوار یا ناخوشگوار دونوں صورتوں یا حالتوں کو خوشی کے ساتھ قبول کرنے والا، صابر، شاکر، قانع
- مسرور، خوش
- مطمئن
- آمادہ، مستعد، خواہش مند
قریب ترین ہم صوتی الفاظ
شعر
جو خوشامد کرے خلق اس سے سدا راضی ہے
سچ تو یہ ہے کہ خوشامد سے خدا راضی ہے
وہ مری روح کی الجھن کا سبب جانتا ہے
جسم کی پیاس بجھانے پہ بھی راضی نکلا
تشریح
اس شعر کا مضمون ’’روح کی الجھن ‘‘ پر قائم ہے۔ روح کی جسم سے مناسبت خوب ہے۔ شاعر کا کہنا یہ ہے کہ وہ یعنی اس کا محبوب اس کی روح کی الجھن کا سبب جانتا ہے۔ یعنی میری روح کس الجھن میں ہے اسے خوب معلوم ہے۔ میں یہ سوچتا تھا کہ وہ صرف میری روح کی الجھن کا مداوا کرے گا مگر وہ تو میری جسم کی پیاس بجھانے پر بھی راضی ہوا۔ دوسرے مصرعے میں لفظ’’ بھی‘‘ کافی معنی خیز ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شاعر کا محبوب اگرچہ یہ جانتا ہے کہ وہ روح کی الجھن میں مبتلا ہے اور روح اور جسم میں ایک نوع کا تضاد ہے۔ جس سے یہ مفہوم برآمد ہوتا ہے کہ میرے محبوب کو معلوم تھا کہ اصل میں میری روح کی الجھن کی وجہ جسم کی پیاس ہی ہے مگر محبوب نے روح کی جگہ اس کے جسم کی پیاس بجھانے پر رضامندی ظاہر کی۔
شفق سوپوری
سو جان سے ہو جاؤں گا راضی میں سزا پر
پہلے وہ مجھے اپنا گنہ گار تو کر لے
English meaning of raazii
राज़ी के हिंदी अर्थ
विशेषण
-
कोई काम करने की हामी भर लेना, सही मान लेना, सहमत, सम्मत, अंगीकृत, रज़ामंद
उदाहरण - फ़िज़ा ख़राब होने की वजह से शहर के हुक्काम जुलूस निकालने की इजाज़त देने को राज़ी नहीं हुए
- किसी चीज़ या व्यक्ति या बात या काम को पसंद करने वाला या उससे ख़ुश होने वला, सुखी
- जो चित्त के अनुकूल हो या जो चित्त के अनुकूल न हो दोनों परिस्थितियों या अवस्थाओं को ख़ुशी के साथ स्वीकार करने वाला, धैर्यवान, शुक्र करने वाला, आत्मसंतोषी
- मगन, ख़ुश
- संतुष्ट
- तत्पर, जो किसी कार्य के लिए पूर्ण रूप से उद्यत या तत्पर हो, इच्छुक
راضی کے مترادفات
راضی کے قافیہ الفاظ
راضی کے مرکب الفاظ
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (راضی)
راضی
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔