تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"قِطْعہ" کے متعقلہ نتائج

پِرِیت

پیا‏ر‏، محبت، الفت، عشق‏، دوستی، یارانہ

پِرِیت پَتْر

پَرِیت نَدی

نرک کی ندی جس پر مردہ روحوں کو گزرنا پڑتا ہے

پِرِیت نَہ ٹُوٹے اَن مِلے اُتَّم مَن کی لاگ، سو جُگ پانی میں رَہے چَکْمَک تَجے نہ آگ

سچی محبت غیر حاضری میں نہیں جاتی جس طرح چقماق پانی میں رہنے سے آگ نہیں کھوتا

پِرِیت نَہ جانے جات کُجات نِیند نَہ جانے ٹُوٹی کھاٹ، بُھوک نَہ جانے باسی بھات پِیاس نَہ جانے دھوبی گھاٹ

محبت کرتے وقت کوئی یہ نہیں سوچتا کہ اس کا محبوب کس ذات یا قوم کا ہے جس طرح نیند ہر جگہ اور ہر حالت میں آجاتی ہے اور بھوک میں انسان کو باسی روٹی بھی اچھی معلوم ہوتی ہے اور پیاس لگی ہو تو انسان یہ نہیں دیکھتا کہ پانی صاف شفاف ہے یا گدلا

پِریْتَم پِرِیتَم سَب کَہیں پِرِیتَم جانے نہ کوئے، ایک بار جو پرِیتَم ملے سَدا آنند پھر ہوئے

ہر ایک محبت کرتا ہے مگر محبت کی سمجھ کسی کو نہیں

پِریْتَم ہَر سے نیہہ کر جیسے کھیت کِسان، گھاٹے دے اور ڈنڈ بَھرے پَھیر کھیت سے دِھیان

خدا سے محبت اس طرح ہونی چاہیے جس طرح کسان کو اپنے کھیت سے ہوتی ہے گرچہ نقصان اُٹھاتا ہے مگر اسے چھوڑتا نہیں

پِریْتَم

جس سے بہت زیادہ محبت ہو، چہیتا، محبوب، شوہر

پِرِیت ڈَگَر جَب پَگ رَکّھا ہونی ہوئے سو ہو، نِیْہ نَگََر کی رِیت ہے تَن مَن دینو کھو

محبت میں دین و دنیا کا ہوش نہیں رہتا، انسان بے پروا ہو جاتا ہے

پِرِیت لَگانا

پِرِیت کی رِیت

محبت کی رسم.

پِرِیت کی رِیت نِرالی

پِرِیت نَہ جانے جات کُجات

محبت کرتے وقت کوئی یہ نہیں سوچتا کہ اس کا محبوب کس ذات یا قوم کا ہے

بِشْن پِرِیت

ملکیت آراضی جو برہمنوں کو بطور معافی دی جاتی ہے تاکہ وہ وشنو کی پوجا پاٹ کا انتظام برقرار رکھیں

جَگَتْ پِرِیت

دنیا کی خوشی

بِشَن پِرِیت دار

بشن پریت (رک) کا مالک

بِن بہو پریت نہیں

سسر اپنے داماد کو تب تک ہی پیار کرتا ہے جب تک اس کی لڑکی زندہ رہتی ہے

مُنہ دیکھے کی پِرِیت

دکھاوے کی محبت ، اوپری محبت ، جھوٹی محبت

بے بَھئی کے پِرِیْت نَہِیں

جب تک کسی سے خوف یا اندیشہ نہیں ہوتا اس سے محبت نہیں ہوتی.

رَکّھے تو پریت، نہیں تو پلیت

اگرمحبت کو قائم رکھے تو بہت اچھی بات ہے ورنہ بہت بری

بِن بھائے پِرِیت نَہِیں، بِن پَرِچَے پَرتِیت نَہِیں

جب تک جی مائل نہ ہو محبت نہیں ہوتی اور جب تک کسی کو آزما نہ لیا جائے اس کا اعتبار نہیں ہوتا

رائی بَھر سَگائی پیٹھا بَھر پرِیت

ذرا سا رشتہ بہت سی محبت سے بہتر ہے

جَیسا دیکھے گانو کی رِیِت تَیسَن کَرے لوگ سے پِرِیت

رک: جیسا دیس ویسا بھیس ؛ جیسے لوگ ہوں ویسا ان سے برتاؤ کرے.

بالُو کی بِھیت اوچھے کا سَنْگ، پَرتُرِیا کی پِرِیت تتلی کا رَنگ

کم ظرف کی دوستی کبھی قائم نہیں رہ سکتی جس طرح کہ رنڈی یا کسی کی محبت جو تتلی کے رنگ کی طرح دلکش ہونے کے باوجود ختم ہو جاتی ہے

چاتر تو بیری بھلا مورکھ بھلا نہ میت، سادھ کہیں ہیں مت کرو کو مورکھ سے پریت

عقل مند دشمن بیوقوف دوست سے اچھا ہوتا ہے اس لیے بیوقوف سے دوستی نہیں کرنی چاہیے

گوری تیرے سَنگ میں گَئی عُمَرِیا بِیت، اَب چالی سَنگ چھوڑ کے یہ نَہ رِیت پِرِیت

موت کے وقت آدمی روح کو مخاطب کرتا ہے کہ اے محبوبہ ترے ساتھ عمر بیت گئی، اب تُو ساتھ چھوڑ رہی ہے تو یہ محبت کے خلاف ہے

اوچھے کی پِرِیت ، کَٹاری کا مَرنا ، بالُو کی بِھیت ، اَٹاری کا چَڑْھنا

کم ظرف کی دوستی میں سراسر نقصان۔

کَبھی کی پرِیت مَرَّن کی رِیت

کینہ ور کی دوستی میں مرنے کا تعجب نہیں بلکہ رسم ہے دوستی میں جان بھی دینی پڑتی ہے .

اوچھے کی پِرِیت اور بالُو کی بِھیت

اردو، انگلش اور ہندی میں قِطْعہ کے معانیدیکھیے

قِطْعہ

qit'aक़ित'अ

اصل: عربی

وزن : 21

جمع: قََطْعَاْتْ

مادہ: قََطْعْ

اشتقاق: قَطَعَ

قِطْعہ کے اردو معانی

اسم، مذکر، واحد

  • کسی چیز کا ٹکڑا، پارہ، جزو

    مثال - کمیٹی نے یہ تجویز کی کہ چار قطعہِ بنگلجات مع احاطوں کے ... خرید لئے جاویں

  • ملک یا اراضی کا حصّہ، خطّہ
  • کاغذ کا پُرزہ، پرچا، صفحہ
  • عدد، نگ
  • موسیقی کا ایک ٹکڑا
  • وہ دو شعر یا اس سے زیادہ جو بامطلع یا بلا مطلع ہوں مگر مضمون میں ایک دوسرے سے متعلق ہوں، مطلع کے سوا غزل یا قصیدے کا ایک حصّہ جو متفق المضمون اور کم سے کم دو شعروں پر مشتمل ہو، بعض فصحا کے نزدیک بالفتح بھی رائج ہے
  • خوش نویس کے قلم سے خوشخط لکھا ہوا، خوبصورت لکھائی، عمدہ و نفیس تحریر
  • انداز، شکل، وضع

English meaning of qit'a

Noun, Masculine, Singular

  • a cutting, segment, section, division

    Example - Committee ne ye tajwiz ki ki char qita-e-bunguljat maa ahaton ke... kharid liye javen

  • a detached portion, a part, a patch or plot (of ground), a part
  • fragment, piece, scrap
  • a number, a unit
  • a fragment of a musical composition
  • a genre of poetry comprising at least four lines and dealing with one subject, a strophe,— a distich corresponding in measure and rhyme, but without a matla
  • style, format, shape

क़ित'अ के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग, एकवचन

  • खंड, टुकड़ा

    उदाहरण - कमेटी ने ये तजवीज़ की कि चार क़िता-ए-बुनगुलजात मा अहातों के... ख़रीद लिए जावें

  • ज़मीन का टुकड़ा, भूमिखंड
  • पर्चा, काग़ज़ का पुरज़ा, पृष्ठ
  • संख्या, तादाद, मात्रा, जैसे-चार क़तअ' कपड़े
  • संगीत का एक टुकड़ा
  • कविता का एक रूप, उर्दू अथवा फ़ारसी कविता की एक क़िस्म जिसमें ग़ज़ल की तरह काफ़िए की पाबंदी होती है, और जिसमें कोई एक बात कही जाती है, शुद्ध 'क़तअः' है, परन्तु पढ़े-लिखे वाले लोग अधिक वही बोलते हैं
  • सुलेखक के क़लम से हस्तलिखित सुंदर लिपि, सुंदर लिखाई, उत्तम और उत्कृष्ट लिखाई
  • अंदाज़, शैली, मुखड़ा, प्रारूप

قِطْعہ کے مترادفات

قِطْعہ سے متعلق دلچسپ معلومات

قطعہ کے لغوی معنی ’’ٹکڑا‘‘ یا ’’جزو‘‘ کے ہیں۔ یہ وہ نظمیہ ہئیت ہے جس میں کم از کم دو اشعار ہوتے ہیں اور زیادہ کی کوئی حد نہیں ہے۔ یہ اشعار معنوی لحاظ سے مربوط ہوتے ہیں۔ رباعی کی طرح اس میں کسی مقررہ اوزان کی پابندی نہیں ہوتی۔ قطعہ ہئیت میں غزل کی طرح ہے لیکن اس میں مطلع نہیں ہوتا اور قافیاتی نظام کا تعین پہلے شعر کے مصرعے ثانی سے ہوتا ہے، یعنی آگے آنے والے سارے اشعار کے ثانی مصرعے پہلے شعر کے مصرع ثانی کے ہم قافیہ ہوتے ہیں۔ اختر انصاری کا ایک قطعہ بعنوان "اخفائے حقیقت" جو پوچھتا ہے کوئ سرخ کیوں ہیں آج آنکھیں ْتو آنکھ مل کے یہ کہتا ہوں رات سو نہ سکا ہزار چاہوں مگر یہ نہ کہہ سکوں گا کبھی کہ رات رونے کہ خواہش تھی اور رو نہ سکا قطعہ گو شعراء میں حالی، اقبال، شبلی، اکبر الہ آبادی، ظفر علی خاں اور اختر انصاری بہت اہم ہیں۔ قطعہ بعض اوقات غزلوں اور قصیدوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ غزل میں اکثر کسی خیال کو تسلسل سے بیان کرنے کے لئے دو تین مربوط اشعار لائے جاتے ہیں۔ انھیں " قطعہ بند اشعار" کہتے ہیں۔ تاریخ وفات بھی زیادہ تر قطعہ کی شکل میں کہی جاتی ہے۔

مصنف: عذرا نقوی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (قِطْعہ)

نام

ای-میل

تبصرہ

قِطْعہ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone