تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"پیٹ کے آگے نا ہے" کے متعقلہ نتائج

پیٹ کے آگے نا ہے

پیٹ بھرا ہوا آدمی کھانے سے انکار کر دیتا ہے.

دائی کے آگے پیٹ کا پَرْدَہ

راز دار سے کیا راز

باپ کا کیا بیٹے کے آگے آتا ہے

باپ کے اعمال بد کا خمیازہ بیٹے کو بھگتنا پڑتا ہے.

زَبان کے آگے خَنْدَق ہے

بہت بڑھ بڑھ کے باتیں کرنے والے کی نِسبت کہتے ہیں

آپ کے مُن٘ھ کا اُگال ، ہَمار ہے پیٹ کا آدھار

امیر کی اترن پترن بھی غریب کے گزارے کے لیے کافی ہوتی ہے، مالدار کی ادنیٰ توجہ سے مفلس کا بھلا ہو جاتا ہے

حَجَام کے آگے سَب کا سَر جُھکْتا ہے

بعض کام ہر ایک کو مجبوراً کرنے پڑتے ہیں.

دال روٹی پیٹ بَھر کے کھاتا ہے

کھاتا پیتا ہے، خُوش حال ہے

خُدا کے دینے سے پیٹ بَھرْتا ہے

بندہ نہیں اللہ ہی بندے کی حقیقی مدد کر سکتا ہے ، رزق دینے والا حقیتاً اللہ ہی ہے.

ہَنسی کے مارے پیٹ پَھٹا جاتا ہے

۔ بہت ہنسی آتی ہے۔

چاکَر کے آگے کُوکَر کُوکَر کے آگے پیش خیمَہ

وہاں کہتے ہیں جہاں کسی کو کام (کے لیے) کہا جائے اور وہ دوسرے کو کرنے کا حکم دے دے .

مَوت کے آگے ہَتِھیار ڈالْنا

زندگی کی امید ختم ہو جانا ، موت سے بے بس ہو جانا

آگے خَیرِیَت ہے

جو کچھ ہونا تھا ہو چکا اب امید نہ رکھو

آگے کے ہاتھ پِیچھے ہونا

مشکیں بندھنا، قید ہو جانا

آگے دَھرا ہے

ضرور پیش آنا ہے، ہو کر رہے گا.

اپنا ہے ہی نا دوسرے کے دانی

خواہ مخواہ کا شیخی باز، دوسرے کے مال پر سخی بننا

عِزَّت کے آگے مال کیا چِیز ہے

انسان آبروبچانے کے لیے رویے کا نقصان اُٹھا سکتا ہے .

ران٘ڈ کے آگے گالی کیا

رک : رانڈ سے پَرے کوسنا کیا .

پیٹ ہے یا کُٹھار

بہت کھانے والے کی نسبت اس کہاوت کا استعمال ہوتا ہے

آگے کے دان٘ت

وہ دان٘ت جو من٘ہ کھلنے میں سامنے آتے ہیں.

زَبان کے آگے لَگام نَہِیں

بالکل بے لگام ہے بکتا رہتا ہے.

بھین٘س کے آگے بین بَجانا

نا اہل کے سامنے کسی پنر کی نمایش کرنا

لِکْھنَم کے آگے بَکْتَم نَہِیں چَلْتی

تحریر کے آگے تقریر نہیں چلتے ، تحریر ہی معتبر ہوتی ہے.

زبان کے آگے لَگام ضَرُور چاہیے

سوچ سمجھ کر گفتگو کرنی چاہیے، اناپ شناپ نہیں بکنا چاہیے

آگے سے ہوتی آئی ہے

ہمیشہ سے یہ رسم جاری ہے، قدیم سے یہ دستور چلا آ رہا ہے.

کالے کے آگے چَراغ نَہِیں جَلْتا

کہا جاتا ہے کہ سان٘پ کے سامنے چراغ بجھ جاتا ہے

پیٹ کے پاوں باہَر نِکالْنا

بے بنیاد باتیں کرنا ، کمینہ پن کا اظہار کرنا

کال کے آگے سَب لاچار ہیں

موت سب کو بے بس کردیتی ہے .

آگے خُدا کا نام ہے

وہاں بولا جاتا ہے جہاں کوئی چیز اس قدر اعلٰی ہو کہ اس سے بڑھ کر خدا کے سوا کوئی نہ ہو، خدا کے نام کے سوا اور کچھ نہیں، اس سے زیادہ کچھ نہیں کہا جاسکتا، اس سے آگے کچھ نہیں، اس کے سوا کچھ نہیں، اب خاتمہ ہے، بس خاتمہ ہے، اور کچھ نہیں، کچھ نہیں، انتہا ہوگئی، مبالغہ کی حد

آن٘کھوں کے آگے تارے چُھٹْنا

ضعف یا صدمے یا تھکن وغیرہ سے آن٘کھوں کے آگے ترمرے ناچنا ، چکر آنا.

پیٹ بُری بَلا ہے

۔ مقولہ۔ بھوک بری چیز ہے۔ کریں کیا پیٹ بری بلا ہے جو نہ کرائے تھوڑا ہے اولاد سے بڑھ کر تو کوئی چیز عزیز نہیں اس تک کو تو بیچ ڈالا۔

پیٹ جَل رَہا ہے

بخار سا معلوم ہوتا ہے ، حرارت ہے

پیٹ پُکار رَہا ہے

۔(دہلی) زور کی بھوک لگ رہی ہے۔

بَہرے کے آگے گانا گُونگے کے آگے گَل اَندھے کے آگے ناچْنا سارے لَل بِلَل

بہرا سنتا نہیں گون٘گا بولتا نہیں اندھا دیکھتا نہیں ، ایسے شخص سے کچھ کہنا سننا بیکار ہے جس پر اثر نہ ہو

آگے پَتّا نہ پِیچھے لَتّا

رک: آگے ہاتھ نہ پیچھے بات.

دِیا لِیا آگے آتا ہے

خیر خیرات کرتے رہنا آڑے وقت میں انسان کی سلامتی یا بھلائی کا باعث بن جاتا ہے .

زَر کے آگے زور نَہِیں چَلْتا

روپیے پیسے والے کے سامنے طاقتور آدمی کُچھ نہیں کرسکتا

زور کے آگے ظُلْم نَہِیں چَلْتا

طاقتور پر زیادتی نہیں کی جاسکتی، طاقتور کے سامنے سب ہیچ ہے

زور کے آگے ضَرب نَہِیں چَلتی

طاقتور آدمی پر معمولی ضربات کا اثر نہیں ہوتا، طاقتور آدمی چوٹ نہیں کھاتا، زبردست پر کوئی چال کام نہیں کرتی

رات کا پیٹ بھاری ہے

رات میں بہت کچھ اور ہر طرح کی سمائی ہے (صبح کو اس سے کیا حالات پیدا ہوں)، رات سب کی عیب پوش ہے

ہَنسی کے مارے پیٹ پَھٹا جانا

بے اختیار ہنسی آنا ، بے حد ہنسی آنا

خالَہ کے آگے نَنِہال کی بَڑائی

(عور) اپنی زبان سے اپنی یا اپنوں کی تعریف کرنے کے موقع پر مستعمل .

نَہ آگے ناتھ، نَہ پِیچھے پَگھا

جب کسی کے آگے پیچھے کوئی نہ ہو، اکیلا ہو اور کوئی ذمے دار نہ ہو تو اس کے متعلق کہتے ہیں

نَہ آگے لَتّا ، نَہ پِیچھے پَتّا

کنگال ، مفلس کے متعلق کہتے ہیں ۔

دَولَت کے آگے ہُنَر ہاتھ بان٘دھے کَھڑا ہے

روپے سے جو چاہے لے لو

آگے دیکْھنا نہ پِیچھے

انجام پرغورنہ کرنا، سوچ سمجھ سے کام نہ لینا، لھاظ پاس نہ کرنا.

آن٘کھ کے آگے

سامنے، موجودگی میں، روبرو

ساس کے آگے بَہُو کی بَڑائی

بے موقع نامناسب بات ، ایسی بات کرنا ، جو دوسرے کو ناگوار گُزرے جیسے ساس کے سامنے بہو کی بُرائی کرو تو خوش ہوتی ہے

خالَہ کے آگے نَنْھیال کی بَڑائی

(عور) اپنی زبان سے اپنی یا اپنوں کی تعریف کرنے کے موقع پر مستعمل .

آگے ناتھ نَہ پِیچھے پَگا

لا ولد، لاوارث، اکیلا دم.

آگے پُوت نَہ پِیچھے پَگا

بھین٘س کے آگے بِین

نا اہل کے سامنے کمال کا اظہار.

کھانا پَرایا ہے، پیٹ تو پَرایا نَہیں

کھانا پیٹ سے زیادہ نہیں کھانا چاہئے گرچہ کتنا ہی عمدہ اور نفیس ہو کیونکہ بدہضمی کا اندیشہ ہوتا ہے

آگ کے آگے سَب بَھسَم ہَیں

آگ کے اگے جو چیز آجائے گی جل کر رہے گی

بولْتا چاکَر مُنِیْب کے آگے گُون٘گا

عیار شخص دوسروں کو تو دھوکہ دے سکتا ہے لیکن حسابی آدمی سے اس کی نہیں چلتی.

پیٹ تو سَب کے ساتھ لَگا ہُوا ہَے

ہر ایک کو کھانے کی ضرورت پڑتی ہے.

آدمی پیٹ کا کُتّا ہے

پیٹ کی خاطر آدمی ہر ایک کام کرتا ہے، آدمی پیٹ کا غلام ہے

لَون٘ڈی کے پیٹ کا

(بطور دشنام) لونڈی بچہ، وہ شخص جو لونڈی کے پیٹ سے ہو

پیْٹ پاپی ہے

بھوک کی وجہ سے انسان بہت گناہ کرتا ہے

پیٹ پالنا کُتّا بھی جانتا ہے

دنیا میں اپنا پیٹ پالنا ہی مقصد نہیں کیونکہ یہ کام تو کتا بھی کرلیتا ہے، انسان کو کوئی بڑا کام کرنا چاہیئے

آن٘کھوں کے آگے پِھرْنا

تصور میں کسی کی تصویر رہنا ،خیال میں گردش کرنا یا ہونا

اردو، انگلش اور ہندی میں پیٹ کے آگے نا ہے کے معانیدیکھیے

پیٹ کے آگے نا ہے

peT ke aage naa haiपेट के आगे ना है

ضرب المثل

پیٹ کے آگے نا ہے کے اردو معانی

  • پیٹ بھرا ہوا آدمی کھانے سے انکار کر دیتا ہے.
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

पेट के आगे ना है के हिंदी अर्थ

  • पेट भरा हुआ आदमी खाने से इनकार कर देता है

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (پیٹ کے آگے نا ہے)

نام

ای-میل

تبصرہ

پیٹ کے آگے نا ہے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words