تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"نُمایاں" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں نُمایاں کے معانیدیکھیے
نُمایاں کے اردو معانی
صفت
- ظاہر، کھلا، فاش، عیاں، نمودار
- ابھرا ہوا، نکلا ہوا
- (مجازاً) واضح، آشکار، صاف صاف نظر آنے والا
- بڑا، کلاں، زیادہ
- جدا، منفرد، الگ، ممتاز
- خاص، اہم
- مشہور، معروف
- دراز، عمیق، گہرا، جیسے: زخم
شعر
سب کہاں کچھ لالہ و گل میں نمایاں ہو گئیں
خاک میں کیا صورتیں ہوں گی کہ پنہاں ہو گئیں
تشریح
غالب کا یہ مشہور شعر معنوی اور فنی دونوں سطحوں پر کمال کا درجہ رکھتا ہے۔ شعر کی مناسبتیں بڑی دلچسپ ہیں۔ لالہ و گل کی مناسبت سے صورتیں اور ان دونوں کی رعایت سے خاک، نمایاں کی مناسبت سے پنہاں اور ان دونوں کی رعایت سے ’خاک‘ ہر پہلو سے غور طلب ہے۔ انسانی صورتوں کو لالہ و گل سے مشابہ کرنا اور پھر ان کی نمود کے لئے خاک کو ذریعہ بنانا غالب کا ہی کمال ہے۔ اور اس سے بڑھ کر کمال یہ ہے کہ لالہ و گل کو انسانی صورتوں کا مرہونِ منت بتایا ہے۔ اور وہ بھی تب جب وہ خاک میں مل جاتی ہیں۔
’’سب کہاں کچھ‘‘ کہہ کر گویا یہ بات باور کرائی ہے کہ یہ جو لالہ و گل ہیں یہ ان انسانی صورتوں میں سے کچھ ہی میں نمودار ہوئے ہیں جو مرنے کے بعد قبر میں سماتی ہیں۔ ‘‘ ’’خاک میں کیا صورتیں ہوں گی‘‘ مطلب کیسے کیسے حسین و جمیل لوگ خاک میں مل گئے۔ شعر کا مفہوم یہ ہے کہ زمین میں مرنے کے بعد بڑے خوبصورت لوگ مل جاتے ہیں۔ ان میں سے کچھ ہی لالہ و گل کی صورتوں میں نمایاں ہوجاتی ہیں۔ گویا لالہ و گل کی صوررت میں وہ پری جمال لوگ دوسرا جنم لیتے ہیں یا اگر ان خوبصورت لوگوں میں سے سب کے سب لالہ وگل کی صورت میں نمایاں ہوں گیں تو ساری زمین بھر جائے گی۔
شفق سوپوری
میں ان سب میں اک امتیازی نشاں ہوں فلک پر نمایاں ہیں جتنے ستارے
قمرؔ بزم انجم کی مجھ کو میسر صدارت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے
عشق اب بھی ہے وہ محرم بیگانہ نما
حسن یوں لاکھ چھپے لاکھ نمایاں ہو جائے
English meaning of numaayaa.n
Adjective
- apparent, conspicuous, visible, salient, prominent
नुमायाँ के हिंदी अर्थ
विशेषण
- ज़ाहिर, खुला, व्यक्त, प्रत्यक्ष, जो स्पष्ट दिखाई देता हो
- उभरा हुआ, निकला हुआ
- (लाक्षणिक) नितांत साफ़, राज़ खुल जाना, साफ़-साफ़ नज़र आने वाला
- बड़ा, आकार आदि में बड़ा, ज़्यादा
- जुदा, अद्वितीय, अलग, बहुतों में से चुनकर अलग किया हुआ
- ख़ास, महत्वपूर्ण
- मशहूर, प्रसिद्ध
- दूर तक फैला हुआ, गहन, गहरा, जैसे: घाव
نُمایاں کے مترادفات
نُمایاں کے مرکب الفاظ
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (نُمایاں)
نُمایاں
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔