تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"نِشَسْت" کے متعقلہ نتائج

اَکھاڑا

کشتی لڑنے یا فن سپہ گری کی مشق کرنے کی جگہ یا میدان، چوکور کھودی ہوئی نرم مٹی کی جگہ جس میں پہلوان کے دان٘و پیچ سیکھتے لڑتے یا فن سپہ گری کی مشق کرتے ہیں،

اَکھاڑا لَڑْنا

کشتی یا بان٘ک بنوٹ مین حریف کا مقابلہ کرنا.

اَکھاڑا بَدْنا

کشتی وغیرہ میں مقابلہ طے کرنا .

اَکھاڑا بَندھنا

مقابلہ شروع ہونا، زور آزمائی ہونا، جھگڑا ہونا

اَکھاڑا کَرْنا

تپسیا کرنا، جنگل یا دریا کے کنارے بیٹھ کر مورتی سامنے رکھ کے پوجا کرنا

اَکھاڑا جَمْنا

حریفوں کا خم ٹھونک کر مقابلے کے لیے میدان میں اترنا

اَکھاڑا جِیتْنا

ماہر فن حریف یا حرفوں کو شکست دینا (خواہ وہ کسی فن کے ہوں)

اَکھاڑا نِکَلْنا

کسی جلوس میں اکھاڑے کا شامل ہونا اور جگہ جگہ رک رک کر فن کا مظاہرہ کرنا

اُکْھڑا

: منتشر شدہ .

اکھڑی

اکھڑا کی تانیث، بیشتر ترکیبات میں مستعمل

اَکھاڑے

کشتی لڑنے یا فن سپہ گری کی مشق کرنے کی جگہ یا میدان، چوکور کھودی ہوئی نرم مٹی کی جگہ جس میں پہلوان کے دان٘و پیچ سیکھتے لڑتے یا فن سپہ گری کی مشق کرتے ہیں،

اُکھاڑی

(کھنڈ سازی) ایک قسمکی ایکھ جو سفید رنگ پتلی اورکم رس ہوتی ہے (اس کے رس میں کھانڈ کے اجزائ بہت کم ہوتے ہیں)

اُکھاڑُو

اوکھیڑا

گیہوں کے پودوں کی ایک بیماری جس کا حملہ پہلے اس وقت ہوتا ہے جب پودے ننھے ہوں (پھر مارچ کے مہینے میں جوان پودوں پر حملہ ہوتا ہے دونوں صورتوں میں فصل خراب ہوجاتی ہے)

اَنْکْھڑی

خوبصورت آنکھ (عموماً پیار کے موقع پر اور بطور جمع مستعمل)

اَنکَھوڑا

(باغبانی) گنے بان٘س اور اسی قسم کے درخت کی پود پر نئے پودے کے پھٹاو کا نشان جو آنکھ کی شکل کا ہوتا ہے۔

اے خُدا

اِخْداع

چھپانا، جمع کرنا

پَریوں کا اَکھاڑا

پریوں کی محفل ، (مجازاً) حسینوں کا مجمع ، بزم خوہاں.

اِنْدَر کا اَکھاڑا

رک : اندر سبھا۔

بھِیم کا اَکھاڑا

بڑا اکھاڑا، پہلوانوں کا اکھاڑا

راجا اِنْدَر کا اَکھاڑا

راجا اِندر کی محفل رقص و سرور

اَکھاڑے کا جَوان

کسوتی بدن کا آدمی، مظبوط جسم کا انسان، مرد میداں، لڑا بھڑا شخص

اَکھاڑے میں اُتَرْنا

مقبلہ کرے کے لئے میدان میں آنا ، مقابلہ کرنا

اُکْھڑی لینا

بے توجہی یا بے پروائی جتانا جس سے رنجش ظاہر ہو

آکْھڑی لینا

عہد کرنا

دَم اُکْھڑا ہونا

سان٘س کا بے سلسلہ ہونا .

مُوئےِ جِیتے اُکھاڑے ڈالنا

کسی کے مرے ہوؤں اور جیتوں کے عیوب و صفات ظاہر کرنا ، مرُدوں اور زندوں کو برا بھلا کہنا

کیا اُکھاڑے گا

کیا بگاڑ لے گا ، کیا ضرور پہنچا سکتا ہے ، کچھ نہیں کر سکتا.

نَیا سِپاہی ہِرَن کے سِینْگ اُکھاڑے

نیا نوکر بہت کام کرتا ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں نِشَسْت کے معانیدیکھیے

نِشَسْت

nishastनिशस्त

نیز - نِشِسْت, نَشِسْت

اصل: فارسی

وزن : 121

نِشَسْت کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • بیٹھنے کی حالت، بیٹھک
  • نشستن کا حاصل مصدر بمعنی صحبت، مجالست، ساتھ اُٹھنا بیٹھا، ہم نشینی
  • دو یا زائد افراد کا مل کر بیٹھنا اور باہم گفتگو یا تبادلۂ خیالات کرنا، جلسہ، مجلس نیز صحبت یا مجلس کا ایک دورانیہ یا وقفہ
  • بیٹھنے کا طور یا طریقہ، حالت، انداز، ٹھاٹھ
  • بیٹھنے کی جگہ، گدی، کرسی وغیرہ
  • کسی لفظ یا فقرے کا کسی ترکیب یا سیاق و سباق میں استعمال
  • (خوش نویسی) حرفوں کے دائروں کی موزونی تناسب

شعر

English meaning of nishast

Noun, Feminine

  • place where something is placed
  • manner of sitting, position
  • gathering/ assembly
  • seat, session
  • sitting, chair, sitting place

निशस्त के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • बैठने की हालत, बैठक, बैठने की मुद्रा गोष्ठी, मज्लिस, एक बार की बैठक या जलसा, सभा
  • साथ उठना बैठा
  • दो या दो से अधिक लोग एक साथ बैठकर बात करना
  • बैठने का तौर या तरीक़ा, हालत, अंदाज़, ठाठ
  • बैठने की जगह, गद्दी, कुर्सी वग़ैरा
  • किसी शब्द या वाक्यांश का किसी यौगिक या संदर्भ में प्रयोग
  • (सुलेख) शब्दों के दायरों की उचित अनुपात

نِشَسْت کے مترادفات

نِشَسْت سے متعلق دلچسپ معلومات

نشست فارسی میں اول مکسور اور دوم مفتوح ہے۔ سعدی کے مشہور قطعے کے دو شعر ہیں ؎ بگفتا من گلے ناچیز بودم ولیکن مدتے با گل نشستم جمال ہم نشیں در من اثر کرد وگرنہ من ہماں خاکم کہ ہستم امیر خسرو کہتے ہیں ؎ وز پس اسپاں صف پیلان مست ابر و ہوا کردہ بہ صحرا نشست ’’نوراللغات‘‘ کے سوا تمام اردو لغات میں بھی’’ نشست‘‘ بکسرۂ اول و بفتحۂ دوم لکھا ہے۔ ’’نور‘‘ میں اول دوم دونوں مفتوح لکھے ہیں۔ یہ تلفظ اب کہیں سننے میں نہیں آتا۔ ممکن ہے لکھنؤ میں ستّراسّی برس پہلے بولتے ہوں۔ شان الحق حقی نے’’فرہنگ تلفظ‘‘ میں اول دوم دونوں مکسور لکھے ہیں۔ شاید اہل دہلی کا یہ تلفظ کبھی تھا، اب تو دہلی والے اس سے واقف نہیں۔ دہلی میں اب سبھی لوگ اس لفظ کو اول مفتوح اور دوم مکسور کے ساتھ بولتے ہیں۔ یہی تلفظ اور علاقوں میں بھی لوگوں کی زبان پر ہے اوریہی مرجح ہے۔ کوئی اسے اول مکسوراور دوم مفتوح کے ساتھ بولے تو اسے غلط نہیں کہا جائے گا، لیکن نا مناسب، یا غیر مروج تلفظ ضرور کہا جائے گا۔ اس تلفظ پر اصرار کرنا غلط ہے، آج کے اعتبار سے صحیح تلفظ بفتح اول اور بکسر دوم ہی ہے۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (نِشَسْت)

نام

ای-میل

تبصرہ

نِشَسْت

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone