تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"نِشان" کے متعقلہ نتائج

پریم

پیار، محبت، الفت، عشق

پِریم بَس

محبت میں مخمور ، عشق میں گرفتار.

پِریم پَتْر

معشوق یا معشوقہ کے ذریعہ ایک دوسرے کو لکھا جانے والا خط، وہ خط جس میں پیار اور محبت کا اظہار ہوتا ہے

پریم بَھگَت

پِریم بَھکْت

محبت کی مشق یا ریاضت میں منہمک.

پِریم وان

محبت سے پُر ، پیار بھرا.

پِریم ساگَر

لفظاً: محبت کا سمندر، مراد: ایشور کا ایک نام، بھاگوت پران کے دسویں حصے یا باب کا نام جس میں کرشن جی کے عشق کا حال درج ہے

پِریم وَت

رک : پریم وان.

پَریم لتا

نباتیات: بیل، طفیلی پودا

پِریم پاتی

محبت کا خط، محبت نامہ

پَریم کَتھا

محبت کی کہانی، داستان محبت، عشق کی داستان

پَریْم اَگْنی

پیار کی تڑپ، محبت کا شوق، پیار کی چاہت، پیار کی آگ

پِریم بِیاہ

محبت کی شادی

پریم اَشْلُکی

قدیم راگوں میں سے ایک راگ جو اب رائج نہیں ہے

پِریم کَہانی

عشق کی داستان، عشقیہ کہانی، محبت کی داستان

پِریم رَس

جذبۂ محبت، محبت کی خاصیت، شراب الفت

پَریم کی بَتِّیاں

پِریمی

پریم سے منسوب، محبت کا، محبت کرنے والا، عاشق

پریمَل

محبت کرنے والا ، پُر محبت ؛ نیک دل.

پریمِکا

معشوقہ، دلربا، محبوبہ

پِریمِیکا

محبوبہ، معشوقہ

پَریموَتی

معشوقہ بیوی.

پریم رَکھنا

ڈھائی اَنچَھر پریم کے پَڑھے سو پَنڈِت ہو

اُلفت اور محبت کے چند حروف ہیں جو ان پر عمل کرے گا وہ عالم فاضل ہوجائے گا

ڈھائی اَنْچَھر پَریم کے پَڑھے سو پَنْڈِت ہووے

ڈھائی اَکْشَر پَریم کے پَڑھے سو پَنْڈِت ہووے

سائِیں کا گَھر دُور ہے جَیسے لَمْبی کَھجُور، چَڑھے تو چاکھے پَریم رَس گِرے تو چَکنا چُور

خدا کو پانا بہت مشکل ہے اگر پا لے تو اس سے بڑھ کر کچھ نہیں نہ پائے تو تباہ ہو جائے

اٹھا ببولا پریم کا تِن کا چڑھا اکاس، تِن کا تِن میں مل گیا تِن کا تِن کے پاس

آدمی مر گیا اور روح جہاں کی تھی وہاں چلی گئی، ہر چیز اپنی اصل کی طرف رجوع کرتی ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں نِشان کے معانیدیکھیے

نِشان

nishaanनिशान

وزن : 121

نِشان کے اردو معانی

فارسی - اسم، مذکر

  • کسی قدیم چیز کے باقی رہنے والے آثار، کھنڈر
  • کھوج، سراغ
  • نقش جو مٹی وغیرہ پر چلنے سے پڑ جاتا ہے، چربہ، نقش، چھاپ، (بالخصوص ہاتھ یا پاؤں کے نقش کے لیے مستعمل)
  • علامت، شناخت
  • یادگار، یادگاری
  • لشکر کا جھنڈا، علم، پھریرا، پرچم

    مثال - اونچے مکانوں کی چھتوں پر سے ان کے لشکر کے نشان دکھائی دیتے تھے

  • (مغل بادشاہوں کی اصطلاح) فرمان، حکم نامہ (شاہی احکام کو فرمان اور شہزادوں کے حکموں کو نشان کہتے ہیں)
  • نمبر، عدد، رقم
  • اتاپتا، نام، پتا
  • جگہ کا پتا، ایڈریس، مقام، جائے قیام
  • چوٹ یا زخم کے اثر سے ہونے والا دھبا، کھونچ، رگڑ، نیل وغیرہ
  • اثر، تاثیر
  • (تیر انداز) جہاں نشانہ تاکا جائے، تیر یا گولی مارنے کی جگہ، ہدف، نشانہ
  • تیر یا تفنگ چلانے کی مہارت
  • شناخت یا امتیاز کے لیے مقرر کردہ علامت، اعزازی یا امتیازی تمغہ یا بلا، شاہی علامت
  • (خیاطی) گریباں کا تعویذ جہاں دونوں پٹ جڑے ہوتے ہیں
  • (ٹھگی) کدال
  • (کسی خیال یا شے یا عمل وغیرہ کی نمائندہ علامت) نشانی، شناخت، اشارہ، رمز
  • وہ لکیریا پھول وغیرہ جو ان پڑھ لوگ دستخط کی جگہ کاغذ پر بناتے ہیں
  • مہر وغیرہ کی چھاپ
  • خوبیاں، خصوصیات، خصوصیت
  • جہاں پہنچنا مقصود ہو، نشان منزل
  • منگنی یا شادی کی ایک رسم کے لوازم جس میں دولھا والے دلہن کو اس کے گھر جاکر اور دلہن والے دولھا کو اس کے گھر جاکر انگوٹھی پہناتے ہیں اور تحفے دیتے ہیں، وہ انگوٹھی یا چھلا جو منگنی یا ساچق کے روز دولھا والے دلہن کو اور دلہن والے دولھا کو پہناتے ہیں
  • 'والا' کے معنی میں بطور لاحقہ مستعمل (بلا اعلان نون): جیسے فیل عظمت نشاں یعنی شان و شوکت والا ہاتھی
  • کوئی قدرتی یا فطری حادثاتی نشان یا علامت جس کے ذریعہ کسی چیز کو پہچانا جا سکتا ہے یا جس کے ذریعہ کوئی واقعہ یا چیز معلوم ہوتی ہے

سنسکرت - اسم، مذکر

  • تیز کرنا، سان پر چڑھانا، باڑھ دینا

وضاحتی ویڈیو

شعر

English meaning of nishaan

Persian - Noun, Masculine

Sanskrit - Noun, Masculine

  • whetstone, grindstone

निशान के हिंदी अर्थ

फ़ारसी - संज्ञा, पुल्लिंग

  • पहचान, शिनाख़्त
  • सेना का ध्वज, झंडा, पताका

    उदाहरण - ऊँचे मकानों की छतों पर से उनके लश्कर के निशान दिखाई देते थे

  • ऐसा प्राकृत या आकस्मिक चिह्न या लक्षण जिससे कोई चीज पहचानी जाए या जिससे किसी घटना या बात का परिचय, पहचान या भेद के लिए नामित प्रतीक, प्रमाण या सूत्र मिले

संस्कृत - संज्ञा, पुल्लिंग

  • तेज़ करना, सान पर चढ़ाना

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (نِشان)

نام

ای-میل

تبصرہ

نِشان

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone