تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"نِگاہیں" کے متعقلہ نتائج

نِگاہیں

نگاہ کی جمع، نظریں، آنکھیں

نِگاہیں جانا

۔نظر کا کسی طرف اٹھنا۔؎

نِگاہیں مِلنا

نظروں کا آمنا سامنا ہونا ، نظریں ملنا ، آنکھیں چار ہونا ۔

نِگاہیں اُٹھنا

دیکھنے کے لیے نظریں اُٹھنا ۔

نِگاہیں جَمانا

توجہ ڈالنا ، نگاہ میں رکھنا ، مطالعہ و مشاہدہ کرنا ، غور سے دیکھنا ۔

نِگاہیں پِھرنا

رُخ پھرنا ، توجہ نہ رہنا ، بے التفاتی ہونا.

نِگاہیں مِلانا

آنکھیں ملانا ، نظریں چار کرنا ۔

نِگاہیں چُرانا

پہلوتہی کرنا ، نظریں نہ ملانا ، چشم پوشی کرنا ، کترانا ، آنکھیں چرانا ۔

نِگاہیں پھیرنا

رخ پھیر لینا ، توجہ نہ دینا ، بے التفاتی کرنا ، بے رخی برتنا ۔

نِگاہیں پَلَٹنا

۔نگاہ کا ایک طرفسے دوسری طرف ہوجانا۲۔(دہلی) توجہ ایک طرف سے دوسری طرف ہوجانا۔؎

نِگاہیں لَڑنا

نظر بازی ہونا (نگاہیں لڑانا (رک) کا لازم) ۔

نِگاہیں جُھکانا

شرمندہ ہونا ، حیا محسوس کرنا ، لحاظ ، شرم ، حیا یا بارِ احسان سے آنکھیں نیچی رکھنا ۔

نِگاہیں پَتھرانا

نظریں پھرنا ، تیوریاں بدلنا ، توجّہ ہٹنا ، بے رخی کرنا ۔

نِگاہیں گاڑنا

پوری توجہ سے دیکھنا ، مسلسل دیکھنا ، نظریں نہ ہٹانا ، غور سے دیکھنا ، گھورنا ۔

نِگاہیں گَڑونا

کسی چیز پرنظریں جمانا ، مسلسل دیکھنا ، گھورنا ۔

نِگاہیں لَگی ہونا

رک : نگاہیں گڑی ہونا ۔

نِگاہیں چار ہونا

آمنا سامنا ہونا ، ملاقات ہونا ، روبرو ہونا ؛ آنکھیں چار ہونا ، نظر سے نظر ملنا ۔

نِگاہیں پھیر لینا

رخ پھیر لینا ، توجہ نہ دینا ، بے التفاتی کرنا ، بے رخی برتنا ۔

نِگاہیں پِھسَلنا

رک : نگاہ پھسلنا

نِگاہیں خِیرَہ ہونا

روشنی کی زیادتی کی وجہ سے آنکھوں میں چکا چوند ہونا ، چمک سے آنکھیں چندھیا جانا ، چمک کی تاب نہ لانا ۔

نِگاہیں جَما دینا

توجہ ڈالنا ، نگاہ میں رکھنا ، مطالعہ و مشاہدہ کرنا ، غور سے دیکھنا ۔

نِگاہیں دَوڑانا

سرسری طور پر دیکھنا ۔

نِگاہیں گَڑی ہونا

نگاہیں گڑونا (رک) کا لازم ؛ نظریں جمی ہونا ۔

نِگاہیں پَھٹی کی پَھٹی رَہ جانا

مبہوت ہو جانا ، پریشان ہو جانا ، سخت حیرت زدہ ہونا ، اَن ہونی یا اَن دیکھی بات پر بہت تعجب ہونا ۔

نِگاہیں دو چار ہونا

آنکھوں سے آنکھیں ملنا ، نظریں ملنا ۔

نِگاہیں زَمِین میں گَڑی ہونا

بہت زیادہ شرمندگی یا خوف ہونا ؛ خوف یا شرم کے مارے نظر نہ اُٹھانا ۔

نِیچی نِگاہیں

۔مونث ۔شرمیلی آنکھیں۔ شرمگیں آنکھیں۔؎

مِیٹھی نِگاہیں

میٹھی نظریں ، پیاری پیاری نگاہیں ، نگاہ ہاے لطف و محبت ۔

مُلْتَجی نِگاہیں

عاجزی و انکساری کی نظریں ۔

مُضْطَرِب نِگاہیں

بے قرار نظریں ، بے چین نگاہیں ۔

مُحَبَّت کی نِگاہیں نَہ چُھپنا

محبت اور پیار نہ چھپنا، محبت اور پیار نظروں سے ظاہر ہونا

اردو، انگلش اور ہندی میں نِگاہیں کے معانیدیکھیے

نِگاہیں

nigaahe.nनिगाहें

وزن : 122

نِگاہیں کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • نگاہ کی جمع، نظریں، آنکھیں

شعر

English meaning of nigaahe.n

Noun, Feminine

  • look, glance, observation, attention, custody

निगाहें के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • नज़रें, आँखें, किसी की गतिविधियों आदि पर गुप्त देख-रेख, किसी काम, चीज या बात के संबंध में होनेवाली परख

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (نِگاہیں)

نام

ای-میل

تبصرہ

نِگاہیں

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words