تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"نَماز" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں نَماز کے معانیدیکھیے
نَماز کے اردو معانی
اسم، مؤنث
- ۱۔ اہل ِاسلام کی ایک فرض عبادت اور اہم رکن کا نام جو دن میں پانچ وقت مقررہ رکعات اور طریقے سے پابندیء وقت کے ساتھ ادا کی جاتی ہے ، صلوٰۃ ۔
- ۲۔ (مجازاً) اظہارِ بندگی و خدمت ، عاجزی ؛ بندگی ، پرستش ، عبادت ، پوجا نیز سجدہ
- ۳۔ (تصوف) توجہ باطن الی اﷲ اور اعراض از ماسوی اﷲ
- ۴۔ فکر ؛ فرماں برداری ۔
شعر
جو میں سر بہ سجدہ ہوا کبھی تو زمیں سے آنے لگی صدا
ترا دل تو ہے صنم آشنا تجھے کیا ملے گا نماز میں
فصل بہار آئی پیو صوفیو شراب
بس ہو چکی نماز مصلیٰ اٹھائیے
تیرا امام بے حضور تیری نماز بے سرور
ایسی نماز سے گزر ایسے امام سے گزر
English meaning of namaaz
Noun, Feminine
- the prayers prescribed by Islam
नमाज़ के हिंदी अर्थ
संज्ञा, स्त्रीलिंग
- मुसलमानों की इबादत, सेवा, पूजा अर्चना, मुसलमानों की प्रार्थना या उपासना की एक पद्धति जो दिन में पाँच बार करने का विधान है, ईशवंदना
نَماز کے مترادفات
نَماز سے متعلق محاورے
نَماز کے قافیہ الفاظ
نَماز سے متعلق دلچسپ معلومات
نماز پورب میں اکثر لوگ اول مکسور بولتے ہیں، لیکن دوسرے علاقوں میں عام طور پر یہ لفظ اول مفتوح بولا جاتا ہے۔ یہی تلفظ صحیح ہے۔ اول مکسور کو پورب کا مقامی تلفظ کہہ سکتے ہیں، لیکن اوروں کو اس طرح نہ بولنا چاہئے۔
ماخذ: لغات روز مرہ
مصنف: شمس الرحمن فاروقی
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (نَماز)
نَماز
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔