تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"ناراضگی" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں ناراضگی کے معانیدیکھیے
- Roman
- Urdu
ناراضگی کے اردو معانی
اسم، مؤنث
- ناراض ہونا، ناخوشی، خفگی، برہمی
شعر
جیا ہوں عمر بھر میں بھی اکیلا
اسے بھی کیا ملا ناراضگی سے
دنیا نہ جیت پاؤ تو ہارو نہ آپ کو
تھوڑی بہت تو ذہن میں ناراضگی رہے
Urdu meaning of naaraazgii
- Roman
- Urdu
- naaraaz honaa, naaKhushii, Khafgii, brahmii
English meaning of naaraazgii
Noun, Feminine
- dissatisfaction
नाराज़गी के हिंदी अर्थ
संज्ञा, स्त्रीलिंग
- नाराज़ होना, अप्रसन्नता, रोष, क्रोध
ناراضگی کے مرکب الفاظ
ناراضگی سے متعلق دلچسپ معلومات
ناراضگی بعض لوگوں کے خیال میں عربی لفظ ’’ناراض‘‘ پر فارسی علامت فاعلی’’گی‘‘ لگانا ٹھیک نہیں۔ صحیح لفظ ’’ناراضی‘‘ ہے۔ لیکن اس حساب سے تو’’ناراض‘‘ خود غلط ہے، کہ’’نا‘‘ فارسی میں علامت نفی ہے، عربی میں نہیں۔ پھرعربی’’راض‘‘ پر فارسی ’’نا‘‘ کہاں سے آئی؟ اس پر مزید یہ کہ عربی کے لحاظ سے’’راض‘‘ کوئی لفظ نہیں۔ یا ’’راضٍ‘‘ ہوگا، یا ’’راضی‘‘ ہوگا۔ جب یہ معاملہ ہے تو پھر’’ناراض‘‘ اتنا ہی ’’غلط‘‘ ہے جتنا ’’ناراضگی‘‘ ہے۔ غیر زبان کے قاعدے اپنی زبان پر منطبق کرنے کا یہی انجام ہوتا ہے۔ بنیادی بات یہ ہے کہ کوئی لفظ یا استعمال کسی غیر زبان میں غلط ہو تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ اردو میں بھی غلط ٹھہرایا جائے۔غلط سلط یا غیر ضروری الفاظ اوراستعمالات جو لاعلم یا لا پروا لوگ زبان میں ٹھونستے رہتے ہیں۔ ان کی مخالفت جم کر ہونی چاہئے۔ لیکن یہ بات بھی اپنی جگہ پر مستحکم ہے کہ جو لفظ یا استعمال زبان میں رائج ہو گیا، وہ رس بس کر ہمارا اور ہم جیسا بن گیا ہے۔ اس کو’’غلط‘‘ کہہ کر ذلیل نہ کیا جائے۔ ’’ناراضگی‘‘ اردو میں رائج ہوگیا ہے۔ اس لئے بالکل صحیح ہے۔ وحید قریشی کا کہنا ہے کہ ’’ناراض‘‘ کا آخری حرف ہائے مختفی بھی نہیں کہ ہائے ہوز کو قطع کرکے اور گاف و یائے تحتانی بڑھا کر اس کا اسم فاعل بنایا جائے۔ وہ پوچھتے ہیں، کیا ’’درستگی‘‘ بھی صحیح مانا جائے گا؟ لیکن یہ تو ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ قواعد اور لغت دونوں اعتبار سے ’’ناراضگی‘‘ غلط ہے۔ لیکن رواج عام کو ہرچیز پر تفوق ہے۔ ’’ناراضگی‘‘ بہرحال رائج ہوگیا ہے۔ ’’درستگی‘‘ بعض لوگ لکھتے ضرور ہیں، لیکن وہ ابھی رائج نہیں ہوا، لہٰذا غلط ہے۔
ماخذ: لغات روز مرہ
مصنف: شمس الرحمن فاروقی
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
مَحْفُوظ حَد
وہ حد جس سے آگے خطرے کا احتمال ہو ، خطرے سے محفوظ رکھنے کے لیے مقرر کی ہوئی آخری حد ، حد فاصل (انگ : Safe limit)
مَحْفُوظ قُوَّت
(ادویات) وہ قوت جو کسی مشقت کے دوران میں خواہ وہ کتنی ہی تھوڑی کیوں نہ ہو بروئے کار آتی ہو (انگ : Reserve Force)
مَحْفُوظ غِذا
سائنسی اصول سے ڈبوں وغیرہ میں بند کیا ہوا کھانا یا کھانے کی کوئی اور چیز جو سڑنے سے محفوظ رہے ، سربند پیک خوراک
مَحْفُوظ کَرْدَہ
سائنس کے اصولوں پر سربند یا محفوظ کیا ہوا، خراب ہونے سے بچانے کے لیے (ڈبوں وغیرہ میں) بند کیا ہوا
مَحْفُوظ فَوج
وہ فوج جسے لڑائی سے الگ رکھا گیا ہو تاکہ بعد میں اسے بطور کمک بھیجا جائے ، وہ فوج جو باقاعدہ افواج میں شامل نہ ہو لیکن ہنگامی حالت میں بلائی جائے ، ریزرو فوج ؛ (مجازاً) بڑی تعداد ، کثرت (لوگوں کی)
مَحْفُوظ تَرِین
جو خطرے اور نقصان سے بہت بچا ہوا ہو ، بہت محفوظ ۔ ہمیں ایک ایسے کمرے میں لے گیا جو اس وقت دنیا کا سب سے آرام دہ اورمحفوظ ترین کمرہ تھا
مَحْفُوظ جَنگَل
(قانون) وہ جنگل جو حفاظت کیا گیا ہو ، بند جنگل ۔ رزرو فارسٹ کا ترجمہ کیا گیا محفوظ جنگلات
مَحْفُوظ سَرْمایَہ
(معاشیات) کسی مالیاتی ادارے ، محدود کمپنی ، بنک کا سرمایہ جو ذمے داریوں سے عہدہ برآ ہونے کے لیے محفوظ رکھنا ضروری ہوتا ہے
مَحْفُوظُ الصَّنَم
بتوں کی حفاظت کرنے والا ؛ بتوں کا رکھوالا ۔ اکہم کا ایک دوست سمنی بدھ رکھوا (یعنی محفوظ الصنم) تھا اس کے پاس ایک بتکدہ تھا
سَرْمایَۂ مَحْفُوظ
وہ رقم جو بینک وغیرہ میں خاص ضرورت کے لیے جمع ہو اور اسے خرچ نہ کیا جائے، محفوظ سرمایہ.
لَوحِ مَحْفُوظ
عرش الہیٰ پر وہ تختی جس پر خداوند عالم نے ازل سے ابد تک رونما ہونے والے تمام واقعات و حادثات درج فرما دیے ہیں، وہ اس قدر محفوظ ہے کہ اس میں کوئی تغیر و تبدیل نہیں ہو سکتا نیز علم الہیٰ بھی اس سے مراد لیتے ہیں
مُحافِظِ دَفتَر
مثلوں اور فائلوں کی حفاظت رکھنے والا، محافظ خانے کا نگراں، دفتر کا نگراں، ریکارڈ کیپر
مُحافِظ تَن
وہ سپاہی جو بادشاہوں اور امرا یا سرداروں کی جان کی حفاظت کے لیے ہر وقت ان کے ساتھ رہتے ہیں، باڈی گارڈ
مُحافِظ خانَہ
وہ دفتر جس میں فیصلہ شدہ فائلیں اور کاغذات رکھے جاتے ہیں، وہ عمارت یا کمرہ جس میں عدالت کے متعلق کاغذات رہتے ہیں، پرانے اہم سرکاری کاغذات رکھنے کی جگہ، وہ جگہ جہاں قدیم تاریخی دستاویزیں رکھی جاتی ہیں، آرکائیوز
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
yaas
यास
.یَاس
despair, desperation, frustration
[ Jis aadmi ne apni aankhon se apna ghar aur apne khandan ko dubte huye dekha hoga wo yaas ki taswir kyun na banega ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
sharbat
शर्बत
.شَرْبَت
juice (of fruits)
[ Anar ka sharbat dava ke taur par bhi istemal kiya jata hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
shaadaab
शादाब
.شاداب
blooming green, green, verdant
[ Bahar bagh ka shadab manzar vazeh taur par nazar aa raha hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
shabaab
शबाब
.شَباب
acme, zenith
[ Is saal February mahine mein bhi sardi shabab par hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
shariir
शरीर
.شَرِیر
naughty, mischievous
[ Mizajan wo sharir hai kisi ko nuqsan pahunchana uska maqsad nahin hota ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
pyaas
प्यास
.پِیاس
desire to drink, thirst
[ Sakht pyas mein ret bhi pani nazar aata hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
udaas
उदास
.اُداس
sad, sorrowful
[ Sailab mein hazaron janen gayin yahi gham har dil ko udas karne ko kafi tha ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
sharaab
शराब
.شَراب
wine, spirit, liquor
[ Sharab ke khilaf lakh propagande hon lekin iski tijarat bahut nafa-bakhsh hai isliye yeh kabhi band nahin ki ja sakti ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
shiir
शीर
.شِیر
milk
[ Bachchon ke liye maan ka sheer sabse achchhi khuraak hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
shab
शब
.شَب
night, night time
[ Jamal ki beti hamesha roze rakhti aur shab bedar rahti ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
"10 words down, endless possibilities ahead! 🚀📖"
Tune in tomorrow for the next 'Word of the Day' and elevate your language game!
"Unlock a world of Urdu words at your fingertips!"
رائے زنی کیجیے (ناراضگی)
ناراضگی
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔