تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"ناراضگی" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں ناراضگی کے معانیدیکھیے
- Roman
- Urdu
ناراضگی کے اردو معانی
اسم، مؤنث
- ناراض ہونا، ناخوشی، خفگی، برہمی
شعر
جیا ہوں عمر بھر میں بھی اکیلا
اسے بھی کیا ملا ناراضگی سے
دنیا نہ جیت پاؤ تو ہارو نہ آپ کو
تھوڑی بہت تو ذہن میں ناراضگی رہے
Urdu meaning of naaraazgii
- Roman
- Urdu
- naaraaz honaa, naaKhushii, Khafgii, brahmii
English meaning of naaraazgii
Noun, Feminine
- dissatisfaction
नाराज़गी के हिंदी अर्थ
संज्ञा, स्त्रीलिंग
- नाराज़ होना, अप्रसन्नता, रोष, क्रोध
ناراضگی کے مرکب الفاظ
ناراضگی سے متعلق دلچسپ معلومات
ناراضگی بعض لوگوں کے خیال میں عربی لفظ ’’ناراض‘‘ پر فارسی علامت فاعلی’’گی‘‘ لگانا ٹھیک نہیں۔ صحیح لفظ ’’ناراضی‘‘ ہے۔ لیکن اس حساب سے تو’’ناراض‘‘ خود غلط ہے، کہ’’نا‘‘ فارسی میں علامت نفی ہے، عربی میں نہیں۔ پھرعربی’’راض‘‘ پر فارسی ’’نا‘‘ کہاں سے آئی؟ اس پر مزید یہ کہ عربی کے لحاظ سے’’راض‘‘ کوئی لفظ نہیں۔ یا ’’راضٍ‘‘ ہوگا، یا ’’راضی‘‘ ہوگا۔ جب یہ معاملہ ہے تو پھر’’ناراض‘‘ اتنا ہی ’’غلط‘‘ ہے جتنا ’’ناراضگی‘‘ ہے۔ غیر زبان کے قاعدے اپنی زبان پر منطبق کرنے کا یہی انجام ہوتا ہے۔ بنیادی بات یہ ہے کہ کوئی لفظ یا استعمال کسی غیر زبان میں غلط ہو تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ اردو میں بھی غلط ٹھہرایا جائے۔غلط سلط یا غیر ضروری الفاظ اوراستعمالات جو لاعلم یا لا پروا لوگ زبان میں ٹھونستے رہتے ہیں۔ ان کی مخالفت جم کر ہونی چاہئے۔ لیکن یہ بات بھی اپنی جگہ پر مستحکم ہے کہ جو لفظ یا استعمال زبان میں رائج ہو گیا، وہ رس بس کر ہمارا اور ہم جیسا بن گیا ہے۔ اس کو’’غلط‘‘ کہہ کر ذلیل نہ کیا جائے۔ ’’ناراضگی‘‘ اردو میں رائج ہوگیا ہے۔ اس لئے بالکل صحیح ہے۔ وحید قریشی کا کہنا ہے کہ ’’ناراض‘‘ کا آخری حرف ہائے مختفی بھی نہیں کہ ہائے ہوز کو قطع کرکے اور گاف و یائے تحتانی بڑھا کر اس کا اسم فاعل بنایا جائے۔ وہ پوچھتے ہیں، کیا ’’درستگی‘‘ بھی صحیح مانا جائے گا؟ لیکن یہ تو ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ قواعد اور لغت دونوں اعتبار سے ’’ناراضگی‘‘ غلط ہے۔ لیکن رواج عام کو ہرچیز پر تفوق ہے۔ ’’ناراضگی‘‘ بہرحال رائج ہوگیا ہے۔ ’’درستگی‘‘ بعض لوگ لکھتے ضرور ہیں، لیکن وہ ابھی رائج نہیں ہوا، لہٰذا غلط ہے۔
ماخذ: لغات روز مرہ
مصنف: شمس الرحمن فاروقی
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
حَرْکَتِ راسْت
(ہیئت) جب کوئی سیْارہ اسی سمت میں حرکت کرتا ہوا معلوم ہو جس میں کہ سورج اپنے طریق پر حرکت کرتا ہوا معلوم ہوتا ہے تو سیّارے کی اس حرکت کو حرکت راست کہتے ہیں.
حَرْکَتِ اُفُقی
ایک سمت سے دوسری سمت افقی طور پر چلنا ، رکوع جیسی حالت میں چلنا ، جُھکی چال ؛ وہ حرکت جس میں آگا ایک سمت اور پیچھا دوسری سمت ہو ، سستی حرکت.
حَرْکاتِ رَجْعی
(نفسیات) وہ غیر شعوری اور غیر ارادی حرکات یا عامل جو مناسب مہیج ملنے پر خود بخود صادر ہوتے ہیں ، اضطراری یا انعکاسی حرکات ، جیسے پلک کا جھپکنا.
حَرْکَتِ کَمِّیَّہ
مقداری گردش ، جسم مقدار میں تغیّر لانے والی حرکت ، جسامت پر اثر انداز ہونے والی حرکت.
حَرْکَتِ اُفُقِیَّہ
ایک سمت سے دوسری سمت افقی طور پر چلنا ، رکوع جیسی حالت میں چلنا ، جُھکی چال ؛ وہ حرکت جس میں آگا ایک سمت اور پیچھا دوسری سمت ہو ، سستی حرکت.
حَرْکَتِ اَینِیَّہ
وہ حرکت جس میں متحرّک شے کی جگہ بدل جائے ، جیسے کسی جسم کا ایک مقام سے دوسرے مقام پر چلا جانا یا جیسے آبخورے کی حرکت سے پانی کا اندرا ہی اندر اپنا مقام بدلنا.
حَرْکَتِ کَیفِیَّہ
گردش صفاتی ، جسمانی کیفیت پر اثر انداز ہونے والی حرکت ، کیفیت کو بدل دینے والی حرکت.
حَرْکَتِ تَوَسُّطِیَّہ
متحرک جسم کی وہ حالت جو اسے مبلسیٰ اور منتہیٰ کے درمیان ہونے ہی کے وقت حاصل ہوتی ہے .
حَرْکَت میں آنا
متحرّک ہونا ، حرکت کرنا ؛ چلنا ، ہِلنا جُلنا ؛ آمادۂ عمل ہونا ، (کوئی کام انجام دینے کے لیے) روانہ ہونا.
نِسبَتِ حَرْکَت
وہ حرکت جس کا تعین باہمی نسبت سے ہو ؛ (طبعیات) کسی شے کے حالت ِسکون یا حالت ِحرکت میں ہونے کا تعین اس بات سے کرنا کہ اس کا فاصلہ اس کے اردگرد کی اشیا سے تبدیل ہورہا ہے یا نہیں (انگ : Relative Movement) ۔
عِلْمُ الْحَرْکَت
اجسام کی حرکات اور ان پراثر انداز قوتوں کے درمیان رابطوں کا علم (انگ : KINGTIGS) .
مُسْتَقِیمی حَرْکَت
(ہیئت) مشرق سے مغرب (یا مغرب سے مشرق) کی جانب ہونے والی حرکت ، مستقیم میں ہونے والی حرکت ۔
گَرْدِشی حَرْکَت
(سائنس) کوئی بھی حرکت جو یکساں وقفوں کے بعد اپنے آپ کو دُہرائے ، ایسی حرکت جو لگے بندھے وقفے کے بعد بار بار پیدا ہوتی رہے ، دَوری حرکت .
تَسْخِیری حَرْکَت
(فلسفہ) وہ حرکت جس کا سرچشمہ نفس ہے یعنی نفس طبیعت کو اپنا خادم اور آلہ کاربنا کر اس حرکت کو پیدا کرتاہے .
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
mustaqbil
मुस्तक़बिल
.مُسْتَقْبِل
future, time ahead
[ Shila apna mustaqbil janne ke liye pandit ji ko hath dikha rahi hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
ziyaa
ज़िया
.ضِیا
light, blaze, illumination
[ Chand ki chandi sitaron ki ziya ko mand kar deti hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
muKHaalif
मुख़ालिफ़
.مُخالِف
opponent, enemy, adversary
[ Maujooda hukumat par dabav dalne ke liye mukhalif partiyon ne hath mila liya hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
riyaaz
रियाज़
.رِیاض
regular and constant practice to learn something
[ Har fan mein kamal hasil karne ke liye sakht riyaz ki zaroorat hoti hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
ziddii
ज़िद्दी
.ضِدّی
headstrong, stubborn, obstinate
[ Ziddi bade hon ya bachche samajh se khali hote hain ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
tarab
तरब
.طَرَب
happiness, cheerfulness, joy
[ Mahfil-e-tarab mein koi ranjida baat kahan yaad ki jati hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
razaa
रज़ा
.رَضا
desire, will, wish
[ Kuchh insan aise bhi hote hain jinse khud khuda unki raza puchhta hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
raazii
राज़ी
.راضی
satisfied, agreed, agreeable
[ Faza kharab hone ki wajah se shahr ke hakim juloos nikalne ki ijazat dene ko razi nahi hue ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
taarii
तारी
.طاری
coming unexpectedly, intervening, happening
[ Shahr mein haiza se kai mauten hone ki wajah se logon par khauf tari ho gaya ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
baqaa
बक़ा
.بَقا
security, safety
[ Duniya mein amn ki baqaa ke liye bahut conferencen hoti hain lekin jangein phir bhi nahin ruktin ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
"10 words down, endless possibilities ahead! 🚀📖"
Tune in tomorrow for the next 'Word of the Day' and elevate your language game!
"Unlock a world of Urdu words at your fingertips!"
رائے زنی کیجیے (ناراضگی)
ناراضگی
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔