تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ناراضگی" کے متعقلہ نتائج

سُلُوک

برتاؤ، عمل، رویّہ

سُلُوک سے

بغیر کسی غرض کے ، فی سبیل اللہ ، خلوص سے .

سُلُوکِ نیک

سُلُوکِ بَد

سُلُوک سے پیش آنا

مل کر رہنا ، ملاپ رکھنا .

سُلُوک پَر سُلُوک کَرْنا

بہت زیادہ نیکی سے پیش آنا ، مسلسل احسان کرنا ، حددرجہ اخلاص کا برتاؤ کرنا .

سُلُوک سے رَہنا

سُلُوکی

(سیاسیات) متوازن طرز عمل رکھنے والا .

سُلُوکِیَّت

(سیاسیات) مناسب اور متوازن طرزِ عمل کا نظریہ .

سُلُوک کَرْنا

بخشش کرنا، کسی کو تحفۃً کوئی چیز دینا، احسان اور نیکی کرنا، مالی مدد کرنا

سُلُوک کَرانا

میل ملاپ کرانا ، صلح کرانا .

سُلُوک طَے کَرْنا

(تصوّف) اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کے لیے چلہ کشی کرنا .

سُلُوک طَے ہونا

(تصوف) سلوک طے کرنا (رک) کا لازم ۔

سُلُوک باٹ لینا

سلوک کی راہ اختیار کرنا .

اِمتِیازی سُلُوک

تعصب پر مبنی سلوک، جنس، نسل، ذات، عمر اور مذہب کی بنیاد پر مخصوص جماعت یا گروہ کے ساتھ غیر منصفانہ یا متعصبانہ سلوک

عِلْمُ السُّلُوک

وہ علم جس میں انسان کے قلبی واردات و کیفیات اور اس کے فطری جذبات و ملکات نیز احوال و مقامات سے بحث کی جاتی ہے .

مَنازِلِ سُلُوک

(تصوف) سلوک کی منزلیں ، سالک کے لیے درجے یا مرحلے ۔

تَرْجِیحی سُلُوک

یِہ سُلُوک

اتنا بُرا برتاؤ ! کسی بُرے برتاؤ کے موقع پر مستعمل.

بَد سُلُوک

لوگوں سے برا سلوک کرنے والا، معاملت کا برا، برتاو کا خراب

حُسْنِ سُلُوک

اچھّا برتاؤ، اچھّا رویّہ، خوش اخلاق

مَراتِبِ سُلُوک

(تصوف) قرب حق کی طلب اور تلاش کے مدارج یا مراحل ، سلوک کے درجات ۔

اَہلِ سُلوک

صوفی، ارباب طریقت

ہاتھ منہ میں سلوک ہونا

مل کر کھاتے کماتے رہنا، آپس میں سلوک ہونا

نا رَوا سُلُوک

رک : ناروا برتاؤ ۔

ہاتھ مُنھ میں سُلُوک ہے

آپس میں مل کر کھاتے ہیں ، مل کر کھاتے کماتے ہیں ؛ آپس میں اچھا برتاؤ رکھتے ہیں

گائے جَب دُوب سے سُلُوک کَرے کیا کھائے

دوسروں کا لحاظ کرنے والا نقصان اُٹھاتا ہے

چلتے ہاتھ سلوک کر لو

جب تک طاقت ہے اچھے کام کر لو

اردو، انگلش اور ہندی میں ناراضگی کے معانیدیکھیے

ناراضگی

naaraazgiiनाराज़गी

اصل: عربی

وزن : 2212

اشتقاق: رضِی

Roman

ناراضگی کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • ناراض ہونا، ناخوشی، خفگی، برہمی

شعر

Urdu meaning of naaraazgii

  • naaraaz honaa, naaKhushii, Khafgii, brahmii

English meaning of naaraazgii

Noun, Feminine

  • dissatisfaction

नाराज़गी के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • नाराज़ होना, अप्रसन्नता, रोष, क्रोध

ناراضگی کے مرکب الفاظ

ناراضگی سے متعلق دلچسپ معلومات

ناراضگی بعض لوگوں کے خیال میں عربی لفظ ’’ناراض‘‘ پر فارسی علامت فاعلی’’گی‘‘ لگانا ٹھیک نہیں۔ صحیح لفظ ’’ناراضی‘‘ ہے۔ لیکن اس حساب سے تو’’ناراض‘‘ خود غلط ہے، کہ’’نا‘‘ فارسی میں علامت نفی ہے، عربی میں نہیں۔ پھرعربی’’راض‘‘ پر فارسی ’’نا‘‘ کہاں سے آئی؟ اس پر مزید یہ کہ عربی کے لحاظ سے’’راض‘‘ کوئی لفظ نہیں۔ یا ’’راضٍ‘‘ ہوگا، یا ’’راضی‘‘ ہوگا۔ جب یہ معاملہ ہے تو پھر’’ناراض‘‘ اتنا ہی ’’غلط‘‘ ہے جتنا ’’ناراضگی‘‘ ہے۔ غیر زبان کے قاعدے اپنی زبان پر منطبق کرنے کا یہی انجام ہوتا ہے۔ بنیادی بات یہ ہے کہ کوئی لفظ یا استعمال کسی غیر زبان میں غلط ہو تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ اردو میں بھی غلط ٹھہرایا جائے۔غلط سلط یا غیر ضروری الفاظ اوراستعمالات جو لاعلم یا لا پروا لوگ زبان میں ٹھونستے رہتے ہیں۔ ان کی مخالفت جم کر ہونی چاہئے۔ لیکن یہ بات بھی اپنی جگہ پر مستحکم ہے کہ جو لفظ یا استعمال زبان میں رائج ہو گیا، وہ رس بس کر ہمارا اور ہم جیسا بن گیا ہے۔ اس کو’’غلط‘‘ کہہ کر ذلیل نہ کیا جائے۔ ’’ناراضگی‘‘ اردو میں رائج ہوگیا ہے۔ اس لئے بالکل صحیح ہے۔ وحید قریشی کا کہنا ہے کہ ’’ناراض‘‘ کا آخری حرف ہائے مختفی بھی نہیں کہ ہائے ہوز کو قطع کرکے اور گاف و یائے تحتانی بڑھا کر اس کا اسم فاعل بنایا جائے۔ وہ پوچھتے ہیں، کیا ’’درستگی‘‘ بھی صحیح مانا جائے گا؟ لیکن یہ تو ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ قواعد اور لغت دونوں اعتبار سے ’’ناراضگی‘‘ غلط ہے۔ لیکن رواج عام کو ہرچیز پر تفوق ہے۔ ’’ناراضگی‘‘ بہرحال رائج ہوگیا ہے۔ ’’درستگی‘‘ بعض لوگ لکھتے ضرور ہیں، لیکن وہ ابھی رائج نہیں ہوا، لہٰذا غلط ہے۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق

سُلُوک

برتاؤ، عمل، رویّہ

سُلُوک سے

بغیر کسی غرض کے ، فی سبیل اللہ ، خلوص سے .

سُلُوکِ نیک

سُلُوکِ بَد

سُلُوک سے پیش آنا

مل کر رہنا ، ملاپ رکھنا .

سُلُوک پَر سُلُوک کَرْنا

بہت زیادہ نیکی سے پیش آنا ، مسلسل احسان کرنا ، حددرجہ اخلاص کا برتاؤ کرنا .

سُلُوک سے رَہنا

سُلُوکی

(سیاسیات) متوازن طرز عمل رکھنے والا .

سُلُوکِیَّت

(سیاسیات) مناسب اور متوازن طرزِ عمل کا نظریہ .

سُلُوک کَرْنا

بخشش کرنا، کسی کو تحفۃً کوئی چیز دینا، احسان اور نیکی کرنا، مالی مدد کرنا

سُلُوک کَرانا

میل ملاپ کرانا ، صلح کرانا .

سُلُوک طَے کَرْنا

(تصوّف) اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کے لیے چلہ کشی کرنا .

سُلُوک طَے ہونا

(تصوف) سلوک طے کرنا (رک) کا لازم ۔

سُلُوک باٹ لینا

سلوک کی راہ اختیار کرنا .

اِمتِیازی سُلُوک

تعصب پر مبنی سلوک، جنس، نسل، ذات، عمر اور مذہب کی بنیاد پر مخصوص جماعت یا گروہ کے ساتھ غیر منصفانہ یا متعصبانہ سلوک

عِلْمُ السُّلُوک

وہ علم جس میں انسان کے قلبی واردات و کیفیات اور اس کے فطری جذبات و ملکات نیز احوال و مقامات سے بحث کی جاتی ہے .

مَنازِلِ سُلُوک

(تصوف) سلوک کی منزلیں ، سالک کے لیے درجے یا مرحلے ۔

تَرْجِیحی سُلُوک

یِہ سُلُوک

اتنا بُرا برتاؤ ! کسی بُرے برتاؤ کے موقع پر مستعمل.

بَد سُلُوک

لوگوں سے برا سلوک کرنے والا، معاملت کا برا، برتاو کا خراب

حُسْنِ سُلُوک

اچھّا برتاؤ، اچھّا رویّہ، خوش اخلاق

مَراتِبِ سُلُوک

(تصوف) قرب حق کی طلب اور تلاش کے مدارج یا مراحل ، سلوک کے درجات ۔

اَہلِ سُلوک

صوفی، ارباب طریقت

ہاتھ منہ میں سلوک ہونا

مل کر کھاتے کماتے رہنا، آپس میں سلوک ہونا

نا رَوا سُلُوک

رک : ناروا برتاؤ ۔

ہاتھ مُنھ میں سُلُوک ہے

آپس میں مل کر کھاتے ہیں ، مل کر کھاتے کماتے ہیں ؛ آپس میں اچھا برتاؤ رکھتے ہیں

گائے جَب دُوب سے سُلُوک کَرے کیا کھائے

دوسروں کا لحاظ کرنے والا نقصان اُٹھاتا ہے

چلتے ہاتھ سلوک کر لو

جب تک طاقت ہے اچھے کام کر لو

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ناراضگی)

نام

ای-میل

تبصرہ

ناراضگی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)

اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں

رکن بنئے
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone