تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ناک کَٹے" کے متعقلہ نتائج

کَٹے

کَٹا کی مغیّرہ حالت تراکیب میں مستعمل

کَٹے مَرتے ہیں

۔۱۔لڑے مرتے ہیں۔؎ ۲۔جھگڑا کرنا۔ ؎

کَٹے جانا

شرمندہ ہونا، خجل ہونا.

کَٹیل

گائے یا بھین٘س کے بچّے کا چمڑا.

کَٹیلی

کَٹے پَر نَمَک چِھڑَکنا

تکلیف پر اور تکلیف دینا، زخم پر نمک چِھڑکنا.

کَٹے پَر لُون چِھڑَکْنا

تکلیف پر اور تکلیف دینا، زخم پر نمک چِھڑکنا.

کَٹے مَرنا

باہم لڑ کر مرنا، آپس میں لڑائی جھگڑا کرنا، لڑنا جھگڑنا.

کَٹے کَٹے رَہنا

دُور دُور رہنا، الگ الگ رہنا، بے رُخی برتنا.

کَٹے روکْھ تَلے ہونا

سخت بَلا یا بڑی مصیبت میں گرفتار ہرنا.

کَٹے پر نُون لَگانا

تکلیف پر تکلیف دینا

کَٹے پَر لُون لانا

تکلیف پر اور تکلیف دینا، زخم پر نمک چِھڑکنا.

کَٹے پَر نون مِرچ لَگانا

۔(کنایۃً) تکلیف میں تکلیف دینا۔

جَلے کَٹے

جلی کٹی (رک) کی تذکیر۔

کال کَٹے

نجات ملے، مصیبت دور ہون، وبال ٹلے (کوسنے کے موقع پر مستعمل) پریشانی دور ہو .

ناک کَٹے

دعائے بد، یعنی اس کی عزت جائے، خدا کرے رسوائی ہو

سابُن دِئے مَیل کَٹے ، گَنگا نَہائے پاپ کَٹے

(ہندو) جس طرحِ صابن میل کو دُور کرتا ہے ، اسی طرح گنگا کا اشنان پاپ کو دُور کرتا ہے.

پَگ بِن کَٹے نہ پَنتھ

بغیر محنت کے کوئی کام سرانجام نہیں پاتا، کرنے سے ہی کام ہوتا ہے، بغیر چلے راستہ طے نہیں ہوتا

کان کَٹے پَڑنا

زیور کے بوجھ سے کانوں کو تکلیف ہونا .

گھاس کھائے دِن کَٹے تو سب کوئی کھائے

جس چیز کی ضرورت ہوتی ہے اسی چیز سے وہ ضرورت پوری بھی ہوتی ہے، اگر روکھی سوکھی کھا لینا کافی ہو تو کوئی محنت و مشقت کرنے کا روادار نہ ہو

ناک کَٹی مُبارک ، کان کَٹے سَلامَت

جس قدر ذلت ہوتی گئی اُس قدر اُسے عزت سمجھنے لگے، سخت بے حیائی کی موقع پر مستعمل

خَرَادی کا کاٹھ کاٹے ہی کَٹے

ہر کام کرنے سے ہوتا ہے

اَٹْھوارا کَٹے

آٹھ دن کے اندر موت آ جائے

صابَُن دیے میل کٹے اَور گَنگا نَہائے پاپ، جُھوٹ بَرابَر پاپ نَہِیں اَور سانچ بَرابَر تاپ

ہندوؤں کے اَعتقاد میں گنگا کے نہانے سے گناہ معاف ہوتے ہیں، جھوٹ سب سے بڑا گناہ ہے اور سچ کے برابر کوئی عبادت نہیں

ہاتھ کَٹے ہونا

بے بس ہونا، مجبور ہونا

میلے میں جو جائے تو ناواں کر میں ٹانک، چور جواری گٹھ کٹے ڈال سکیں نہ آن٘کھ

میلے میں جائے تو روپیہ پیسہ ایسی جگہ رکھے جہاں کسی کی نظر نہ پڑ سکے

جو کاٹے نَہ کَٹے

جو کسی طرح بسر نہ ہو

نکٹے کی ناک بھی نہ کٹے

کند چھری یا چاقو کی نسبت کہتے ہیں کہ بالکل نہیں کاٹتی

نہ مارے مرے نہ کاٹے کٹے

جو مصیبت کسی طرح دور نہ ہو اس کی نسبت اورجو چیز نہایت مضبوط ہو اس کے حق میں بولتے ہیں

مارے مَرے نَہ کاٹے کَٹے

مشکل کام جو ختم ہونے ہی کو نہ آئے، ایسا شخص جس سے پیچھا چُھڑانا مشکل ہو

کاٹی کَٹے نَہ مارے مَرے

جب کوئی مشکل یا مصیبت کسی طور پر دفع نہیں ہوتی تو بولتے ہیں

کاٹی کَٹے نَہ ماری مَرے

جب کوئی مشکل یا مصیبت کسی طور پر دفع نہیں ہوتی تو بولتے ہیں

کاٹے کَٹے نَہ ٹالے ٹَلے

نہایت سخت جان ، وہ بلا جو کسی طرح نہ ٹلے ، وہ مصیبت جو کسی طور دفع نہ ہو .

کاٹے کَٹے نَہ مارے مَرے

۔نہایت سخت جان ہے ؎

ناک کَٹے پَر ہاٹ نَہ ہاٹے

چاہے کچھ ہو جائے پر ضد نہ جائے، جان جائے پر آن نہ جائے

نَہ کاٹے کَٹے، نَہ مارے مَرے

بیکار، جو کسی کام کا نہ ہو اس کے متعلق کہتے ہیں

نَہ ماری مَرے ، نَہ کاٹی کَٹے

جو مصیبت کسی طرح دُور نہ ہو اس کی نسبت اور نہایت مضبوط شے کے حق میں بولتے ہیں

رام رام تو کَہو مَن میرے ، پاپ کَٹیں گے چَھن میں تیرے

اے میرے دل خدا کا نام تو لے تیرے سارے گناہ پل بھر میں بخشے جائیں گے.

اردو، انگلش اور ہندی میں ناک کَٹے کے معانیدیکھیے

ناک کَٹے

naak-kaTeनाक-कटे

وزن : 2112

عبارت

ناک کَٹے کے اردو معانی

  • دعائے بد، یعنی اس کی عزت جائے، خدا کرے رسوائی ہو

नाक-कटे के हिंदी अर्थ

  • दाये बद यानी उस की इज़्ज़त जाये, ख़ुदा करे रुसवाई हो

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ناک کَٹے)

نام

ای-میل

تبصرہ

ناک کَٹے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone