تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"مُسَوَّدَہ" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں مُسَوَّدَہ کے معانیدیکھیے
مُسَوَّدَہ کے اردو معانی
اسم، مذکر، واحد
- (لفظاً) سیاہ کیا گیا، لکھا ہوا
-
(اصطلاحاً) وہ عبارت جو بطور خاکہ سرسری طور پر لکھی گئی ہو، ابتدائی تحریر جس میں اصلاح و ترمیم کی گنجائش ہو نیز اصل تحریر کسی مضمون یا کتاب کی جو مصنف کے قلم کی ہو
مثال - وزیر صاحب کی تقریر کا مسودہ تیار ہے
- منصوبہ، ارادہ
- مدعا، مطلب، مضمون
- (بازاری) بیٹا، پسر
شعر
ہمیں تو ایک نظر نشر کر گئی انورؔ
ہمارے ہاتھ سے دل کا مسودہ بھی گیا
English meaning of musavvada
Noun, Masculine, Singular
- (Lexical) blackened, blotted
-
( Terminological) the first sketch, or rough draft (of a letter, note or memorandum with many blottings and corrections), outline, first-outline, the original or draft (of a writing, or letter), manuscript
Example - Wazir Sahab ki taqrir ka musavvada taiyar hai
- draft, bill (of a proposed law), sketch
- object, purpose
- (Slang) the son
मुसव्वदा के हिंदी अर्थ
संज्ञा, पुल्लिंग, एकवचन
مُسَوَّدَہ سے متعلق دلچسپ معلومات
مسودہ بمعنی ’’کوئی تحریر جس کو ابھی قطعی شکل نہ دی گئی ہو، جس میں اصلاح اور تبدیلی کی گنجائش ہو‘‘۔ انگریزی میں اسے Draft کہتے ہیں۔ عربی’’تسوید‘‘ کے اسم مفعول مؤنث کی حیثیت سے اسے اول مضموم، دوم مفتوح، سوم مفتوح مشدد، اور چہارم مفتوح کے ساتھ بروزن مُفاعَلن بولنا چاہئے اورعام طور پر یوں ہی رائج بھی ہے لیکن سوم مکسور بھی سننے میں آتا ہے۔ یہ دونوں تلفظ درست ہیں۔لیکن بعض لوگ اسے بروزن تفعلہ (اول مفتوح، دوم ساکن، سوم مکسور) بھی بولتے ہیں۔اس کی کوئی سند نہیں۔ ہندی میں’’مسودا‘‘ لکھتے ہیں (اول دوم مفتوح، سوم ساکن)۔ پرانے زمانے میں اردومیں بھی یہ تلفظ تھا، اب بالکل نہیں سننے میں آتا۔ ملحوظ رہے کہ عربی کے اعتبار سے ’’مسودہ‘‘ مؤنث ہے لیکن اردو میں یہ بالاتفاق مذکر ہے۔
مصنف: عذرا نقوی
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (مُسَوَّدَہ)
مُسَوَّدَہ
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔