تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مُلّا اِزم" کے متعقلہ نتائج

مُلّا اِزم

مُلا کا پیشہ ، کام یا ذہنیت ، ملائیت ۔

ہِیُومَن اِزم

رک : ہیومنزم ؛ انسان دوستی ، مذہبِ انسانیت ، انسان پسندی ، مسلکِ انسانیت ۔

ہِیرو اِزم

غیر معمولی یا اعلیٰ کردار یا خصوصیات ؛ اولو العزمی ، جواں مردی ، بہادری ۔

ہیپّی اِزم

ہپی لوگوں کا مسلک یا طریقہ زندگی ؛ رک : ہپی ازم.

ہِپّی اِزم

ہپیوں کا مسلک جس میں نشہ آور چیزوں (چرس گانجا وغیرہ) کا بے دریغ استعمال ہوتا ہے اور اسے روحانیت کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے ، ہپیوں کی تقلید یا ہپی بننے کا رجحان نیز آزاد خیالی ۔

ہِندُو اِزم

ہندوستان کا بڑا مذہب اور سماجی نظام جس میں آواگون کا عقیدہ اور کئی دیوتاؤں کی پرستش اور ذات پات کی تفریق شامل ہے ، ہندو مت ۔

اَللہ اِزم

بھارت کے صوبہ کو ناٹک می نفروغ پانے والے ایک فرقے کا نام جس کے بانی ابراہیم خان ولد یوسف خان نے مامور من اللہ اور خدا سے ہم کلام ہونے کا دعویٰ کیا تھا .

مُلّا زادَہ

(لفظاً) ملا کا بیٹا

مُلّا دو پِیازَہ

دربار اکبری کا ایک خوش طبع اور ظریف کردار جس کا نام ابوالحسن (۱۵۴۰ء تا ۱۶۰۰ء) تھا

کَھڑَن٘گ مُلّا

ایسا شخص جو اپنے خیالات میں ذرا بھی لچک نہ رکھے ، کٹ ملا.

اَلا بَلا بَہ گَرْدَنِ مُلّا

عذاب ثواب یا نفع نقصان سے فلاں کے ذمے (اپنے ذمہ داری یا الزام دوسرے کے سر ڈالنے کے موقع پر مستعمل) .

مَلْٹیکَلچَر اِزم

کئی تہذیبوں یا ثقافتوں پر مشتمل نظام یا نظریہ ۔

نِیُوڈ اِزم

عریانیت پسندی ؛ ننگے پن کے اظہار کی تحریک (خصوصاً مصوری میں) ۔

مَوڈرَن اِزم

جدیدیت ، جدت پسندی ، روشن خیالی ۔

لینِن اِزم

روس کے اشتراکی مفکر اور بالشویک پارٹی کے لیڈر لینن کے سیاسی افکار و نظریات اور اِقتصادی اصول و مباحث.

نیچُرَل اِزم

(ادب) حقیقت پسندانہ مناظر یا خیالات کو تفصیل سے پیش کرنے کا نظریہ یا عمل ، فطرت نگاری ، حقیقت پسندی نیز مادّی فلسفے پر مبنی نظام اخلاق یا مذہب ؛ روایات سے روگردانی ۔

نیشنَل اِزم

قوم پرستی ، وطن پرستی

نیچَر اِزم

مظاہر فطرت کی پرستش ؛ عقائد کے مقابلے میں فطرت پرستی ، دہریت ؛ عریانیت پسندی ۔

مُلّا

وہ جانور جو دوسرے جانوروں کو پکڑنے کے لیے پاؤں باندھ کر جال میں ڈال دیا جاتا ہے، وہ پرندہ جس کے ذریعہ سے دوسرے پرندوں کو پھانستے ہیں

مُلّا نَہ ہوگا تو کیا مَسْجِد میں اَذان نَہ ہوگی

کسی خاص آدمی کے نہ ہونے سے اس سے متعلق کام رُکا نہیں رہتا ، دنیا کے کام کسی کے ہونے یا نہ ہونے سے بند نہیں ہوتے

مُفْت اِزم

مفت خوری ، بلا مشقت فائدہ حاصل کرنا ۔

نازی اِزم

نازی تحریک ، نازیت ، فسطائیت ، نازیوں کا فلسفہ ۔

جَہاں مُلّا نَہ ہوگا کیا وَہاں سویرا نَہ ہوگا

رک: جہاں مُرغ نَہیں بولْتا کیا وہاں صُبَح نَہیں ہوتی.

مُلّا قُرآنی

وہ حاکم جو مدعی، مدعا علیہ یا ملزم وغیرہ کو قرآن پر قسم دلائے

مُلّا پَنا

مُلاکی ذہنیت نیز اس کا اظہار ؛ (مجازاً) رجعت پسندی ۔

مُلّا سِسٹَم

مدرسے یا مکتب کے ذریعے تعلیم کانظام ۔

کَٹ مُلّا

کم پڑھا ہوا مُلا، مُلّانہ، مسجد کا طالب علم، مسجد کی روٹیاں کھانے والا

مُلّا ٹائِپ

ملاؤں جیسا ، مذہبی غلبہ رکھنے والا ، مذہبی رجحان اور خیالات میں شدت رکھنے والا ۔

مُلّا اِسکُول

مکتب و مدرسہ (خصوصاً جہاں قرآنی یا اسلامی تعلیم دی جائے) ۔

کُٹَّر مُلّا

رک : کٹ ملّا.

مُلّا لوگ

پرہیزگار لوگ ، اہل علم ، دین دار ۔

مُلّا گِری

بچوں کو پڑھانے کا پیشہ

مُلّا ایجُوکیشَن

مدرسے اور مکتب کے ذریعے دی جانے والی تعلیم ۔

نِیم مُلّا

آدھا مولوی ؛ جس کا دینی علم ناقص ہو ؛ (مجازاً) نام کا مولوی ، برا ئے نام مولوی ۔

مُلّا گِیری

ملا کا پیشہ یا کام ، معلمی ، مکتب پڑھانا ، تعلیم و تعلم کا کام ۔

مُلّا گُگ

(لفظاً) چھوٹا ملا ؛ ایک قسم کا چنڈول جو بہت سویرے فجر کو اٹھتا ہے اور بولی بولتا ہوا آسمان پڑ چڑھتا ہے پھر طلوع آفتاب کے وقت نیچے آ جاتا ہے ۔

مُلّا پَن

مُلاکی ذہنیت نیز اس کا اظہار ؛ (مجازاً) رجعت پسندی ۔

چھوٹا مُلّا

ایک پرندہ، چنڈول .

مُلّا نَہ ہوگا تو کیا مَسْجِد میں اَذاں نَہ ہوگی

۔مثل۔کسی خاص آدمی کے نہ ہونے سے اُس کے متعلق کام رکا نہیں رہتا۔

نِیم حکیم خطرۂ جان نِیم مُلّا خطرۂ ایمان

کم علم بہت نقصان دہ ہوتا ہے

مُلّا جی صاحَب

رک : ملاجی ۔

مُلّا جی کیا کَہیں، آخُون جی آگے ہی سَمجھے ہُوئے ہیں

بے محنت و مشقت اپنا کام کر لینا

مُلّا کی دوڑ مَسِیت

ہر شخص کی کوشش اسی حد تک ہوتی ہے کہ جہاں تک اس کی رسائی ہو ، اپنے حوصلے اور مقدور کے مطابق کام کیا جاتا ہے ۔

آشنْائی مُلّا تَا سَبَق

غرض نکل جانے کے بعد بے تعلقی، اس شخص کے لیے مستعمل جو مطلب پورا ہونے کے بعد بیگانہ ہو جائے

اَنْدھا مُلّا پُھوٹی مَسجِد

مُلّا کی ماری حَلال

بااثر اور بڑے لوگوں کا برا کام بھی اچھا سمجھا جاتا ہے

مُلّا کی دَوڑ مَسْجِد

ہر شخص کی کوشش اسی حد تک ہوتی ہے کہ جہاں تک اس کی رسائی ہو ، اپنے حوصلے اور مقدور کے مطابق کام کیا جاتا ہے ۔

اندھا مُلّا ٹوٹی مَسِیت

ناقص کے پاس ناقص ہی چیز ہوتی ہے، جو جیسا ہوتا ہے اسے ویسی ہی چیز ملتی ہے، جیسی روح ویسے فرشتے

مُلّا کی دَوڑ مَسجِد تَک

ہر شخص کی کوشش وہیں تک ہوتی ہے جہاں اس کی رسائی ہو

اَلا بَلا بَر گَرْدَنِ مُلّا

عذاب ثواب یا نفع نقصان سے فلاں کے ذمے (اپنے ذمہ داری یا الزام دوسرے کے سر ڈالنے کے موقع پر مستعمل) .

مُلّا کی داڑھی تَبَرُّک میں گَئی

کسی چیزکے ضائع ہونے یا بے فائدہ اور بیکار خرچ کے موقع پر کہتے ہیں

مُلّا کی ڈاڑھی تَبَرُّک میں گَئی

۔مثل۔بے فائدہ۔اور بے موقع۔خرچ ہونے کے موقع پر بولتے ہیں۔ باتوں باتوں میں یوں ہی کسی چیز کے ضائع ہوجانے کے موقع پر بولتے ہیں۔(قصہ)کہتے ہیں کہ ایک ملّا صاحب اپنے شاگردوں میں کچھ تبرک تقسیم کررہے تھے۔ اتنے میں ایک مسخرے نے ان کی داڑھی میں سے بال نوجچ کر کے ا

فال کی کَوڑِیاں مُلّا کو حَلال

مشقّت کی اُجرت جائز ہے ؛ مفت کا قلیل مال لے لینا جائز ہے

نَیا مُلّا مَسِیت کو دَوڑ دَوڑ جائے

نئی بات کا بہت شوق ہوتا ہے ، جب کوئی نئی بات سیکھتا ہے تو ہر وقت اسی کو کرتا ہے اور جتاتا رہتا ہے تو کہتے ہیں

نَیا مُلّا مَسْجِد کو دَوڑ دَوڑ جائے

۔مثل۔ کوئی نئی بات سیکھتا ہے تو ہر وقت اُسی کو کہتا اور جتاتا پھرتا ہے۔

مُلّا شُدَن آسان اَست ، اِنسان شُدَن مُشکِل

(فارسی کہاوت اردو میں مستعمل) ملا ہونا آسان ہے انسان ہونا مشکل ہے

آدھےمیں مُلّا مَوج آدھے میں ساری فَوج

رک: آدھے قاضی قدوہ اور آدھے باوا آدم۔

مُلّا کی ماری حَلال ﷲ کی ماری حَرام

چوہڑوں کا مقولہ ہے جو اعتراض کرتے ہیں کہ مسلمانوں کا بھی عجب مذہب ہے ، جو خدا مارے وہ تو حرام ہو گئی جو ملا مارے وہ حلال ہے

مُلّا جی کیا کَہیں، آخُونْد جی پَہلے ہی سَمجھے ہُوئے ہیں

بے محنت و مشقت اپنا کام کر لینا

مَن تُرا حاجی بَگویَم، تُو مُرا مُلّا بَگو

(فارسی کہاوت اردو میں مستعمل) ۔

اردو، انگلش اور ہندی میں مُلّا اِزم کے معانیدیکھیے

مُلّا اِزم

mullaa-izmमुल्ला-इज़्म

مُلّا اِزم کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • مُلا کا پیشہ ، کام یا ذہنیت ، ملائیت ۔
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (مُلّا اِزم)

نام

ای-میل

تبصرہ

مُلّا اِزم

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words