تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"مُوتی" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں مُوتی کے معانیدیکھیے
مُوتی کے اردو معانی
اسم، مذکر
- اعلیٰ درجے كا موتی.
- شفاف ، آبدار ، بیش قیمت
- ایک سفید چمکدار گول دانہ جو سیپی میں سے نکلتا ہے بطور جواہر اور دواء ً مستعمل، روایت ہے کہ سمندر میں ایک قسم کا کیڑا ہوتا ہے جو اپنے رہنے کے لیے سیپی بناتا ہے اگر سیپی کے اندر ریت یا کسی اور چیز کا ذرّہ داخل ہو جائے تو وہ اسے چبھتا ہے اس لیے یہ کیڑا اس پر اپنا لعاب ِدہن لگاتا رہتا ہے اور وہ ذرہ بڑا ہو کر موتی بن جاتا ہے ، مروارید ، گوہر ، دُر ، لولو
- مصنوعی چمکدار دانے جو شیشے وغیرہ سے بنائے جاتے ہیں
- (کنایۃً) ستارہ (جو گول اور چمکدار ہوتا ہے)
- (کنا یۃ ً) آنسو
- کتوں کا نام (جو اکثر لوگ رکھتے ہیں)
- (کنا یۃ ً) (حکمت و دانش کے) قول ، اقوال ِزریں
- قطرہ (پسینہ کا یا اوس وغیرہ کا ، نہایت گول اور مدوِر چیز)
شعر
موتی سمجھ کے شان کریمی نے چن لیے
قطرے جو تھے مرے عرق انفعال کے
نہ جھٹکو زلف سے پانی یہ موتی ٹوٹ جائیں گے
تمہارا کچھ نہ بگڑے گا مگر دل ٹوٹ جائیں گے
اگر پلک پہ ہے موتی تو یہ نہیں کافی
ہنر بھی چاہئے الفاظ میں پرونے کا
मोती के हिंदी अर्थ
संज्ञा, पुल्लिंग
- कसेरों का एक तरह का उपकरण।
- समुद्री सीपी में से निकलने वाला एक बहुमूल्य रत्न। मुक्ता। मुहा०-मोती गरजना = आघात लगने से मोती का चटकना या उसके तल का कुछ फट जाना। मोती ढलकाना = आँसू गिराना। रोमा। मोती पिरोना = (क) बहुत ही सुन्दर और प्रिय भाषण करना। (ख) बहुत ही सुन्दर और स्पष्ट अक्षर लिखना। (ग) बहुत ही बारीक और सुन्दर काम करना। (घ) आँसू ढलकाना। रोना। (व्यंग्य और हास्य)। मोती बींधना = (क) मोती को पिरोए जाने के योग्य बनाने के लिए उसके बीच में छेद करना। (ख) अक्षत-योनि या कुमारी के साथ संभोग करना। (बाजारू) मोती रोलना थोड़े परिश्रम में या यों ही बहुत अधिक धन कमा या जमा कर लेना। (किसी का) मोतियों से मुंह भरना = किसी पर प्रसन्न होने पर उसे माला-माल कर देना।
مُوتی سے متعلق محاورے
مُوتی کے قافیہ الفاظ
مُوتی کے مرکب الفاظ
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (مُوتی)
مُوتی
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔