تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مَشْرِقی" کے متعقلہ نتائج

مَشْرِقی

مشرق سے منسوب یا متعلق، مشرق کا، مشرق کی سمت واقع، ایشیائی (چونکہ ایشیا یورپ سے مشرق کو ہے)

مَشْرِقی ہَوا

پورب سے آنے والی ہوا ، پروائی جو سرد ہوتی ہے

مَشْرِقی ذِہْن

مشرقی سوچ یا فکر، مشرقی خیالات ، مشرقی تصور ۔

مَشْرِقی عَورَت

مشرق سے منسوب یا متعلق عورت ، مشرقی اقدار کی پاس داری کرنے والی عورت ۔

مَشْرِقی عُلُوم

مشرق میں رائج دیسی تعلیم، اسلامی علوم (مغربی علوم کے بالمقابل)

مَشْرِقی تَہْذِیب

ہم نے یہ کہہ کر مطمئن کر دیا کہ یہ مشرقی تہذیب کے تقاضے ہیں

مَشْرِقی خِطَّہ

مشرق کی سمت واقع گوشہ ارض، شرقی علاقہ زمین

مَشْرِقی شاعِری

مشرقی ممالک کی شاعری (خصوصاً) اُردو ، فارسی کی شاعری ۔

مَشْرِقی تَعْلِیم

دیسی یا مشرق کا طریقہء تعلیم جس میں اسلامی علوم بھی شامل ہیں (مغربی یا انگریزی تعلیم کے مقابل)

مَشْرِقی ہِنْدی

(لسانیات) جدید ہند آریائی زبانوں میں شامل ایک زبان جو مغربی ہندی کے علاقے کے مشرق میں بولی جاتی ہے اس کی تین بولیاں ہیں اودھی ، بگھیلی ، چھتیس گڑھی

مَشْرِقی لوگ

دیسی یا مشرقی اقدار کے پاس دار اشخاص

مَشْرِقی اَدَب

دیسی ، ایشیائی ، مشرق سے متعلق یا منسوب ادب (مغربی ادب کے بالمقابل)

مَشْرِقی فِکْر

مشرقی اقدار پر مبنی سوچ ۔

مَشْرِقی زَبان

اُن ملکوں کی زبان جو یورپ کے مشرق میں واقع ہیں ؛ جیسے : اُردو ، عربی ، فارسی اور سنسکرت وغیرہ ۔

مَشْرِقی لِباس

مشرقی انداز کے کپڑے ، مشرق میں رائج پہناوا ۔

مَشْرِقی طَرْز

اسلامی انذاز یا دیسی اطوار (مغربی یا ولایتی کے بالمقابل) ۔

مَشْرِقی نِیلَم

نیلم پتھر کی ایک قسم جو نیلے رنگ کا ہوتا ہے اور مشرقی ممالک میں زیادہ مقبول ہے ۔

مَشْرِقی اَنْداز

دیسی یا ایشیائی انداز ، مشرقی طرز یا اطوار ۔

مَشْرِقی مِزاج

مشرقی اقدار یا فکر کو پسند کرنے والی طبیعت ۔

مَشْرِقی اَلْفاظ

ایشیائی ممالک یا مشرق میں استعمال ہونے والے الفاظ ۔

مَشْرِقی رِوایَت

مشرقی قدر ، مشرق میں رائج شے یا ثقافت ۔

مَشْرِقی تَنْقِید

مشرق کے مکاتب فکر سے متعلق تنقید ۔

مَشْرِقی اَقْدار

مشرق کے اصول اور طور و طریقے، مشرقی قدریں

مَشْرِقی مُمالِک

وہ ممالک جو یورپ کے مشرق میں واقع ہیں ، ایشیا کے ملک ۔

مَشْرِقی زَبَرْجَد

مشرق میں پائے جانے والے جواہر، زبرجد کی ایک قسم ، یہ پتھر چمکدار ، روغنی اور بلوری ہوتا ہے اور عام طور سے زمرد کی کانوں کے پاس سے نکالا جاتا ہے

مَشْرِقی اَقْوام

مشرق کی قومیں ، مشرقی ممالک کے لوگ ۔

مَشْرِقی خَیالات

ایشیائی خیالات ؛ (مجازا ً) پرانے خیالات ، دقیانوسی سوچ ، پرانی روشنی والوں کے نظریات

مَشْرِقی رِوایات

مشرقی تہذیب و اقدار ، مشرقی قدریں (مغربی روایات کے مقابل) ۔

مَشْرِقی پُکْھراج

پکھراج کی ایک قسم جو زرد یا بے رنگ ہوتا ہے ۔

مَشْرِقی نَظَرِیّات

مشرقی مکاتب فکر سے متعلق یا منسوب فکر یا خیالات ۔

مَشْرِقی اِصْطِلاحات

مشرق یا ایشیائی ممالک میں استعمال ہونے والی اصطلاحیں ۔

مَشْرِقی تَنْقِید نِگار

مشرق کے مکاتب فکر سے متعلق تنقید لکھنے والا شخص ۔

مَشْرِقی رَکْھ رَکھاؤ

مشرقی طرز ، مشرقی انداز ۔

قَرْحَۂ مَشْرِقی

(طب) رک : قرحۂ حلبی (انگ : Orientalsone) قرحۂ مشرقی اور دیگر جلدی امراض ، سرایت زدہ پانی کے استعمال سے پیدا ہو سکتے ہیں.

عُلُومِ مَشْرِقی

رک : علومِ شرقیہ .

حُرْفِ مَشْرِقی

رک : حرف المشرقی.

اردو، انگلش اور ہندی میں مَشْرِقی کے معانیدیکھیے

مَشْرِقی

mashriqiiमशरिक़ी

اصل: عربی

وزن : 212

اشتقاق: شَرَقَ

مَشْرِقی کے اردو معانی

صفت

  • مشرق سے منسوب یا متعلق، مشرق کا، مشرق کی سمت واقع، ایشیائی (چونکہ ایشیا یورپ سے مشرق کو ہے)

شعر

English meaning of mashriqii

Adjective

  • of the east, eastern, oriental

मशरिक़ी के हिंदी अर्थ

विशेषण

  • पूर्वीय, पूरब का, एशियाई, देशी, जो यूरोपीय न हो, बल्कि एशियाई हो

مَشْرِقی کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (مَشْرِقی)

نام

ای-میل

تبصرہ

مَشْرِقی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words