تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"مَرکَز" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں مَرکَز کے معانیدیکھیے
مَرکَز کے اردو معانی
اسم، مذکر
- کسی چیز کے کھڑا کرنے کی جگہ، نوک دار چیز جیسے نیزہ وغیرہ کے گاڑنے کی جگہ
- کسی چیز کا درمیانی حصہ، بیچوں بیچ، عین وسط، منجھ، درمیان، قلب
- (اقلیدس) پرکاری دائرے کا بیچوں بیچ کا وہ نقطہ کہ اس سے محیط تک جتنے خط مستقیم کھینچیں وہ سب آپس میں برابر ہوں
- ٹھہرنے کی جگہ، جائے قرار نیز کسی چیز، خیال یا مقصد وغیرہ کا مرکزی مقام، جائے سکونت
- وفاق، مرکزی حکومت نیز دارالحکومت
- (مجازاً) ادارہ نیز کیمپ یا پڑاؤ
- (خطاطی) وہ آڑی لکیر جو کاف پر ایک یا گاف پر دو لگائی جاتی ہیں
- دورہ کرنے کی جگہ، مدار، دھری، کیلی
- وہ چیز جس کے گرد کوئی چیز گھومے، محور
- اہم مقام، صدر مقام، ہیڈ کوارٹر
وضاحتی ویڈیو
شعر
ہر چیز نہیں ہے مرکز پر اک ذرہ ادھر اک ذرہ ادھر
نفرت سے نہ دیکھو دشمن کو شاید وہ محبت کر بیٹھے
اپنے مرکز کی طرف مائل پرواز تھا حسن
بھولتا ہی نہیں عالم تری انگڑائی کا
جب آ جاتی ہے دنیا گھوم پھر کر اپنے مرکز پر
تو واپس لوٹ کر گزرے زمانے کیوں نہیں آتے
English meaning of markaz
Noun, Masculine
- centre (of a circle)
- headquarters
- upper stroke
- a fixed station
- a centre
मरकज़ के हिंदी अर्थ
संज्ञा, पुल्लिंग
- किसी चीज़ के खड़ा करने की जगह, नुकीली चीज़ जैसे भाला इत्यादि के गाड़ने की जगह
- किसी चीज़ का बीच का हिस्सा, बीचों-बीच, बिल्कुल मध्य में, बीच का, मध्य, केंद्रीय भाग
- (ज्यामिति) परकार के घेरे के बीचों-बीच का वह बिंदु कि उससे वृत्त तक जितनी सरल रेखाएँ खींचें वे सब आपस में बराबर हों
- ठहरने की जगह, विश्राम स्थान अथवा किसी चीज़, ख़याल या उद्देश्य इत्यादि का केंद्रीय भाग, घर अथवा मकान
- संघीय ढांचा, केंद्र सरकार अथवा राजधानी
- (लाक्षणिक) संस्था अथवा कैंप या पड़ाव
- (सुलेखन) वह आड़ी लकीर जो क़ाफ़ पर एक या गाफ़ पर दो लगाई जाती हैं
- भ्रमण करने की जगह, कक्षा, धुरी, कीली
- वह चीज़ जिसके चारों ओर कोई चीज़ घूमे
- केंद्र
- महत्वपूर्ण स्थान, मुख्यालय, हेडक्वार्टर
مَرکَز سے متعلق محاورے
مَرکَز کے مرکب الفاظ
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (مَرکَز)
مَرکَز
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔