تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مَرد کا نام مَرد سے بہتَر ہے" کے متعقلہ نتائج

مَرد کا نام مَرد سے بہتَر ہے

مرد سے زیادہ اس کے نام کا رعب یا اثر ہوتا ہے

نام مَرد بَہ اَز مَرد

آدمی کی شہرت کی دھاک (اُس کی ذات سے) زیادہ ہوتی ہے ۔

مَرد کا نَہانا ، عَورَت کا کھانا بَرابَر ہے

دونوں ان کاموں میں جلدی کرتے ہیں یعنی مرد نہاتا جلد ہے اور عورت کھاتی جلد ہے

چَنا مَرد ناج ہے

چنا جواں مردوں کی خوراک ہے، چنا سبھی اناجوں سے بڑھ کر طاقت بخش ہوتا ہے

مَرد کا ہاتھ پِھرا اَوراُبھری

مرد کے ہاتھ لگنے سے عورت جلد بڑھتی اور جوان ہوتی ہے

مَرد کا کیا ہے ایک جُوتی پَہنی ایک اُتار دی

مرد جب چاہے عورت کو طلاق دے دے ، مرد کے نزدیک عورت کی حیثیت جوتی کی سی ہے

مَرد ہونا

بہادر اور ہمت والا ہونا ، جواں مرد ہونا

مَرد بَچَّہ

بہادر آدمی کا بیٹا، مجازاً: بہادر، باہمت، دلیر جواں مرد

مَرد زَدَہ

مردوں کا مارا ہوا ؛ (مجازاً) مردوں کا بنایا ہوا ، مردوں کے زیر اثر (معاشرہ) ۔

عَورَت مَرد کا جوڑا ہے

عورت اور مرد کو اکٹھا رہنا پڑتا ہے، عورت اور مرد مل کر ہی مکمل ہوتے ہیں

مَرد کو گَرد ضَرُور ہے

مرد کو محنت کرنی پڑتی ہے

مَرد کو ہُشِیاری لازِم ہے

مرد کو ہر وقت چوکنا رہنا ضروری ہے

مَرد کو ہوشِیاری لازِم ہے

مرد کو ہر وقت چوکنا رہنا ضروری ہے

مَرد کی مَوت نا مَرد کے ہاتھ

کبھی کمزور آدمی طاقتور آدمی کو مار لیتا ہے ۔

مَرد بے ریشَہ

وہ شخص جس کے چہرے یا بدن پر رُواں یا بال نہ ہوں

مَرد تَسمَہ پا

(مجازاً) پیچھا نہ چھوڑنے والا آدمی ۔

نا مَرد ہاتھی اَپنےلَشکَر کو مارتا ہے

اس شخص کی مذمت کے لیے مستعمل ہے جو اپنی بزدلی سے اپنے دوستوں ہی کے نقصان کا باعث ہو ۔

مَرد سادَہ

کم عقل آدمی

ہَرِ کا نام سَت ہے سَت بولو مُکت ہے

(ہندوؤں کے) خدا کا نام سچ ہے اور سچ بولنے میں نجات ہے (ایک فقرہ جس کا استعمال کچھ ہندو ذاتوں میں مُردے کو لے جاتے وقت کیا جاتا ہے) ۔

مَرد مانُس گَھر ہی بَھلے

عورتوں کا اطمینان خاطر مرد کے گھر میں رہنے سے ہے، مردوں کو زیادہ وقت گھر ہی میں رہنا چاہیے

مُفلِسی سَب بَہار کھوتی ہے، مَرد کا اِعْتِبار کھوتی ہے

غریبی میں زندگی کا کوئی مزہ نہیں آدمی بے اعتبار ہو جاتا ہے

خُدا کا نام ہے

اللہ مالک ہے یعنی کچھ ڈر نہیں ہے.

اَللہ کا نام ہے

کچھ نہیں ہے، مفلس ہے، صرف اللہ کا نام ہے

مَرد کی صُورَت نَہ دیکھنا

عورت کا مرد سے ہم بستر نہ کرنا، عورت کا مرد کے پاس تک نہ جانا، عورت کا مجرد رہنا

گَھر میں جورُو کا نام بَہُو بیگم رَکھ لینے سے کیا ہوتا ہے

اپنی عزّت اپنے مُن٘ھ سے نہیں ہوا کرتی

کِس جانْوَر کا نام ہے

۔ کیا بے حقیقت چیز ہے۔ نامی شعرا نے اب تک یہ محسوس بھی نہیں کیا کہ مذاق شاعری کس جانورکا نام ہے۔

آگے خُدا کا نام ہے

وہاں بولا جاتا ہے جہاں کوئی چیز اس قدر اعلٰی ہو کہ اس سے بڑھ کر خدا کے سوا کوئی نہ ہو، خدا کے نام کے سوا اور کچھ نہیں، اس سے زیادہ کچھ نہیں کہا جاسکتا، اس سے آگے کچھ نہیں، اس کے سوا کچھ نہیں، اب خاتمہ ہے، بس خاتمہ ہے، اور کچھ نہیں، کچھ نہیں، انتہا ہوگئی، مبالغہ کی حد

سَدا نام اَللہ کا رَہْتا ہے

رک : سدا رہے نام اللہ کا .

عَورَت کا خَصم مرد، مَرد کا خَصم روزگار

جس طرح عورت کو خاوند کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح مرد کو کمانے کی ضرورت ہے

کِھلائے کا نام نَہِیں ، رولائے کا نام ہے

۔مثل۔ نیک کام اور حسن خدمت کی کوئی داد نہیں دیتا۔ لیکن بُری بات فوراً پکڑ لی جاتی ہے۔

کِس چِڑیا کا نام ہے

رک : کس جانور کا نام ہے.(لاعلمی اور ناواقفیت کے اظہار کے لیے مستعمل).

نام سے مَطلَب ہونا

شہرت سے غرض ہونا ، دِکھاوا مقصود ہونا ، نام کا طلب گار ہونا ۔

نام ہی نام ہے

صرف نام ہے، صرف تذکرہ ہے، محض ذکر ہے، حقیقت میں کچھ نہیں ہے

نام سے اِختِلاج ہونا

نام سن کر خوف زدہ ہو جانا ؛ نام سن کر طبیعت مکدر ہو جانا ، اچھا نہ لگنا ۔

رُوپے کا کام رُوپے سے چَلْتا ہے

کاروبار روپے سے ہوتا ہے .

مُن٘ہ سے نام نَہ لینا

بالکل ذکر نہ کرنا ، (نفرت ، بیزاری یا کسی بھی سبب سے) خاموشی اختیار کرلینا ، چپ سادھ لینا ، بات چیت نہ کرنا ۔

نام سے مَوسُوم ہونا

کوئی نام رکھا جانا ، کسی نام سے پہچانا جانا ، کسی نام سے منسوب ہونا ۔

نام سے نَفرَت ہونا

بے حد بیزار ہونا، بہت زیادہ نفرت ہونا، نام سے چڑنا، کمال نفرت ہونا

نام سے بیزار ہونا

۔ کمال متنفر ہونا۔ نام کاروا دار نہ ہونا۔

نام بِکتا ہے

نام بُرا ہے

۔ بدنام ہونے کی جگہ مستعمل ہے۔ ؎

نام سے آشنا ہونا

۔ تھوڑی سی واقفیت ہونا ۔ ؎

نا مَرد ہاتھی اَپنی ہی فَوج کو مارے

نامرد ہاتھی اپنے ہی لشکر کو مارتا ہے ؛ بزدل آدمی اپنوں ہی کو نقصان پہنچاتا ہے

نام کا طالِب ہونا

نام و نمود اور شہرت کا خواہش مند ہونا ۔

نام کا کَلِمَہ رَٹنا

ہر وقت تذکرہ کرنا

آتے کا نام سَہْجا ، جاتے کا نام مُکْتا

نہ آنے کی خوشی اور نہ جانے کا غم، نہ آتے کو روکنا نہ جاتے کو پکڑنا

نام ہی نام کا

صرف دِکھاوے کا ، بے حقیقت ، بے اصل ، جعلی ۔

نام کا سِکَّہ چَلنا

رک : نام کا سکہ جاری ہونا ۔

نام سے نَنگ ہونا

رک : نام سے نفرت ہونا ، بہت عار ہونا ۔

آدْمی کا آدْمی سے کام نِکَلْتا ہے

آدمی ضرورت کے وقت آدمی ہی سے رجوع کرتا ہے

مَرد جیکڑا گانْٹھ رُوپَیَہ

مرد وہ ہے جس کے پاس روپیہ ہے

زَبان سے نام نَہ لینا

ذکر نہ کرنا، کسی معاملے کے متعلق چپ رہنا

نام کا دُشمَن ہونا

سخت بیزار ہونا ، بے حد نفرت کرنا ، نہایت متنفر ہونا ۔

نام سے وَاقف ہونا

نام کا ہونا

حصے کا ہونا ، حق کا ہونا

بُھولے سے بھی نام نَہ لینا

بھول کر بھی یاد نہ کرنا، نفرت، عداوت، بے پراوئی ظاہر کرنے کے موقع پر کہتے ہیں

سَلْطَنَت کا نام نَہ لینا

حُکومت یا بادشاہت کی خواہش نہ کرنا

نام ہے

۔۱۔ شہرت ہے ۲۔ برائے نام ہے۔؎

نام کا کُتّا نَہ پالنا

سخت بیزار اور متنفر ہونا، کمال بیزار ہونا

نام کا کَلِمَہ پَڑھنا

بہت عزت سے نام لینا، حد درجہ احترام یا تعریف کرنا

اردو، انگلش اور ہندی میں مَرد کا نام مَرد سے بہتَر ہے کے معانیدیکھیے

مَرد کا نام مَرد سے بہتَر ہے

mard kaa naam mard se behtar haiमर्द का नाम मर्द से बेहतर है

ضرب المثل

مَرد کا نام مَرد سے بہتَر ہے کے اردو معانی

  • مرد سے زیادہ اس کے نام کا رعب یا اثر ہوتا ہے
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

मर्द का नाम मर्द से बेहतर है के हिंदी अर्थ

  • आदमी से ज़्यादा उसका नाम प्रभावशाली होता है, मर्द से ज़्यादा उस के नाम का रोब या असर होता है

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (مَرد کا نام مَرد سے بہتَر ہے)

نام

ای-میل

تبصرہ

مَرد کا نام مَرد سے بہتَر ہے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words