تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مَچّھر" کے متعقلہ نتائج

مَچّھر

پشه، دو بازووں والا پتنگا

اردو، انگلش اور ہندی میں مَچّھر کے معانیدیکھیے

مَچّھر

machchharमच्छर

اصل: سنسکرت

وزن : 22

جمع: مَچَّھرَوں

موضوعات: حشرات

مَچّھر کے اردو معانی

اسم، مذکر، واحد

  • پشه، دو بازووں والا پتنگا
  • ایک چھوٹا اُڑنے والا کیڑا جو اپنے ڈنک کے ذریعے انسانوں اور جانوروں کا خون چوستا ہے ملیریا کی بیماری پھیلاتا ہے اس کے اڑتے وقت بھنبھناہٹ کی آواز آتی ہے

وضاحتی تصویر

مزید تصویریں اپلوڈ کیجیے

شعر

English meaning of machchhar

Noun, Masculine, Singular

मच्छर के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग, एकवचन

  • मच्छर, मशक, मसा
  • एक छोटा उड़ने वाला कीड़ा जो अपने डंक के ज़रीये इंसानों और जानवरों का ख़ून चूसता है मलेरीया की बीमारी फैलाता है इस के उड़ते वक़्त भुनभुनाहट की आवाज़ आती है

مَچّھر کے قافیہ الفاظ

مَچّھر کے مرکب الفاظ

مَچّھر سے متعلق دلچسپ معلومات

مچھر یہ لفظ ہمیشہ مذکر ہے، اس کا مؤنث کچھ نہیں۔ دہلی والے’’مچھڑ‘‘ بولتے ہیں۔ الہٰ آباد اور اس کے ذرا پورب کے خطے میں بھی’’مچھڑ‘‘ سنائی دیتا ہے۔ یہ ان علاقوں کا مقامی تلفظ ہے۔ زیادہ تر لوگ رائے مہملہ ہی سے بولتے ہیں۔ ڈاکٹر عبدالرشید دہلوی نے لکھا ہے کہ ’’مچھڑ‘‘ (مع رائے ہندی) دہلی میں نہیں سنا گیا۔ اس سلسے میں میرا تجربہ یہ ہے کہ ایک نہایت ثقہ دلی والے بزرگ کے سامنے میں نے یہی بات کہی کہ دلی والے’’مچھر‘‘ کو ’’مچھڑ‘‘ بولتے ہیں تو وہ آشفتہ ہوکر بولے کہ ہرگز نہیں۔ لیکن چند ہی منٹ بعد ان صاحب نے از خود ’’مچھڑ‘‘ کہا۔ یعنی غیر شعوری طور پر وہ مع رائے ہندی ہی بولتے تھے، لیکن شعوری طور پر اس سے منکر تھے۔ بیدار بخت بھی دلی والے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ دلی والے ’’مچھر‘‘ اور ’’مچھڑ‘‘ (یعنی مع رائے ہندی) دونوں طرح بولتے ہیں۔ رائے مہملہ اور رائے ہندی کا یہ تبادل اور بھی لفظوں میں نظرآتا ہے۔ مثلاً مشرقی علاقوں میں ’’کھرکی‘‘ مع رائے مہملہ بولتے ہیں، لیکن دوسرے علاقوں میں عام تلفظ ’’کھڑکی‘‘ مع رائے ہندی ہے۔ ایسی مثالیں اور بھی ہیں، مثلاً ’’بڑی‘‘ (دال کی بنی ہوئی ایک طرح کی چیز جسے کھاتے ہیں) کو پورب میں عموماً ’’بری‘‘ مع رائے مہملہ کہا جاتا ہے۔ دیکھئے، ’’تانیث سے عاری نام، جانوروں کے‘‘۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (مَچّھر)

نام

ای-میل

تبصرہ

مَچّھر

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone