تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مَعْمُول" کے متعقلہ نتائج

مُفلِسی

مفلس ہونا، ناداری، تہی دستی، محتاجی، افلاس

مُفلِسی آنا

غریبی آنا، غریب ہونا، فلاکت میں گرفتار ہونا

مُفلِسی چھانا

ناداری میں پھنسنا ، فلاکت میں گرفتار ہونا۔

مُفلِسی میں شَوق نِباہنا

غربت میں اسراف کرنا، غریبی میں بھی عیش اُڑانے کی کوشش کرنا، مُفلسی میں بھی مزے اُڑانا، تن٘گ دستی میں رنگ رلیاں منانا

مُفلِسی اور فالْسے کا شَربَت

غریب کا فضول خرچی کرنا ، لنگوٹی میں پھاگ ، مفلسی میں امیروں کی سی عادتیں۔

مُفلِسی بَرَسنا

غریبی یا بدحالی کا اظہار ہونا ، ناداری ظاہر ہونا ۔

مُفلِسی میں آٹا گِیلا

ناداری میں زیادہ خرچ ہونا، حالت ِافلاس میں ایسے مصارف کا پیش آنا جس سے گریز محال ہو

مُفلِسی سَب بَہار کھوتی ہے، مَرد کا اِعْتِبار کھوتی ہے

غریبی میں زندگی کا کوئی مزہ نہیں آدمی بے اعتبار ہو جاتا ہے

مُفلِسی زَدَہ

افلاس کا مارا ہوا ، غریب مسکین ، محتاج ، بے رز ، فقیر ۔

مُفلِسی میں آٹا گِیلا کَرنا

ناداری میں زیادہ خرچ کرنا ، غربت میں بلا ضرورت زیادہ خرچ کرا دینا ۔

مُفلِسی میں بَسَر کَرنا

غربت میں گزارا کرنا ، برے حالوں بسر کرنا۔

مُفلِسی میں آٹا گِیلا ہونا

غربت میں مصارف پیش آنا ، دقت میں پھنسنا ۔

مفلسی اور ہاٹ کی سیر

غریب کا فضول خرچی کرنا، لنگوٹی میں پھاک

مُفلِسی کا رونا رونا

ہر وقت محتاجی کی باتیں کرنا ، غربت کا ڈھنڈورا پیٹنا ۔

مُفلِسی میں کھوٹا پَیسہ کام آتا ہے

ضرورت پر وہ چیز بھی کام آتی ہے جسے آدمی ناچیز سمجھ کر پھینک دیتا ہے ، یگانہ کیسا ہی برا کیوں نہ ہو آڑے وقت میں ضرور مدد کرتا ہے۔

مُفْلِسی آٹا گِیلا

۔مثل۔ مفلسی میں ایسے مصارف کاپیش آنا جن سے گریز نہ ہو۔مفلسی میں نقصان ہونے کے موقع پر بولتے ہیں۔؎

مَفعُول سا

مفعول جیسا ؛ مراد : بے کار ، ناکارہ ۔

صِیغَۂ مُفلِسی

رُوئے مُفْلِسی سِیاہ

مفلسی کا منہ کالا

سُسْتِی مُفْلِسِی کی ماں ہے

سستی کی وجہ سے انسان مفلس ہوجاتا ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں مَعْمُول کے معانیدیکھیے

مَعْمُول

maa'muulमा'मूल

اصل: عربی

وزن : 221

جمع: مَعْمُولات

اشتقاق: عَمَلَ

مَعْمُول کے اردو معانی

اسم، مذکر، واحد

  • عادت، ربط، محاورہ

    مثال - بحالت روزہ مسواک کرنے کا معمول حدیث سے ثابت ہے

  • ایسا فعل یا عمل جو عام طور پر سبھی موقع پر استعمال میں لایا جاتا ہے، دستور، قاعدہ، رواج

    مثال - حکومت کا معمول ہونا چاہیے کہ لوگوں پر حکومت کے وقار کو قائم رکھنے کے لیے اپنے فیصلوں پر درآمد کرانا بھی ضروری سمجھے

  • وہ شخص جو اپنے عامل یا استاد کا حکم بجا لائے
  • جس شخص پر عمل کیا جائے

    مثال - بعض عامل، معمول کے جسم پر اوپر سے نیچے کی طرف ہاتھ پھیرتے ہیں

  • (کنایۃً) وہ رقم جس کے دینے کا دستور ہو، معاوضہ

    مثال - اگر کوئی چپراسی رشوت لے تو اسے بخشش کہا جاتا ہے اگر کوئی کلرک اسے وصول کرے تو یہ معمول ہے

  • بند، مقفل (معمور کا ایک املا)

    مثال - پھاٹک معمول کرنے کا بھی وخت آ گیا ایسا نہ ہو سپاہی زنزیر دے دے

  • (کنایۃً) عادی، سرنگوں

    مثال - قوم جو تیس برس کی افسوں گری سے معمول ہو چکی ہے عامل جو کہتا ہے اس کو ویسا ہی نظر آتا ہے

  • (کنایۃً) ماہواری، حیض، ایام

    مثال - ناامیدی اس وقت تک نہیں ہو سکتی جب تک کہ عورت کے معمول بند نہ ہوں

  • (قواعد) کسی فقرے میں موجود وہ لفظ یا الفاظ جس کے ذریعے کسی کام کا ہونا یا کرنا پایا جائے، مفعول

    مثال - معمول وہ کلمہ ہے جس کے ساتھ کلمۂ ربط لگایا جائے

صفت

  • عمل کیا ہوا، وہ عمل جو تقریباً روز کیا جائے، مسلسل کیا جانے والا عمل، وہ بات جو روزمرہ کی جائے

    مثال - سردار جیون سنگھ اسّی (80) برس کا ہو گیا تھا مگر اس کا معمول تھا کہ باہر اپنے تھڑے پر مونڈھا رکھ کر بیٹھا رہتا

  • قائم کردہ، مقرر کیا ہوا، بنیاد ڈالا ہوا، منظم

    مثال - مواضبۂ بلغمیہ کے لیے بعض اطبائے دہلی کا معمول مطب

  • (کنایۃً) آزمودہ

    مثال - سفوف قنب، تپ لرزہ کو روکنے کے لئے معمول و مجرب ہے

قریب ترین ہم صوتی الفاظ

مامُول

امید کیا گیا، وہ چیز جس کی امید ہو، مراد: مطلب، مقصود، اُمید

شعر

English meaning of maa'muul

Noun, Masculine, Singular

Adjective

  • daily routine

    Example - Sardar Jiwan Singh assi (80) baras ka ho gaya tha magar uska mamool tha ki bahar apne thade par mundha rakh kar baitha rahta

  • made,  prepared
  • (Figurative) proven

मा'मूल के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग, एकवचन

  • लत, आदत, अभ्यास

    उदाहरण - इनका दीवान-ख़ाने में बैठकर खाना खाने का मामूल है

  • ऐसा काम या बात जो साधारणतः सभी अवसरों पर अमल अर्थात व्यवहार में लाई जाती है, सभी अवसरों पर साधारण रूप में होती रहने वाली बात या व्यवहार, नित्य-नियम, रीत, रिवाज, रस्म, दस्तूर

    उदाहरण - हुकूमत का मामूल होना चाहिए कि लोगों पर हुकूमत के वक़ार (गरिमा) को क़ाएम रखने के लिए अपने फ़ैसलों पर दर-आमद ( सेवा प्रक्रियाओं के लिए भुगतान की गई फीस का लेखा) कराना भी ज़रूरी समझे

  • वह व्यक्ति जो अपने गुरु या शिक्षक के आदेश का क्रियान्वयन करे
  • संमोहित या वशीकृत व्यक्ति, वह व्यक्ति जिसके ऊपर संमोहन किया गया हो, जिस पर अमल किया जाए

    उदाहरण - बाज़ आमिल (ओझा) मामूल के जिस्म पर ऊपर से नीचे की तरफ़ हाथ फेरते हैं

  • ( संकेतात्मक) वह धन जो किसी को रिवाज आदि के कारण मिलता हो, भरपाई, हरजाना

    उदाहरण - अगर कोई चपरासी रिश्वत ले तो उसे बख़्शिश कहा जाता है अगर कोई कलर्क उसे वसूल करे तो यह मामूल है

  • बंद, ताला लगा हुआ (मामूर का एक इमला )

    उदाहरण - फाटक मामूल करने का भी वख़त (समय) आ गया ऐसा न हो सिपाही ज़ंज़ीर दे दे

  • (संकेतात्मक) अभ्यस्त, अधोमुख

    उदाहरण - क़ौम जो तीस बरस की अफ़सूँ-गरी (जादूगरी) से मामूल हो चुकी है आमिल (जादूगर) जो कहता है उसको वैसा ही नज़र आता है

  • ( संकेतात्मक) स्त्रियों के रजोधर्म के या रजस्वला होने के दिन, माहवारी

    उदाहरण - हर महीने में कुढ़ाते थे, मुझे फूल के दिन बारे अबकी तो मेरे टल गये मामूल के दिन

  • (व्याकरण) किसी वाक्य का वह शब्द जिसके माध्यम से किसी कार्य का होना या करना पाया जाए, कारक

विशेषण

  • वह बात जो रोज़ की जाए, वह क्रिया जो लगभग दैनिक रूप से की जाए, निरंतर की जानी वाली क्रिया, वह चीज़ जो रोज़ की जाए, दिनचर्या

    उदाहरण - सरदार जीवन सिंघ अस्सी (80) बरस का हो गया था मगर उसका मामूल था की बाहर अपने थड़े पर मूँढा रख कर बैठा रहता

  • स्थापित
  • (संकेतात्मक) परखा हुआ, परीक्षित

    उदाहरण - सफ़ूफ (चूर्ण), क़ुन्निब (भंग), तप-ए-लर्ज़ा (शीत ज्वर या मलेरिया) को रोकने के लिए मामूल व मुजर्रब (परीक्षित) है

مَعْمُول کے مترادفات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (مَعْمُول)

نام

ای-میل

تبصرہ

مَعْمُول

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone