تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"لوٹ پوٹ" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں لوٹ پوٹ کے معانیدیکھیے
لوٹ پوٹ کے اردو معانی
سنسکرت - صفت
- لڑھکتا پڑکتا ، لوٹنیاں کھاتا ہوا ، تڑپتا ہوا ، مچلتا ہوا ، غلطاں (بے قراری و بے تابی کے ساتھ) .
- فریفتہ ، مفتون ، دل باختہ ، عاشق .
- مضطرب ، بیقرار ، بے قابو (رنج و غم سے یا ہن٘سی سے) .
- اتھل پتھل ، اُلٹ پُلٹ ، درہم برہم .
- لتھڑا ہوا ، آلودہ .
- بے جان ، بے سدھ ، بے ہوش .
- ۔(ھ۔ دونوں لفظ بالفتح میں) مونث۔ (اہل مطابع کی اصطلاح) دونوں طرف چھاپنا کسی ورق کا۔ (چھاپنا۔ چھپنا کے ساتھ) ۲۔اُلَٹ پُلَٹ۔
- ۔(ھ۔ لوتھ کپوتھ۔ تھک کر۔ چوٗر۔ بے ہوش۔ بدحواس) صفت۔ ۱۔عاشق۔ فریفتہ۔ وہ جالی لوٹ کے رومال جن پر دل لوٹ پوٹ ہے۔ ۲۔مضطرب۔ بے قرار۔ (بہنسی سے یا رنج وغم سے) وہ اپنی جگہ پر جا کر تو مارے ہنسی کے لوٹ پوٹ ہوگئے ہوں گے۔ ؎
شعر
منہ چاند اس پہ زلف رسا سر سے پاؤں تک
کیوں لوٹ پوٹ ہو نہ ادا سر سے پاؤں تک
لٹ پٹے سج نیں ترے دل کوں کیا ہے لوٹ پوٹ
ورنہ عالم بیچ ٹک بندوں کا کچھ توڑا نہیں
منہ چاند اس پہ زلف رسا سر سے پاؤں تک
کیوں لوٹ پوٹ ہو نہ ادا سر سے پاؤں تک
लोट-पोट के हिंदी अर्थ
संस्कृत - विशेषण
- जो हँसी के प्रवेग से अधीर हो।
हिंदी - संज्ञा, स्त्रीलिंग
- लेटे-लेटे करवटें बदलने या लोटने की क्रिया या भाव
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (لوٹ پوٹ)
لوٹ پوٹ
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔