تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"لَنگوٹ" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں لَنگوٹ کے معانیدیکھیے
موضوعات: ملبوسات
لَنگوٹ کے اردو معانی
سنسکرت، انگریزی - اسم، مذکر
- ۱. (i) وہ کم عرض کپڑے کی پٹّی جو پہلوان ، سادھو یا فقیر لوگ اپنی شرمگاہ کو چھپانے کے لیے باندھتے ہیں ، کاچھا ، ایسا لباس جو صرف شرم گاہ کو چُھپاتا ہو .
- (ii) ایک لمبا تکون کپڑا جو چھوٹے بچّے کی شرم گاہ کو چُھپانے کے لیے استعمال کرتے ہیں ، پوتڑا ، کلوٹ .
- ۲. وہ رنگین تکونا لمبا کاغذا جو کنکوے کے نیچے لگاتے ہیں .
- ۳. کُشتی کا ایک دان٘و .
- ۴. پٹّے بازی کے ایک ہاتھ کا نام .
- ۵. جان٘گھ (پرندوں کے لیے مستعمل) .
- ۶. (جُوتا سازی) جوتی کی اڈی کی سلائی پر اندر کے رُخ لگی ہوئی چمڑے کی پٹّی .
شعر
لنگوٹ تک بھی مرا لے گئے وہ انگیا کو
لٹا ہوں ایسا کہ کوئی لٹا غدر میں نہیں
میں تو لنگوٹ لئے بھاگا
تجھ کو پڑی ہے کتنی مار
English meaning of la.ngoT
Sanskrit, English - Noun, Masculine
- loincloth, piece of cloth worn between the legs to cover the privates, diaper, underwear
लँगोट के हिंदी अर्थ
संस्कृत, अंग्रेज़ी - संज्ञा, पुल्लिंग
- जांघ, कच्छा, पोतड़ा, कलोट, कौपीन, रुमाली, गुप्तांग ढांकने वाला कपड़ा जो पहलवान या साधू बांधते हैं, कमर में बांधने का एक प्रकार का वस्त्र, जिससे केवल उपस्थ ढका जाता है, कुश्ती का एक दाँव, जूती की एडी की सिलाई पर अंदर के रुख़ लगी हुई चमड़े की पट्टी
لَنگوٹ کے مرکب الفاظ
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (لَنگوٹ)
لَنگوٹ
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔