تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"لاٹھ" کے متعقلہ نتائج

لاٹھ

رک : لاٹ (۲) لارڈ ، حاکم اعلیٰ.

لاٹھی ٹُوٹے، نَہ باسَن پُھوٹے

اس طرح کام نکالنا جس میں کسی کا نقصان نہ ہو ، کام بھی ہو جائے اور کسی کا نقصان نہ ہو .

لاٹھی سَب کو ہانکْنا

امیر غریب یا ادنیٰ اعلیٰ میں فرق نہ کرنا ، سب سے ایک سا برتاؤ کرنا.

لاٹھ صاحِب

رک : لاٹ صاحب لاٹھ صاحب کے یہاں زنانہ جسلہ کل ہے.

لاٹھی باندْھنا

ہاتھ میں لاٹھی لے کر تیار ہونا ، لاٹھی سے مسلّح ہونا.

لاٹھی کے ہاتھ، مال گُزاری بے باق

مار پیٹ سے معاملہ جلدی طے ہو جاتا ہے یا دام جلدی وصول ہوتے ہیں

لاٹھی پونگا کَرْنا

لڑنا، مارپیٹ ، سر پُھٹوّل کرنا.

لاٹھی کَپار سے بھیٹ نَہِیں ، جُھوٹوں باپ باپ

مارپیٹ سے ابھی واسطہ نہیں پڑا اور بیکار ہائے باپ چلّانا شروع کر دیا، قبل ازک واویلا، ناحق کی فریاد

لاٹھی لِیے پانو پَر خاک

مسافر کے متعلق کہتے ہیں ، مسافر کی نشانی ہے .

لاٹھی ہاتھ کی، بھائی ساتھ کا

لاٹھی وہی اچھی جو ہاتھ میں ہو اور بھائی وہ اچھا جو ساتھ دے

لاٹھی پونگا

لٹھ اور بان٘س وغیرہ ، لاٹھی یا دیگر لکڑی کے ہتھیار.

لاٹھ کی لاٹھ

عظیم الجثہ ، اچھے ہاتھ پانوں کی ، موٹی.

لاٹھی نُما

لاتھی جیسا، لاتھی کی شکل کا عصا کی طرح کا.

لاٹھا

سون٘ٹا، ڈنڈا، موٹی چھڑی، نیز ستون وغیرہ

لاٹھی

اوسط درجے کو موٹی اور قدرے لمبی لکڑی (عموماً بانس کی) عصا، چوب دستی، ڈنڈا

لاٹھی ڈالْنا

لاٹھی زمین پر پھینکنا .

لاٹھی بَنْنا

بیسا کھی بننا، سہارا ہونا، مددگار ہونا.

لاٹھی چارْج

لوگوں کو ہٹانے کے لیے پولیس وغیرہ کا لاٹھیوں سے حملہ

لاٹھی ٹیکْنا

لاٹھی کا سہارا لینا ، بمشکل چلنا.

لاٹھی اُٹھانا

مارنے کے لیے عصا اونچا کرنا، لڑنے مارنے کے لیے آمادہ ہونا .

لاٹھی چَلانا

لاٹھی ٹُھکْرانا

لاٹھی سے کھٹکھٹانا، لاٹھی کے ذریعے کھٹ کھٹ کی آواز پیدا کرنا (خصوصاً عرب اس عمل سے اشارے کا کام لیتے ہیں).

لاٹھی ٹیک کے چَلنا

۔لاٹھی کے سہارے چلنا۔

لاٹھی والا

لاٹھی باندھے ہوئے، جس کے ہاتھ میں لاٹھی ہو، جو لاٹھیاں بیچتا ہو

لاٹھی پاٹھی

زدو کوب، مارپیٹ، مار، ضرب

لاٹھی لٹھول

سرپھٹوَل، جوتی پیزار، جُوتم جاتا، مِارپیٹ

لاٹھی ٹیک کے جانا

بیماری یا معذوری کی وجہ سے لکڑی کے سہارے چلنا، لاٹھی کے سہارے چلنا.

لاٹِھوال

لاٹھی ولا، جس کے پاس لاٹھی ہو .

لاٹھی ٹیک کر چلنا

لاٹھی کے سہارے چلنا

لوہا لاٹھ

جو مشکل قافیے اور ردیف میں ہو ، محکم ، ٹھکی ہوئی بندش (غزل وغیرہ).

لوہے کی لاٹھ

لوہے کی سلاخ ؛ (کنایۃً) مضبوط ، کڑیل ، نہایت توانا.

لَنک لاٹھ

رک : لنک لاٹ .

مُلْکی لاٹھ

وائسرائے ، گورنر جنرل ، مدار المہام ، سلطنت گورنر ۔

لوہا لاٹھ ہو جانا

تلوار کا مڑ جانا، شمشیر کا خمیدہ ہو جانا

دَھر چل سر کولہو کی لاٹھ، مت چل ساتھ کچال کے باٹ

بُری صحبت سے موت بھلی، سر پر کولہو کی لاٹھ رکھ کر بھلے ہی چلے مگر بُرے آدمی کی صحبت اختیار نہ کرے

اردو، انگلش اور ہندی میں لاٹھ کے معانیدیکھیے

لاٹھ

laaThलाठ

وزن : 21

لاٹھ کے اردو معانی

سنسکرت، ہندی - اسم، مؤنث

  • رک : لاٹ (۱) ، ستون ، مینار ، کھمبا.
  • رک : لاٹ (۲) لارڈ ، حاکم اعلیٰ.
  • درازقد، طویل القامت، لمبُو ؛ (مجازاً) بڑا
  • رک : لاٹھی جو زیادہ مستعمل ہے ، لٹھ.
  • چکّی کی کیلی ، دُھری ، مِحْور ؛ کھولھو کا لٹّھا ؛ مُوسل ، دستہ ، موگری ؛ چرخے کی لمبی اور بیچ کی کھونٹی جس میں سے مال آتی جاتی ہے اور وہ دونوں گڑیوں کے بیچ میں رہتی ہے .

فعل متعلق

  • یکمشت ، سب سیک ساتھ.
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of laaTh

Sanskrit, Hindi - Noun, Feminine

  • an obelisk
  • long bamboo pivoting on a support with heavy weight on one end and a bucket attached to rope on the other, used for drawing water from a well for irrigation, staff, minaret, pillar, vertical column of oil mill, pestle, grinding rod in manual oil press

लाठ के हिंदी अर्थ

संस्कृत, हिंदी - संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • कोल्हू में लगी हुई वह बल्ली जो बराबर घूमती रहती है।
  • दे० ' लाट '।

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (لاٹھ)

نام

ای-میل

تبصرہ

لاٹھ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone