تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کُوکَر" کے متعقلہ نتائج

کُوکَر

کُتّا، سَگ

کُوکَرَم

بُرا کام ، فعلِ بد ، عملِ بد.

کُوکَر چَنْدی

ایک روئیدگی جس کے پتّے کاسنی اور تمبا کو کے پتوں کے مشابہ ہوتے ہیں اور انتہائی بدبودار ہوتے ہیں ، ان کا لیپ دیوانے کُتّے کے کاٹے کے لیے مفید ہے ، کُتّا اس کو کھاتا ہے تو قّے کرتا ہے اس لیے اس کو ککروندہ بھی کہتے ہیں.

کُوکَر تَیرائی

(پیراکی) تیراکی کا ایک انداز، کُت٘ے کے تیرنے کے انداز سے تیرنا، سگ شناوری

کُوکَر کھانسی

ایک قسم کی کھانسی جس میں کھانستے وقت کُتّے کے جیسی آواز نکلتی ہے، کالی کھانسی، کتا کھانسی

کُوکَر بَسیرا کَرْنا

ذرا کی ذرا سستانا ، ذرا آنکھ جھپکانا ، بہت کم آرام کرنا ، ذرا سی دیر ٹھہر کر چلتے بننا ، بہت کم ٹھہرنا.

چاکَر کے آگے کُوکَر کُوکَر کے آگے پیش خیمَہ

وہاں کہتے ہیں جہاں کسی کو کام (کے لیے) کہا جائے اور وہ دوسرے کو کرنے کا حکم دے دے .

چاکَر کو عُذْر نَہِیں کُوکَر کو عُذْر ہے

کتّا حکم نہ مانے مگر نوکر کو ماننا پڑتا ہے، نوکر کو تابعداری کے سوا اور کوئی چارہ نہیں ۔

چام کا چَموٹا اور کُوکَر رَکْھوال

یعنی دونوں باتیں نکمی، ذلیل کام کا ذلیل سامان، نا اہل پر اعتماد کرنے کے موقع پر بولتے ہیں

نَوکَر آگے چاکَر، چاکَر آگے کُوکَر

دماغ دار نوکر کی نسبت کہتے ہیں ؛ رک : نوکر کے آگے چاکر ، چاکر کے آگے ُکوکر جو فصیح ہے

جِس کا گوئِیاں نَہِیں اُس کا کُوکَر گوئِیاں

جس کا کوئی دوست نہیں وہ کتا پال سکتا ہے

چاکَر کے آگے نَوکَر، نَوکَر کے آگے کُوکَر

رک : چاکر کے آگے کوکر الخ .

اردو، انگلش اور ہندی میں کُوکَر کے معانیدیکھیے

کُوکَر

kuukarकूकर

اصل: سنسکرت

وزن : 22

کُوکَر کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • کُتّا، سَگ
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

English meaning of kuukar

Noun, Masculine

  • dog

कूकर के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • कुत्ता, सग, श्वान

کُوکَر کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (کُوکَر)

نام

ای-میل

تبصرہ

کُوکَر

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone