تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کُتّا دیکھے گا نَہ بَھون٘کے گا" کے متعقلہ نتائج

کُتّا دیکھے گا نَہ بَھون٘کے گا

حریص اور لالچی کو کسی کے مال کا پتا چل جا ئے تو ضرور اسے کھسوٹنے کی تا ک میں لگے گا ، اس لیے دشمن کے سامنے سے ہٹ جانا بہتر ہوتا ہے .

نہ کُتّا دیکھے گا نہ بھونکے گا

نہ دشمن کے سامنے جائیں گے نہ اس کے منھ سے کچھ سنیں گے، دشمن کے سامنے نہیں جانا چاہیے

ہَے گا

ہے، موجود ہے، حاضر ہے ، کبھی ’’ہوتا ہے‘‘ کے معنی میں بھی آتا ہے

جِتْنا تَپے گا اُتْنا ہی بَرسے گا

جتنی گرمی پڑے گی اتنی بارش زیادہ ہوگی .

کیا کَہے گا

لعن طعن کرے گا ، ہنسی اُڑائے گا ، شرمندہ کرے گا.

یَہ اَںدَم نَہ چَلے گا

یہاں تمھاری دال نہیں گلے گی ، دم نہ چلے گا ، فریب نہیں چلے گا ۔

ہوتا رَہے گا

تجھ پر وبال پڑے گا، تو ہی ایسا رہے گا، تجھ پر ہی یہ بات پڑے گی، گالی کے ’’جواب‘‘ میں یہ کلمہ زبان پر لاتے ہیں یعنی ہمیں برا کہے گا تو تو ہی برا ہوگا ؛ کسی کام یا بات کو ٹالنے کے لیے مستعمل

ہووے گا

ہوگا، ہوئے گا

کیا کیا کَہے گا

سب کچھ کہہ دے گا ، کچھ نہیں چھپائے گا ، بڑھا چڑھا کر کہے گا (بھید کُھل جانے کے ڈر سے کہتے ہیں).

ہوتا سوتا رَہے گا

رک : ہوتا رہے گا ؛ تجھ پر وبال پڑے گا ، تو ہی ایسا رہے گا.

قاضی گِلَہ نَہ کَرے گا

کوئی معترض نہ ہوگا ، کچھ قباحت نہ ہوگی ، کوئی شکوہ شکایت نہیں کرے گا.

یِہ گُل کِھلے گا

یہ نتیجہ ملے گا ، یہ انجام ہو گا ۔

اَور کیا کَرکے رَہے گا

اس سے زیادہ کیا دنگا فساد مچائے گا

یَہی رَہ جائے گا

یہی باقی بچے گا باقی سب کچھ فنا ہو جائے گا ، ہر چیز فانی ہے ۔

دِل تو لَگْتے ہی لَگے گا

دل آہستہ آہستہ خوگر ہو گا ، طبیعت رفتہ رفتہ عادی ہو گی.

ہاتھ کا دِیا ساتھ چَلے گا

(فقیروں کی صدا) مراد : خیرات قیامت میں سزا سے بچائے گی

کیا قاضی گِلَہ کَرے گا

کوئی طعن و تشنیع نہیں کرے گا، کوئی نام نہیں دھرے گا، کوئی مُن٘ھ پر بات نہیں لائے گا

گُو میں ڈھیلا پھین٘کے گا سو چِھی٘نٹے کھائے گا

گُو میں ڈھیلا ڈالیں الخ ، بُرے کو چھیڑنے سے برا جواب ملے گا ، رزبل سے مقابلہ کرنا ذلت اٹھانا ہے .

تھوڑا بَہُت گا لینا

کچھ گنگنانے کی صلاحیت ہونا، تھوڑا بہت گانے کی عادت ہونا

ہاتھی لُٹے گا تو کَہاں تَک

امیر آدمی غریب ہونے پر بھی بے قدر نہیں ہوتا ۔

دیکھے نَہ سُنے

آنکھوں سے دیکھا نہ کانوں سے سُنا ، شخص یا چیز دونوں کی نسبت توصیف یا مذمت کے محل پر.

دیکھے نَہ بھالے

انجان ، نیا ، ناواقف.

کیا ہو جائے گا

کیا بگڑ جائے گا ، کون سا نقصان ہو گا ، کچھ نہیں ہوگا.

جِتْنا کَرم میں لِکھا ہے اُتْنا مِلے گا

جو قسمت میں ہے وہ تو مل ہی رہے گا، بہت کوشش کیوں کرتے ہو .

ٹِھیکْرا ہاتھ میں ہوگا اور بِھیک مان٘گْتا پِھرے گا

کسی کو بد دعا دینے کے لیے کہتے ہیں

کیا کَرے گا دَولہ جِسے دے تِسے مَولا

اللہ کی دین میں کسی کو اختیار نہیں ہے.

لاتوں کا آدْمی باتوں سے نَہ مانے گا

رک : لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے جو زیادہ مستعمل ہے.

جِس نے لَگائی وَہی بُجھائے گا

جس کی شرارت ہو وہی اسے مٹا سکتا ہے ؛ خدا نے جو تکلیف دی وہی رفع کرے گا ؛ فقیروں کی صدا

دیکھے دیکھی نَہ جانا

دیکھنے کی تاب نہ ہونا.

کِس کافِر کو اِعتِبار آئے گا

کوئی اعتبار نہیں کرے گا

دیکھے نَہ دِکھلائے

ملاقات نہ ہو ، جان نہ پہچان.

ہَزار ہاتھی لُٹے گا پِھر بھی سَوا لاکھ کا

امیر اور مالدار کے مفلس ہو جانے پر بولتے ہیں ۔

جَب اُناری مُن٘ہ کی لوئی کیا کَرے گا کوئی

بے حیا بن جاتے پر کسی کا ڈریا پرواہ نہیں رہتی.

گُوہ میں ڈھیلا پھین٘کے گا سو چِھینٹے کھائے گا

رذالے کو چھپڑے کا سو گالیاں سنے گا

مُن٘ہ پَر ڈالی لوئی، تو کیا کَرے گا کوئی

آدمی ڈھیٹ یا بے غیرت ہوجائے تو اسے کسی کی پروا نہیں ہوتی

مُن٘ہ کی اُتری لوئی، تو کیا کَرے گا کوئی

کوئی جان بوجھ کر بے شرمی اختیار کرے تو کہتے ہیں ۔

گہ

گاہ کا مخفف

ناٹ کا بَچَّہ تو قَلابازی ہی کَرے گا

جوجس کا م کے قابل ہے وہی کام کرے گا

مُردَہ دیکھے

شدید قسم دلانے کے موقع پر مستعمل، مرا ہوا دیکھے، جنازہ دیکھے

گہ گیر

آرام گہ

آرامگاہ جس كی یہ تخفیف ہے, رہنے كی جگہ، مسكن، سونے كی جگہ، خواب گاہ

گا گا کَر

کاجَل کی کوٹْھری میں جو جائے گا وہ مُن٘ہ کالا کرکے آئے گا

رک : کاجل کی کوٹھری میں جو جائے گا اس ٹیکا لگے گا .

سَب ٹھاٹ پَڑا رَہ جائے گا

مُن٘ہ دیکھے کی

جھوٹی ، ظاہری ، دکھاوے کی ، اُوپری ، خوشامد کی ، بناوٹی

مُن٘ہ دیکھے کا

نمائشی ، ظاہری ، ظاہرداری کا ، اُوپری ، دکھاوے کا ۔

میرا مُردَہ دیکھے

پھول میرے کرے گر ہو کے شگفتہ دیکھے زندہ دل اس کو جو رکھے مرا مردہ دیکھے

کَڑاہی چاٹے گا تو تیرے بِیاہ میں مینھ بَرْسے گا

کہا جاتا ہے کہ کڑاہی چاٹنے والے کی شادی میں بارش ہوتی ہے

ہانڈی میں ہوگا سو ڈوئی میں نِکلے گا

۔مثل۔ جو دل میں ہوتا ہے وہی زبان پر آتا ہے۔

جِس کا نَہِیں چارا وہ جائے گا سَہارا

جو مصیبت آپڑے اُسے برداشت کرنا پڑتا ہے

نام کا کُتّا نَہ پالنا

سخت بیزار اور متنفر ہونا، کمال بیزار ہونا

جُھوٹے ہاتھ کُتّا نَہ مارْنا

بہت زیادہ کنجوس ہونا، انتہائی بخیل ہونا

دیکھے راہی بولے سِپاہی

اگر کوئی معاملہ ہو تو راہرو دخل نہیں دیتا ، سپاہی دخل دیتا ہے .

چَڑھے گا سو گِرے گا

جو ترقی کرے گا وہ تنزل بھی کرے گا ، عروج کو زوال بھی ہوگا.

زَمانَہ دیکھے ہونا

جہاں دِیدہ ہونا، تجربہ کار ہونا، گھاگ ہونا، منجھا ہوا ہونا

زَمانَہ دیکھے بَیٹْھنا

بہت تجربہ ہونا، جہاں دِیدہ ہونا

جو چَڑھے گا سو گِرے گا

جو چڑھے گا سو ڈھئے گا، جو کام کرتا ہے نقصان بھی اٹھاتا ہے، صاحب کمال دھوکا کھاتا ہے، جو کسی کام میں پڑتا ہے یا اس میں ترقی کرتا ہے وہ اس میں نقصان بھی اٹھاتا ہے

آج کَرے گا کَل پائے گا

جو زندگی میں برا کام کرے گا اس کی سزا روز قیامت ضرور ملے گی

گا

گانا (رک) کا صیخۂ امر اور حرفی صورت مثلاً : گا بجا کر ، گا گا کر وغیرہ .

مُن٘ہ دیکھے کی پِیت

رک : منہ دیکھنے کی پریت ۔

اردو، انگلش اور ہندی میں کُتّا دیکھے گا نَہ بَھون٘کے گا کے معانی

کُتّا دیکھے گا نَہ بَھون٘کے گا

kuttaa dekhe gaa na bhau.nke gaaकुत्ता देखेगा न भौंकेगा

رائے زنی کیجیے (کُتّا دیکھے گا نَہ بَھون٘کے گا)

نام

ای-میل

تبصرہ

ضرب المثل

کُتّا دیکھے گا نَہ بَھون٘کے گا کے اردو معانی

 

  • حریص اور لالچی کو کسی کے مال کا پتا چل جا ئے تو ضرور اسے کھسوٹنے کی تا ک میں لگے گا ، اس لیے دشمن کے سامنے سے ہٹ جانا بہتر ہوتا ہے .
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

कुत्ता देखेगा न भौंकेगा के हिंदी अर्थ

 

  • हरीस और लालची को किसी के माल का पता चल जाये तो ज़रूर उसे खसोटने कीता क में लगेगा, इस लिए दुश्मन के सामने से हिट जाना बेहतर होता है

اطلاع : ریختہ ڈکشنری کا یہ BETA ورژن ہے اور آزمائش کے لیے باضابطہ اشاعت سے پہلے جاری کیا گیا ہے۔کسی بھی قسم کے تضاد اور غلطیوں کی اصلاح کے لیے اپنے تجاویز و آرا ہمیں dictionary@rekhta.org پر ارسال کیجیے۔ یا رائے زنی کیجیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

Logo

اردو الفاظ کا وسیع ذخیرہ جہاں لفظ اپنی خوش آہنگ آوازوں، مختلف زبانوں میں اپنے معنی اور متنوع لسانی خصوصیات کے ساتھ زندہ اور متحرک نظر آئیں گے۔ تو چلیے ریختہ ڈکشنری کے ساتھ علم افزائی کے تحیر انگیز سفر پر۔

ہماری ویب سائٹس

ہمارا تعاون کیجیے

عطیہ

موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کیجیے

rd-android-app rd-ios-app

© 2021 Rekhta™ Foundation. All Right Reserved.

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔