تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کوئی کِسی کی آن٘چ میں نَہیں گِرتا" کے متعقلہ نتائج

کوئی کِسی کی آن٘چ میں نَہیں گِرتا

کوئی شخص دوسرے کی بلا اور مصیبت اپنے سے نہیں لیتا.

کوئی کِسی کی آگ میں نَہیں گِرتا

کوئی شخص دوسرے کی بلا اور مصیبت اپنے سر نہیں لیتا

کوئی کِسی کی آگ میں نَہِیں گِرتا

کوئی کِسی کا نَہیں ہوتا

کسی کے دکھ میں کوئی شریک نہیں ہوتا

آتْما کی آن٘چ بری ہوتی ہے

ماں باپ محبت سے مجبور ہوتے ہیں

اَولاد کی آن٘چ بُری ہوتی ہے

اولاد کی محبت آدمی کو بیقرار کر دیتی ہے، اولاد کے لیے انسان ہر قسم کی تکلیف برداشت کرتا ہے

مَوت کی دارُو کوئی نَہیں

موت کا کوئی علاج نہیں ہے ، ہر شخص کو مرنا ہے

کوئی کِسی کی قَبْر پَر نَہِیں مُوتْتا

کوئی کسی کو یاد نہیں کرتا

کوئی اِتنا نَہیں

کسی کو اتنی توفیق نہیں

کوئی کِسی کی قَبر میں نَہِیں جاتا

ہمیشہ کوئی کسی کے ساتھ نہیں رہتا، کوئی کسی کے بدلے نہیں مرے گا، ہرایک اپنی ہی جوابدہی کرے گا

کوئی نَہیں

مَوت کی دَوا کوئی نَہیں

موت کا کوئی علاج نہیں ہے ، ہر شخص کو مرنا ہے

کوئی کِسی کی قَبْر میں نَہِیں سوتا

کسی عزیز یا دوست کی خاطر سے جھوٹ نہ بولنے اور ایمان نہ کھونے کے محل پر بولتے ہیں ، یعنی ہر ایک اپنے اعمال کا نتیجہ بھگتے گا ، کسی کے واسطے بے ایمانی نہیں کی جا سکتی.

کوئی مُضائِقَہ نَہیں

کوئی مَرتے پِیچھے نَہیں مَرتا

کسی دوسرے کی خاطر مصیبت مول نہیں لی جاتی.

بُرے کا کوئی ساتھی نَہیں

مصیبت کے وقت کوئی رفیق نہیں ہوتا، عالمِ پریشانی میں کوئی ساتھ نہیں ہوتا

بِلونی میں کی مَکّھی کِسی نے نَہ چَکّھی

نالایق کو کوئی پسند نہیں کرتا ، خراب چیز کوئی استعمال نہیں کرتا.

کوئی دِن کی ہَوا ہونا

چند روزہ عروج ہونا

کوئی دِن کی ہَوا کھانا

تھوڑے دن جینا ، زندگی کے آخری دن گزارنا.

کوئی دَم کی مِہْمان

جلد رخصت ہونے والا ، عنقریب مرنے والا ، قریب یہ مرگ.

کوئی دِن کی مِہْمان

چند روزہ ، دوچار دن رہنے والا ، قریب الزوال ، مرنے کے قریب.

کوئی آنے میں آنا ہے

ذراسی دیر کے لیے آ کر چلے جانے پر بطور شکایت کہتے ہیں

کِسی کی بات اُون٘چی ہونا

کسی کی بات کا معتبر اور اہم ہوجانا ، بول بالا ہونا ، کسی کی بات کا فروغ پا جانا.

کوئی کِسی کی قَبْر میں نَہِیں جائے گا

ہمیشہ کوئی کسی کے ساتھ نہیں رہتا ، کوئی کسی کے بدلے نہیں مرے گا ، ہر ایک اپنی ہی جوابدہی کرے گا.

پوسْتی کی آن٘چ اُوپَر ہی اُوپَر نَہِیں جاتی

(مجازاً) غریب کی آہ بے اثر نہیں ہوتی .

ہَر کِسی کی

ہر ایک کا ، سب کا

مُقَدَّر کے آگے کِسی کی نَہیں چَلتی

تقدیر کے برخلاف کچھ نہیں ہو سکتا ۔

کِسی کا ہاتھ چَلے کِسی کی زَبان چَلے

زبردست مارتا ہے ، کمزور گالیاں دیتا ہے.

آن٘چ کا کھیل ہے

(باورچیوں اور کیمیا گروں وغیرہ کی بول چال) جب کئی چیز پکانے یا تپانے میں بگڑ جاتی ہے تو کہتے ہیں یہ تو آن٘چ کا کھیل ہے یعنی زرا آن٘چ کڑی ہو گئی ، تو خرابی اور ذرا آن٘چ دھیمی ہوئی تو خرابی . مطلب یہ ہے کہ نازک اور مشکل کام ہے .

آن٘چ کَڑی ہونا

آگ کے شعلے تیز ہونا .

آگے پِیچھے کوئی نَہیں

کوئی وارث والی نہیں، نگوڑا ناٹھا ہے

کوئی گَھڑی کی مِہْمان

رک : کوئی دم کا مہمان

کَہے سے کوئی کُوئے میں نَہِیں گِرتا

ہر ایک اپنی بُرائی بَھلائی خوب سمجھتا ہے ، کوئی بھی کسی کے کہنے سے اپنا نقصان نہیں کرتا.

سونے کی کَٹاری کوئی پیٹ میں نَہِیں مارْتا

فائدے کے لالچ سے جان جوکھوں میں نہیں ڈالا جاتا، یا اچّھوں سے بُرائی کوئی نہیں ہوتی

کَون کِسی کی سُنْتا ہے

کوئی کسی کا کہا نہیں مانتا، سب اپنی مرضی کے مالک ہیں، کوئی کسی کی داد فریاد نہیں سنتا.

کِسی طَرَف کی نَہ رَہنا

رک : کہیں کا نہ رہنا

کِسی کی مِٹّی خَراب ہونا

کسی کی نہات بے قدری ، بربادی اور تباہی ہونا ، کمال ذلّت اور خواری پیش آنا

کاچھ کی تَل٘وار کاٹ نَہیں کَر٘تی

ناکارہ چیز کارآمد نہیں ہوتی ؛ کمزور تدبیر بے فائدہ ہوتی ہے

اُون٘ٹ کی کوئی کَل سِیدھی نَہِیں

شروع شروع مقاصد تک اپنے قلم سے لکھے لیکن اون٘ٹ کی کوئی کل سیدھی نہیں.

کِسی کی کِسی کو خَبَر نَہِیں

کسی گروہ یا جماعت پر بے ہوشی اور غفلت کا عالم طاری ہونے پر بولتے ہیں.

آن٘چ کِھین٘چنا

کوئلے یا جلتے ہوئے این٘دھن کو چولھے یا بھٹی وغیرہ میں سے نکال کر حدت اور تپش کم کرنا

کوئی کِسی کا کُچْھ نَہِیں کَر سَکْتا

کوئی کسی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا

کِسی کی طَرَف رُخ نَہ کَرْنا

کسی سے شرمندگی کے باعث آنکھ نے ملانا ، منہ سامنے نہ کرنا ، کسی کے مقابل نہ ہونا ، متوجہ نہ ہونا ، التفات نہ کرنا ، بے رخی برتنا

کاٹھ کی تَل٘وار کاٹ نَہیں کَرْتی

ناکارہ چیز کارآمد نہیں ہوتی ؛ کمزور تدبیر بے فائدہ ہوتی ہے

قابُو کی بات نَہیں

طاقت سے زیادہ ہے

کِسی بات کی کَمی نَہِیں

ہر چیز موجود ہے ، امیر ہیں

سونے کی کَٹاری کِسی نے اَپْنے پیٹ میں نَہ ماری

کیسا ہی عُمدہ فائدہ ہو پر جان کوئی نہیں لیتا

کِسی کا ہاتھ چَلے کِسی کی مُنْہ چَلے

زبردست مارتا ہے ، کمزور گالیاں دیتا ہے.

اَپْنے دَہی کو کوئی کَھٹّا نَہیں کَہتا

اپنی چیز کو ہر شخص سراہتا ہے، اپنی چھاچھ کو کوئی کھٹا نہیں بتاتا (رک).

کِسی شُمار میں نَہیں

کِسی کی مِٹّی عَزِیز کَرْنا

کسی کی مٹی پلید کرنا ، کسی کو رسوا و بدنام کرنا

کِسی کی مِٹّی عَزِیز ہونا

رک : کسی کی مٹی خراب ہونا

کوئی نَہ کوئی

ایک نہ ایک، کوئی سا یہ نہیں وہ

دَم مارنے کی جا نَہیں

کچھ کنے سننے کا موقع نہیں، بے اختیاری ہے، عذر کی گنجا ئش نہیں ؛ کو ئی چارہ نہیں

جُوْرُو زُوْر کی نَہِیں کِسی اَور کی

جورو اسی شخص کے قابو میں رہتی ہے جس کی کمر میں زور ہوتا ہے

اُس کی لاٹھی میں آواز نَہیں

خداے تعالیٰ کبھی ایسی سزا دیتا ہے جس کا سان گمان نہیں ہوتا ، خدا کا قہر نا گہانی ہوتا ہے.

دَم بَھر کی خَبَر نَہیں

پتہ نہیں تھوڑی دیر میں کیا ہونے والا ہے

بِپْتا میں کوئی ساتھی نہیں

مصیبت کے وقت کوئی ساتھ نہیں دیتا

مَوت اَور گاہَک کا کوئی اِعْتِبار نَہیں

مرنے کے لیے ہر وقت تیار رہنا چاہیے معلوم نہیں کس وقت موت آ جائے یہی حال گاہک کا ہے لہٰذا دکان دار کو بھی ہر وقت دکان پر موجود رہنا چاہیے

اِس کی نَہیں ہو رَہی

اردو، انگلش اور ہندی میں کوئی کِسی کی آن٘چ میں نَہیں گِرتا کے معانیدیکھیے

کوئی کِسی کی آن٘چ میں نَہیں گِرتا

ko.ii kisii kii aa.nch me.n nahii.n girtaaकोई किसी की आँच में नहीं गिरता

کوئی کِسی کی آن٘چ میں نَہیں گِرتا کے اردو معانی

  • کوئی شخص دوسرے کی بلا اور مصیبت اپنے سے نہیں لیتا.
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

कोई किसी की आँच में नहीं गिरता के हिंदी अर्थ

  • कोई शख़्स दूसरे की बला और मुसीबत अपने से नहीं लेता

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (کوئی کِسی کی آن٘چ میں نَہیں گِرتا)

نام

ای-میل

تبصرہ

کوئی کِسی کی آن٘چ میں نَہیں گِرتا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words