تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"خِلْعَت" کے متعقلہ نتائج

طَرِیقَہ

(نجوم) چاند کا برجِ عقرب کے قریب آنا

طَرِیقَہ بِگَڑْنا

راستہ بدل جانا ، انداز فکر میں تبدیلی آنا.

طَرِیقَہ بَندْھنا

قاعدہ مقرر ہونا ، دستور متعین ہونا.

طَرِیقَہ آنا

ڈھب ، آنا کام کرنے کا ڈھن٘گ معلوم ہونا ، انداز آنا.

طَرِیقَہ دِکْھلانا

مقابلہ کرکے کسی طریقے کی خوبی یا برائی ظاہر کرنا

طَرِیقَہ بَتانا

کسی کو کام آنے کا ڈھن٘گ بتانا ، ترکیب بتانا ، قاعدہ بتانا ، سمجھانا ، کسی کام کے کرنے کا ڈھنگ بتانا

طَرِیقَہ بَرَتْنا

برتاؤ کرنا ، کسی دستور یا قاعدے پر چلنا ، کسی دھرم شاستر یا قانونِ مذہبی پر عمل کرنا.

طَرِیقَہ نِکالْنا

انداز اختیار کرنا ، روش اختیار کرنا.

طَرِیقَۂ کار

کام کرنے کا انداز، کام کا اصول، منہاجیات، ڈھنگ، قرینہ یا انداز

طَرِیقَۂ وِجْدان

(نفسیات) عقلی استدلال کے بغیر کسی بات کو جاننے کا اصول یا قاعدہ.

طَرِیقَۂ تَعْلِیم

طَرِیقَۂ تَولِید

پیدائش کا طریقہ ، پیدا کرنے کا نظام.

طَرِیقَۂ سَلام

(حرب و ضرب) فنِ کُشتی یا تلوار زنی کا ایک دان٘و جس میں حریف اپنے ہاتھ کو اٹھا کر یا تلوار کو اُٹھا کر تعظیم دیتا ہے ، سلامی پیچ.

طَرِیقَۂ تَشْکِیل

شکل بنانے کا طریقہ ، کسی چیز کو وضع کرنے یا بنانے کا طریقہ یا قاعدہ.

طَرِیقَۂ مُحَمَّدِیَہ

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا دین یا مذہب ، اسلام.

طَرِیقَۂ بَر اَنْدازی

(تدریس) بچوں یا سیکھنے والوں کے سامنے مختلف کاموں یعنی دستکاریوں کے سامان کو پھیلا دینا تاکہ وہ اپنی پسند کا کام انتخاب کرسکیں ، ذہنی رُجحان کو اُبھارنے کا طریقہ ، دلچسپی اور ذوق کو متحرک کرنے کا طریقہ.

طَرِیقَت

راہ، باٹ، رستہ، ڈگر

طَرِیقَۂ سَنِیَّہ

بلند و ارفع روش ، مہربانی کا انداز.

تَرَقّی

زیادتی، افزائش، بڑھنا، آگے بڑھنا

تَراقا

کسی سخت چیز کے ٹوٹنے یا گرنے کی آواز نیز چابک پٹخارنے کی آواز، تراق، دھماکا

torque

پیچہ

تَراقَہ

رک: تڑاقا، بھڑکدار، چمکدار.

طَرِیقے سے رَکھنا

مناسب اور عمدہ انداز گفتگو اختیار کرنا

طَرِیْقے سے بات کَرنا

تَرْڑی

رائی کا بیج جو اکثر نظر اتارنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے.

تریڑا

ایک مستقل اور متناسب بہاؤ (گرم پانی کا استعمال)

تَرْقِیعی

پیوند کاری یا پلاسٹک سرجری کا یا اس سے متعلق.

تَرْقِیع

پیوند لگانا

تَرَقُّع

حصول فائدہ

تَڑاقا

کسی سخت چیز کے ٹوٹنے کی آواز یا بندوق وغیرہ کے چلنے کی آواز بجلی کا کڑاکا ، صاعقہ.

تَڑاقے

تڑاقا (رک) کی جمع یا مغیرہ حالت تراکیب میں مستعمل.

تَڑْقی

دیوار یا عمارت جس میں دراڑیں پڑگئی ہوں اور جو گرنے کے قریب ہو

تَڑاقُو

دھماکے سے پھٹنے والا مادہ جس سے ڈائنامائیٹ وغیرہ کو اڑاتے ہیں.

طَرِیقِ کَشِید

کسَی چیز کو اخذ کر لینے کا طریقہ، دستیاب کرنے کا طریقہ، حاصل کرنے کا طریقہ، نکالنے کا طریقہ

طَریقِ آشنَائی

طَرِیقِ زَر

(معاشیات) روپیہ پیسا ، دھن دولت ، سونا چاندی کا نظام ، وہ طریقہ جو وہ نظام جس میں سونے چاندی یا روپے پیسے کی قیمت گھٹتی یا بڑھتی رہتی ہے ، نظامِ زر.

طَرِیقِ شَمْس

ایک سال کے دوران میں ثابت ستاروں کے اندر سورج کے ظاہری راستہ کو طریق شمس کہتے ہیں

طَرِیقِ بَدَل

(معاشیات) کسی ایک چیز کے بجائے وہی احتیاج رفع کرنے کے لیے دوسری چیز اِستعمال کرنے کا طریقہ، بارٹر سسٹم

طَریقِ آدَمِیَّت

انسانیت کا راستہ

طریقے کا

اچھے اوصاف کا حامل، پسندیدہ

طَرِیقِ مُعامَلَت

طور طریقہ ، باہمی میل ملاپ اور برتاؤ کا طریقہ.

طَرِیقِ کار

کام کرنے کا انداز، کام کا اصول، منہا جیات، ڈھنگ، قرینہ یا انداز

طَرِیقِ عَمَل

طَریقِ جَنْگ

جنگ و جدال، جنگی تدابیر

عِلاقائی طَرِیقَہ

جغرافیائی موضوعات (علاقہ یا ماحول) کے مطالعے کا وہ طریقہ جس کی رُو سے منتخب علاقے یا خطّے ایک یا ایک سے زیادہ خصوصیات میں مشترک ہوں

عُنْوانی طَرِیقَہ

جغرافیائی موضوعات کے مطالعہ کا ایک طریقہ جس میں کرۂ ارض کی سطح کے کسی ایک یا ایک سے زیادہ نقوش کا الگ الگ مطالعہ کیا جاتا ہے عام طور پر ایک ہی پہلو یا عنوان کو لے لیا جاتا ہے اور اسی کا مطالعہ شروع کردیا جاتا ہے ۔

دَوری طَرِیقَہ

(منطق) ایسا طریقہ جس میں جو دعویٰ جس دلیل سے ثابت کریں گے خود اسی دلیل کا ثبوت اس دعوے کے ثبوت پر موقوف ہوگا

شَکْلِیاتی طَرِیقَہ

(جینیات) سائنسی بنیادوں پر منحصر وہ عمل جس سے کسی نتیجہ پر پہنچا جا سکے.

مَعْکُوس طَرِیقَہ

مخالف طریقہ ، متضاد انداز ۔

مُکَثِّفی طَرِیقَہ

(کیمیا) عمل تکثیف، ٹھنڈا کر کے کشید کرنا

طَور طَرِیقَہ

وضع قطع، رنگ ڈھنگ، چال چلن، رویہ، برتاؤ

بالْٹی طَرِیقَہ

(فولاد سازی) فونیس میں چارج ڈالنے کا ایک طریقہ جس میں چھوٹے ڈھکے کو اس کی مانی سمیت باہر نکال کر چارج ڈلتے ہیں.

تَقابُلی طَرِیقَہ

مقابلہ کا فاعدہ ، دو چیزوں کا مقابلہ کرنے کا اصول یا ضابطہ .

تَرْسِیمی طَرِیقَہ

ترسیم (رک) کرنے کا طریقہ یا اصول.

مُثْبَت طَرِیقَہ

اچھائی اور راست بازی کا راستہ ۔

خار ماہی طَرِیقَہ

درختوں کے تنوں کو مچھلی کی پشت کے کھپروں کی طرح تراشنے کا انداز.

پَٹّی کِشْت کا طَرِیقَہ

(حیاتیات) ایک طریقہ جس میں شیشے کی پٹی ہر ایک خاص عمل کے ذریعے جراثیم یا خرد نامیوں کو اُگایا جاتا ہے تاکہ ان کی بالیدگی وغیرہ کا بآسانی مشاہدہ کیا جاسکے.

طَیفی ضِیا پَیما طَرِیقَہ

اس طریقہ سے صرف اس شے کی مقدار ناپی جاتی ہے جس کا ایک طبی خاصہ وہ ہو جو حیاتین الف کے لیے ممیز ہے

تَرَقّی پَکَڑْنا

زیادہ ہو جانا، بڑھ جانا، زور کر جانا، پُررونق ہو جانا

مَغْرِبی طَرِیقَۂ عِلاج

یورپ سے منسوب علاج معالجہ (دیسی علاج کے مقابل)

اردو، انگلش اور ہندی میں خِلْعَت کے معانیدیکھیے

خِلْعَت

KHil'atख़िल'अत

اصل: عربی

وزن : 22

موضوعات: ملبوسات ہبہ

اشتقاق: خَلَعَ

خِلْعَت کے اردو معانی

اسم، مذکر، مؤنث

  • اپنا لباس اتار کر دوسرے کو بخشنا، کسی بزرگ کی طرف سے بخشی گئی پوشاک
  • سلا ہوا لباس یا کپڑا جو انعام میں بادشاہوں یا امیروں کی طرف سے انعام یا عزت افزائی کے طور پر دیا جاتا تھا یا پہنایا جاتا تھا (یہ کم ازکم تین پارچوں پر مشتمل ہوتا تھا یعنی دستار، جامہ، کمر بند)

    مثال - حضور صلی اللہ علیہ وسلم ثوبیہ کے واسطے جب تک وہ زندہ رہیں انعام اور خلعت بھیجا کیے - بادشاہ نے کئی درباریوں کو خلعت دی

  • شاہی زمانے میں کئی قسم کی خلعتوں کا دستور تھا، اول 21 پارچے کا خلعت جو بیشتر ولی عہد کو دیا جاتا تھا اور اس میں اشیا ذیل ہوتی تھیں، 1: شملہ، 2: چپکن، 3: لبادہ، 4: ٹپکا، 5: رومال، 6: دوشالہ، 7: فنس (پالکی) نقرہ، 8: فیل مع عماریح نقرہ، 9: قلمدان نقرہ یا مینائی، 10: شمشیر، 11: مہر خطاب، 12: جیغہ، 13: کلغی، 14: سرپیچ، 15: مندیل یا تاج، 16: گھوڑا مع ساز اور زیور، 17: ہوادار یا تام دان یا بوجا یا سکھپال (نقرئی یا گنگا جمنی، 18: پیش قبض، 19: قرولی، 20: ڈاب، 21: جڑاؤ ہار
  • دوم: گیارہ پارچے کا جو بیشتر وزیر کو دیا جاتا تھا اور اس میں اشیا متذکرہ بالا نمبر 1 تا 11 ہوتی تھیں
  • سوم: نوپارچے کا خلعت جو بیشتر نائب کو دیا جاتا تھا اس میں اشیا بالا نمبران 1 تا 7 و 10-11 ہوتی تھیں
  • چہارم: سات پارچے کا خلعت جس میں اشیا بالا نمبر1 تا 6 اور قلمدان نقرہ مع ساز ہوتا تھا
  • پنجم: پانچ پارچے کا خلعت اس میں اشیا ذیل ہوتی ھیں شملہ، چپکن، ٹپکا، رومال، دوشالہ، بعض اعزا، وزرا اور راجاؤں کو توپ بھی عنایت ہوتی تھی اور ان کو اجازت سلامی فیر ہونے کی عطا ہوتی تھی، بعض کو نفیریاں نقرئی عطا ہوتی تھیں، ان کے یہاں نوبت، روشن چوکی بجتی تھیں
  • کم از کم تین پارچہ کا عطیہ
  • عمدہ اور قیمتی کپڑے، لباس، پوشاک، جوڑا
  • (خوشنویسی) وہ نشان جو استاد خوشخطی کی اصلاح دیتے وقت عمدہ اور باقاعدہ حرف پر بنا دیتے ہیں، جیسے: آج میرے چار حرفوں کو خلعت ملا
  • مرتبہ، رتبہ

    مثال - پیغمبری کے خلعت سے سرفراز ہوتے

  • عطیہ، انعام

    مثال - ایک گجرا پھولوں کا اپنی سیج کے اوپر سے اٹھا کر اس پر ڈال دیا اور کہا کہ یہ خلعت کسی کو آج تک ممکن نہیں ہوا

image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

English meaning of KHil'at

Noun, Masculine, Feminine

  • robe of honour from the side of saint or priest
  • honourable dress, robe of honour with which princes or those in authority confer dignity on subject consisting at the least of turban, robe, and girdle

    Example - Badshah ne kayi darbariyon ko khilat di

  • the different kind of Khilat were in trend in the period of Sultanate and Mughal, First one is the based on 21 clothes and dresses which is often given to heirs, consisting of 1: Shamla (turban), 2: Chapkan (close-fitting vest or short coat), 3: Labada (gown), 4: Tapka, 5: Rumal (Scarf) 6: Do-shala (wide shawl), 7: Fins-e-nuqra (silver sedan), 8: Feel ma ammari nuqra (elephant with silver pillion), 9: Qalam-daan-e-nuqrai ya minai (enameled or Silver Pen case) 10: Shamsheer (sword), 11: Mohr-e-Khitab (title seal), 12: Jigha (ornament or jewel worn in the turban), 13: Kalghi (cockscomb), 14: Sarpech ( feathered ornament in crown), 15: Mindil (crown), 16: horse with equipment and jewels, 17: Hawadar ya Boja (palanquin ), 18: Pesh-qabz (dagger), 19: Qaroli (hunting knife), 20: Daab (sword belt, sheath), 21: studded gems neckless
  • Second: eleven cloths khilat, which were often given to the ministers and it is includes list of above mentioned from 1 to 11
  • Third: the khilat of nine clothes, which was often given to the assistant officer, had the above 1 to 7 or 10-11 materials
  • Fourth: seven cloths khilat which often contained 1 to 6 of the above material
  • Fifth: the khilat of five clothes consisted of Shamla (turban), Chapkan (close-fitting vest or short coat), Tapka, handkerchief, Do-Shala (wide shawl )
  • the present of at least three clothes
  • gown, dress
  • (Calligraphy) the mark that makes by the teacher on fine and regular letters
  • position, grade
  • present, gift

ख़िल'अत के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग, स्त्रीलिंग

  • अपना वस्त्र उतार कर दूसरे को प्रदान करना, किसी संत या पुरोहित की ओर से भेंट किया गया वस्त्र
  • शासक की ओर से मिलने वाला सिला हुआ अंग वस्त्र, भेंट, पहनने के वह वस्त्र जो बड़े राजा या बादशाह की ओर से किसी को सम्मानित करने के लिए दिए जाते थे, (इसमें कम से तीन वस्त्र सम्मिलित होते थे प्रायः पगड़ी, कुर्ता, कमरबंद )

    उदाहरण - बादशाह ने कई दरबारियों को ख़िलअत दी - हुज़ूर सलल्लाहु अलैहे वस्सलम (पैग़म्बर मोहम्मद) सौबिया (अबु-लहब की लौंडी पैग़म्बर मोहम्मद साहब ने जन्म के तुरंत बाद सबसे पहले इन्हीं का दूध पिया था) के वासते जब तक वह ज़िंदा रहीं इनआम और ख़िलअत भेजा किए

  • सलतनत और मुग़ल युग में कई प्रकार की ख़िलअतों का चलन था, प्रथम 21 कपड़ों का ख़िलअत जो प्रायः उत्तराधिकारियों को दिया जाता था और उसमें निन्म सामग्री होती थीं 1: शमला (पगड़ी), 2: चपकन (एक प्रकार का अंगरखा), 3: लबादा 4: टपका, 5: रूमाल, 6: दोशाला, 7: फ़िंस-ए-नुक़रा (सफ़ेद पालकी), 8: फ़ील मा अम्मारी-ए-नुक़रा (हाथी साथ में चाँदी-हौदा), 9: क़लमदान-ए-नुक़रा या मीनाई (चाँदी का मीनाकारी वाला क़लमदान), 10: शमशीर (तलवार) 11: मोह्र-ए-ख़िताब (उपाधि की मोहर), 12: जीग़ा (मुकुट की रत्नजड़ित चोटी अर्थात शिखर), 13: कलग़ी (मुकुट की चोटी), 14: सरपेच (पगड़ी के ऊपर लगाने का दो-ढाई अंगुल जड़ाऊ चौड़ा गोटा), 15: पगड़ी या ताज, 16: सामग्री एवं आभूषण के साथ घोड़ा, 17: (सफ़ेद या काला-साफ़ेद मिश्रित दो रंगा) बोजा या सुखपाल, 18: पेश-क़ब्ज़ (छोटी कटार), 19: क़रोली (शिकारी चाक़ू), 20: डाब (कमरबंद या तस्मा), 21: जड़ाऊ हार
  • द्वितीय: ग्यारा कपड़े का ख़िलअत जो प्रायः मंत्रियों को दी जाती थीं और उसमें उपरोक्त वर्णित सामग्री में 1 से 11 तक सम्मिलित होती थीं
  • तृतीय: नौ कपड़े का ख़िलअत जो प्रायः सहायक अधिकारी को दिया जाता था उसमें उपरोक्त 1 से 7 या 10-11 वाली सामग्री होती थीं
  • चतुर्थ: सात कपड़ों का ख़िलअत जो प्रायः जिसमें उपरोक्त सामग्री में से 1 से 6 तक होती थी जिसमें अतिरिक्त सामग्री के साथ चाँदी का क़लमदान भी होता था
  • पाँचवाँ: पाँच कपड़े का ख़िलअत इसमें शमला (पगड़ी) चपकन (अचकन के समान का एक अंगरखा), टपका, रूमाल, दोशाला होते थे कुछ अति विशिष्ठ, राजा या मंत्री आदि को तोप भी प्रदान की जाती थी उनको तोपों या बंदूक़ों की सलामी लेने की आज्ञा होती थी, कुछ को चाँदी की तुरही भी प्रदान होती थीं, उनके यहाँ नौबत, रौशन, चौकी बजती थी
  • कम से कम तीन वस्त्रों की भेंट
  • परिधान, वस्त्र, जोड़ा, लिबास, पोशाक, उत्तम और क़ीमती कपड़े
  • (सुलेख़ कला) वह चिह्न जो शिक्षक सुलेख की जाँच करते समय किसी उत्तम और उचित अक्षर पर बना देते हैं, जैसे: आज मेरे चार अक्षरों को ख़िलअत मिला
  • पद, श्रेणी, रुतबा

    उदाहरण - पैग़म्बरी (अवतार) के ख़िलअत से सरफ़राज़ (सम्मानित) हुए

  • उपहार, भेंट

    उदाहरण - एक गजरा फूलों का अपनी सेज के ऊपर से उठा कर उस पर डाल दिया और कहा कि यह ख़िलअत किसी को आज तक मुम्किन नहीं हुआ

خِلْعَت کے مترادفات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (خِلْعَت)

نام

ای-میل

تبصرہ

خِلْعَت

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone