تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کھان٘ڈ اَور ران٘ڈ کا جوبَن رات کو" کے متعقلہ نتائج

کھان٘ڈ اَور ران٘ڈ کا جوبَن رات کو

میٹھی چیز کا لطف رات کے کھانے کے بعد ہوتا ہے اور رانڈ اگر بدچلن ہو تو رات کو بناؤ سنگار کرتی ہے .

دِن کو دِن اَور رات کو رات نَہ سَمَجْھنا

ران٘ڈ کو بیٹے کا بَل ، رَن٘ڈوے کو پَیسے کا بَل

ران٘ڈ کو بیٹے کا سہارا یا بھروسہ ہوتا ہے اور رنڈوے کو روپے پیسے کا ، رانڈ کا بیٹا اس کی طاقت ہوتا اور رنڈوے روپیہ پیسا .

کھان٘ڈ کھاری کا ایک بھاؤ ہے

سخت بدانتظامی کے موقع پر کہتے ہیں ، ٹکے سیر بھاجی ٹکے سیر کھاجا .

دِن کو دِن رات کو رات نہ سَمَجْھنا

ہروقت محنت کرنا ، خدمت یا محنت میں اپنے آرام یا تکلیف کی پروا نہ کرنا ، دن رات کام کرنا .

رات کو رات دِن کو دِن نَہ سَمَجْھنا

سخت محنت کرنا ، بہت سعی و کوشش کرنا .

رات کو رات دِن کو دِن نَہ جانْنا

سخت محنت کرنا ، بہت سعی و کوشش کرنا .

دِن کو دِن رات کو رات نَہ جاننا

ہروقت محنت کرنا ، خدمت یا محنت میں اپنے آرام یا تکلیف کی پروا نہ کرنا ، دن رات کام کرنا .

کھان٘ڈ بِنا سَب ران٘ڈ رَسوئی

بغیر میٹھی چیز کے کھانے کا کوئی مزا نہیں .

گِرہَستی کا کام ران٘ڈ کا چَرخا ہے

گرہستی کا دھند ختم نہیں ہوتا.

رات کَم اَور سوان٘گ بَہُت

وقت کم ہے اور کام زیادہ .

ران٘ڈ کا سان٘ڈ

مجازاً: رانڈ کی اولاد، بے پروا، نڈر، بے باک، فکر و غم سے آزاد

دِن کو اُونی اُونی، رات کو چَرخہ پُونی

بے موقع کام کرنا، دن میں سست رہنا اور رات کو کام کرنے بیٹھنا

چَلے ران٘ڈ کا چَرخَہ اور بُرے کا پیٹ

ران٘ڈ بیچاری کو ہر وقت محنت کر کے کھانا پڑتا ہے اور برے آدمی کو بداعتدالیوں کی وجہ سے دست لگے رہتے ہیں

نَہ دِن کو دِن سَمجھا ، نَہ رات کو رات

بہت زیادہ محنت کرنے کے موقعے پر مستعمل

دِیوالی کی رات کو بُون٘ٹی پُکارْتی ہے

ہندؤں میں خیال ہے کہ دیوالی کی رات کو پودے بھی بولتے ہیں

دِن کا بُھولا رات کو گَھر آیا تو اُسے بُھولا نَہِیں کَہْتے

غلطی کا جلد تدراک کر لیا جائے تو قابل معافی ہے ، جلد اصلاح کر لینا قابل مزمت نہیں .

ران٘ڈ کا سان٘ڈ ، چِھنال کا چِھنْرا

ران٘ڈ اور رنڈی کا بیٹا دونوں بد چلم ہوتے ہیں.

رات کا پیٹ بھاری ہے

رات میں بہت کچھ اور ہر طرح کی سمائی ہے (صبح کو اس سے کیا حالات پیدا ہوں)، رات سب کی عیب پوش ہے

اَنْدھے کو دِن رات بَرابَر ہے

نافہم جاہل یا معذور برے بھلے میں تمیز نہیں کرسکتا

دِن کو رات کَہنا

اُلٹی بات کہنا، یقینی بات میں شبہہ کرنا

دِن بَھر اُونی اُونی ، رات کو چَرخَہ پُونی

بے وقت کام کرنا ، دن رائیگاں کھونا اور رات کو کام کرنے بیٹھنا .

رات ماں کا پیٹ ہے

رات بَھر کا مِہْمان

صرف ایک رات قیام کرنے والا .

ساری رات روئی اَور ایک ہی مَرا

کوشش بہت کی ، حاصل بہت کم ہوا

رات بَسے کا راسْتَہ

وہ راستہ جسے طے کرنے میں رات بیچ میں گزارنی بڑے .

نَہ دھوبی کو اَور پَروہَن، نَہ گَدھے کو اَور کِسان

نہ آقا کو دوسرا نوکر میسر ، نہ نوکر کو دوسرا آقا نصیب ، دونوں کا ایک دوسرے کے بغیر گزارہ نہیں (

بُھوکَہ کو کِھلا اَور نَن٘گے کو پَہْنا

دونوں ثواب کے کام ہیں .

ساری رات مِمِیائی اَور ایک بَچَّہ بِیانی

فائدہ تھوڑا اور محنت زیادہ

دِن رات کا فَرْق ہونا

بالکل مختلف ہونا، بہت زیادہ فرق ہونا

دِن کو پُوچھنا رات کَہنا

اُلٹی بات کہنا ، جان بوجھ کر غلط جواب دینا .

آپ کو ہَپ ہَپ اَور کو تُھو تُھو

یہ کسی کی خود پسندی پر بولتے ہیں

نیکی کَرنے والے کو نیکی کا مَزَہ اَور مُوذی کو ٹَکَّر کا

ہر ایک اپنی طبیعت کے موافق کام کرتا ہے اور اس کو اسی میں لطف آتا ہے، اچھے کو اچھائی کا مزہ ملتا ہے اور برے کو برائی کا

رات کا کھایا یاد نہیں رہتا

بہت بھول جانے والا آدمی ہے

رات کو جھاڑُو دینا مَنْحُوس ہے

رات کو جھاڑو نہیں دینا چاہیے ایک عوامی توہّم

رات کو نام نَہیں لیتے ہیں

ایک تو ہم ہے کہ سانپ کا نام رات کو لیا جائے تو وہ نکل آتا ہے (اس لیے رسّی کہہ دیتے ہیں)

دِن کا بُھولا رات کو گَھر آ جائے تو اُسے بُھولا نَہِیں کَہْتے

غلطی کا جلد تدراک کر لیا جائے تو قابل معافی ہے ، جلد اصلاح کر لینا قابل مزمت نہیں .

آپ کو ہَپ ہَپ اَور کو آخ تُھو

یہ کسی کی خود پسندی پر بولتے ہیں

ران٘ڈ کی ران٘ڈ

بیوہ کی بیٹی بیوہ ؛ بہت مفلس ، کنگال .

ساری رات مِمِیائی اَور ایک بَچَّہ بِیائی

فائدہ تھوڑا اور محنت زیادہ

رات بَھر مِمْیائی اَور ایک بَچَّہ بِیائی

محنت بہت کی اور فائدہ کم پایا

آئی تھی آگ کو رَہ گَئی رات کو

بے غیرت ہے، بدچلن ہے، بدچلنی کے لئے ذرا سا بہانہ کافی ہے

بازار کی چِھین٘ک ران٘ڈ کا رونا

دونوں بے اثر ہیں .

رات دِن کا فَرْق ہے

بہت بڑا فرق نمایاں ہے .

تُجھ کو اَور نَہ مُجْھ کو ٹھوڑ

تجھے دوسرا نہیں ملتا ، مجھے دوسری جگہ نہیں ملتی مجبوراً یکجا ہونے کے موقع پر بولتے ہیں.

نَہ مِیاں کو اَور ، نَہ نَوکَر کو ٹھور

کسی کو چین نہیں ۔

رات دِن شیر کا سامْنا ہے

ہر روز نئی مصیبت ہے

گھی جاٹ کا اَور تیل ہاٹ کا

گھی گاؤں سے منگوایا ہوا اور تیل تیلی کی دوکان سے لیا ہوا اچھا ہوتا ہے، کیونکہ گاؤں کا گھی تازہ ہوتا ہے اور دوکان پر سے لیا ہوا تیل کئی دن کا ہونے کی وجہ سے صاف ملتا ہے

رات رات کا پَڑ رہنا ، بھور بَھئے چَل دینا

زندگی عارضی ہے ، زندگی کاعرصہ بہت تھوڑا ظاہر کرنے کے موقع پر مستعمل

راجا کا پَرْچانا اَور سان٘پ کا کِھلانا بَرابَر ہے

بادشاہوں اور حُکمرانوں کی مصاحبت میں ہر وقت خطرہ ہوتا ہے

دِل کو ہَتھیلی کا پَھپھولا کَرْنا

ذرا سی بات پر رنج کرنا ؛ کم ہمّتی دِکھانا

اُون٘گھنے کو ٹھیلتے کا بَہانَہ

کام کرنے کو خود جی نہیں چاہتا تھا دوسرے کے منع کرنے کو بہانہ بنا لیا ، کام پر خود آمادہ تھے دوسرے نے جو تائید کی تو اسی کو حیلہ قرار دے لیا ، کسی کام کی خواہش پر دوسرے کی تائید یا سہارا.

چِیُوْن٘ٹی کو مَوت کا ریلا بھی بَہُت ہے

تھوڑی آفت بھی غریب کو برباد کر دیتی ہے.

دُکھ اَور دُشْمَن کو کَم نَہ سَمْجھو

یہ حفظِ ماتقدم کی عاقلانہ ہدایت ہے.

رات ہی رات

رات کے پردے میں ، شب کے اندھیرے میں ، دن نکلنے سے پہلے

جوبَن ہونا

۔حسن ہونا۔ رونق ہونا۔ ؎

ران٘ڈ کی گان٘ٹھ میں مال کا لوک

ران٘ڈ کے پاس روپے کی کمی ہوتی ہے.

مرغی کو تکلے کا گھاؤ بہت ہے

۔مثل غریب کو تھوڑا نقصان بھی بہت ہے۔کمزور کو تھوڑا صدمہ بھی بہت ہے۔(محصنات)بڑھیا ہریالی اورکوٹھری کی دیوارمیں آکر بچ گئی مگر وہی مثل ہے مرغی کو تکلے ہی کا گھاؤ بہت ہوتاہے دوتین دوہتڑ جو اس پر جمے سسکیاں لیینے لگی۔

سُہاگ رات

شبِ زفاف، بیاہ کی پہلی رات، شبِ عروسی

سَر کو بَتاکَر کَہیں اَور مارنا

سر کی طرف اشارہ کرکے کسی دوسری جگہ لگانا، پٹے بازوں کی اصطلاح ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں کھان٘ڈ اَور ران٘ڈ کا جوبَن رات کو کے معانیدیکھیے

کھان٘ڈ اَور ران٘ڈ کا جوبَن رات کو

khaa.nD aur raa.nD kaa joban raat koखाँड और राँड का जोबन रात को

ضرب المثل

کھان٘ڈ اَور ران٘ڈ کا جوبَن رات کو کے اردو معانی

  • میٹھی چیز کا لطف رات کے کھانے کے بعد ہوتا ہے اور رانڈ اگر بدچلن ہو تو رات کو بناؤ سنگار کرتی ہے .
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

खाँड और राँड का जोबन रात को के हिंदी अर्थ

  • मीठी चीज़ का लुतफ़ रात के खाने के बाद होता है और रांड अगर बदचलन हो तो रात को बनाओ सिंगार करती है

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (کھان٘ڈ اَور ران٘ڈ کا جوبَن رات کو)

نام

ای-میل

تبصرہ

کھان٘ڈ اَور ران٘ڈ کا جوبَن رات کو

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words