تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کَوکَبی" کے متعقلہ نتائج

کَوکَبی

ثوابت یا بروج سے متعلق

کَوکَبی ماہ

(ہیئت) و مدّت یا عرصہ جس میں چاند ثوابت کے لحاظ سے اپنے اصلی مقام پر واپس آجاتا ہے ، وہ مدت جس میں چاند کا صعود مستقیم بقدر ، ۳۶۰ ڈگری بڑھ جاتا ہے.

کَوکَبی دِن

(ہیئت) وہ دن جو اس وقت شروع ہوتا ہے جب کہ راس الحمل نصف النہار پر ہو اس لیے اس وقت گھڑی ، گھنٹے ، منٹ ، سیکنڈ پر صحیح ہونی چاہیے ، روز فلکی.

کَوکَبی سال

وہ سال جس کا آغاز شعری یمانی کے شمسی طلوع پر کیا جاتا تھا یہ وہ مدّت ہے جس میں سورج آسمان میں ٹھیک اُس مقام پر واپس پہنچتا ہے جہاں چند ستارے پہنچے ہیں.

کَوکَبی دَور

وہ مدّت مراد ہے جو سورج کے گِرد سیّارہ کی گردش کی تکمیل میں لگتی ہے اس مدّت کو بالعموم کو کبی دور بھی کہتے ہیں

کَوکَبی یَوم

رک : کوکبی دن.

کَوکَبی وَقْت

وہ وقفہ جو راس الحمل کے گذشتہ مرور سے لے کر آن مذکور تک گزرا ہو جب کہ اس وقفہ کو کو کبی گھنٹوں ، منٹوں وغیرہ میں بیان کیا جائے.

کَوکَبی گَھڑی

ایسی گھڑی یا آلہ جس سے نصف النہار ستاروں کے عبور کے اوقات کے وقفے میں ستاروں کے اضافی محلِ وقوع کو ظاہر کیا جا سکتا ہے.

کَوکَبی مُدَّت

(ہیئت) ایک ستارے سے چل کر واپس اسی ستارے تک پہنچنے کے وقفہ کو کوکبی مدّت(Period Sidereal) کہتے ہیں.

وَقفَۂ کَوکَبی

رک : وقفہء دوری ۔

روزِ کَوکَبی

(ہیئت) کسی سیَارے کے کسی نصف النَہار سے گُزرنے اور دوسرے دن اُسی نصف النَہار کو پہن٘چنے تک کا زمانہ ، وہ عرصہ جس میں زمین اپنے محور کے گرد چکر پورا کرتی ہے ، ایک دن اور رات کا عرصہ.

سالِ کَوکَبی

وہ عَرصہ جب سُورج کسی سیّارے کے سیارے کے قریب سے نکل کر دوبارہ اسی جگہ پہن٘چے.

یَومِ کَوکَبی

(ہیئت) کسی سیارے کے کسی نصف النہار سے گزرنے اور دوسرے دن اسی نصف النہار کو پہنچنے تک کا زمانہ ، وہ عرصہ جس میں اپنے محور کے گرد چکر پورا کرتی ہے ، ایک دن اور ایک رات کا عرصہ ، روز کوکبی (انگ : Sidereal Day)

اردو، انگلش اور ہندی میں کَوکَبی کے معانیدیکھیے

کَوکَبی

kaukabiiकौकबी

اصل: عربی

وزن : 212

کَوکَبی کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • ثوابت یا بروج سے متعلق

English meaning of kaukabii

Noun, Feminine

  • related to stars

कौकबी के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • नक्षत्र से संबंधित

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (کَوکَبی)

نام

ای-میل

تبصرہ

کَوکَبی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone